
#آدرش_کیفے_ایک_شہرِوفا سادگی ہمیشہ خوبصورتی سے ذیادہ دلکش ہوتی ہے🤘🏿
kuwait
Joined November 2021
- Tweets17.3K
- Following182
- Followers1.4K
- Likes86.2K
Pinned Tweet
"کوئی" تو ہو
جو تسلیوں کے
حروف دے کر
رگوں میں پھرتی اذیتوں کا
غرور توڑے
" کوئی " تو ہو
جو حدوں سے بڑھتا
یہ درد بانٹے
مگر یہ " کوئی " کبھی ملا ہے؟؟
مگر یہ " کوئی " کہیں نہیں ہے۔۔۔
مگر ہے شاید۔۔
اگر تلاشو۔۔۔
تم اس کو پاؤ گے اپنے اندر۔۔۔
جو شہہ رگ سے قریب تر ہے۔۔
#قومی_زبان
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
#خاتم_الرسلﷺ
#دامن_یار
ذکرِ مصطفیٰ ﷺ وہ نور ہے جو دلوں کو سکون، روح کو تازگی اور زندگی کو معنویت عطا کرتا ہے۔ تاجدارِ انبیاء، رحمتِ عالم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنا سعادتِ عظمیٰ اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔ زندگی کے لمحات تو گزر جاتے ہیں، مگر وہ لمحات بابرکت ہو جاتے ہیں جو محبوبِ کبریا حضرت محمد ﷺ کی یاد اور درود و سلام کی خوشبو سے معطر ہوں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
#تشریح_القرآن
سورہ البقرہ
آیت 168
ترجمہ
اے لوگو ! زمین میں جو حلال پاکیزہ چیزیں ہیں وہ کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو،یقین جانو کہ وہ تمہارے لیے ایک کھلا دشمن ہے۔
سورہ البقرہ
آیت 168
تشریح
اس آیت مبارکہ میں تعلیم دی جا رہی ہے کہ تمام مخلوق کے روزی رساں صرف اور صرف اللہ وحدہ لا شریک ہیں ، اور اللہ وحدہ لا شریک حکم فرماتے ہیں کہ میرا یہ احسان بھی نہ بھولو کہ میں نے تم پر پاکیزہ چیزیں حلال کیں جو تمہیں لذیذ اور مرغوب ہیں جو نہ جسم کو ضرر پہنچائیں نہ صحت کو نہ عقل و ہوش کو ضرر دیں ، میں تمہیں روکتا ہوں کہ شیطان کی راہ پر نہ چلو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے جس طرح اور لوگوں نے اس کی چال میں آ کر بعض حلال چیزیں اپنے اوپر حرام کرلیں ہیں تم اس کی چالوں سے بچو ، صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ پروردگار عالم کا فرمان ہے میں نے جو مال اپنے بندوں کو دیا ہے اسے ان کے لئے حلال کر دیا ہے میں نے اپنے بندوں کو موحد پیدا کیا مگر شیطان نے اس دین حنیف سے انہیں ہٹا دیا اور میری حلال کردہ چیزوں کو ان پر حرام کر دیا ، اس آیت کے نزول پرحضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے عرض کی آقاﷺ میرے لئے دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ میری دعاؤں کو قبول فرمایا کرے ، آپﷺ نے فرمایا اے سعد پاک چیزیں اور حلال لقمہ کھاتے رہو ۔ اللہ (وحدہ لاشریک) تمہاری دعائیں قبول فرماتے رہیں گے قسم ہے اللہ کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے حرام کا لقمہ جو انسان اپنے پیٹ میں ڈالتا ہے اس کی نحوست کی وجہ سے چالیس دن تک اس کی عبادت قبول نہیں ہوتی جو گوشت پوست حرام سے پلا وہ جہنمی ہے
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
Bright, beautiful & full of colours!
Add a vibrant touch to your traditional look with these gorgeous handmade silk-thread bangles.
💚 Green | 🧡 Orange | 💗 Hot Pink | 💜 Purple
Lightweight, elegant and perfect for adding a pop of colour to your style!
💕 Available in every size.
📦 Delivery all over Pakistan.
💌 DM to place your order.
Zauq E Rang – Colours Crafted with Love!
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
مجھ تک رسائی میں
خود کو نہ تھکاو اے بزمِ جہاں
میں ہنگامۂ ہستی سے بیزار
کہیں گوشہ نشین ہوں
🍁
تخیل ✍🏻
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
ہجر کی راتیں
بڑی ظالم ہوتی ہیں!
نہ نیند آتی ہے، نہ قرار
بس۔۔۔ ایک نام دل کے اندر
دھڑکن کی طرح بجتا رہتا ہے۔
کچھ لوگ بچھڑ کر بھی بچھڑتے نہیں،
وہ سانسوں میں رہ جاتے ہیں،
یادوں میں رہ جاتے ہیں،
اور۔۔۔ ہر رات چاند کو دیکھ کر،
دل پھر سے اسی جگہ آ کر رک جاتا ہے،
جہاں کبھی کسی نے ہاتھ چھوڑا تھا۔
جن کے دل ہجر میں بند ہو جاتے ہیں،
وہ مرتے نہیں! وہ بس۔۔۔
جیتے جی خاموش ہو جاتے ہیں،
ان کی مسکراہٹ رہتی ہے، مگر ان کی روح
کسی اور زمانے میں، کسی اور کے پاس رہ جاتی ہے۔
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
مردوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی اہتمام! 🥰❤️
کیونکہ ہم خواتین جانتی ہیں کہ مردوں کے دل تک پہنچنے کا ایک خوبصورت راستہ اُن کے معدے سے ہو کر گزرتا ہے۔ سو آج محبت، اپنائیت اور ذائقوں کے ساتھ اُن کی قدر دانی کا چھوٹا سا اہتمام! ❤️🍽️
#شہر_وفا 🌷
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
Replying to @UroojFayyaz
@UroojFayyaz ❤️💐
سالگرہ مبارک 🫂🎂
اللہ تمہیں عمر، خوشیوں، عزت اور محبتوں کی ایسی فراوانی عطا کرے کہ زندگی کا کوئی گوشہ ادھورا نہ رہے۔ آمین۔ ❤️
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
اِک مَیں ہی نہیں اُنؐ پر قربان زمانہ ہے
جو ربِ دو عالم کا محبُوب یگانہ ہے
کل جس نے ہمیں پُل سے خُود پار لگانا ہے
زہرؑا کا وہ باباؐ ہے، سبطیؑن کا نانا ہے
اُس ہاشمی دُولہاؐ پر کونین کو مَیں وارُوں
جو حُسن و شمائل میں، یکتائے زمانہ ہے
عزّت سے نہ مر جائیں کیُوں نام محمد ﷺ پر
ہم نے کسی دِن یُوں بھی، دُنیا سے تو جانا ہے
آؤ درِ زہرؑا پر پھیلائے ہُوئے دامن
ہے نسل کریموں کی، لجپال گھرانا ہے
ہُوں شاہِؐ مدینہ کی مَیں پُشت پناہی میں
کیا اِس کی مُجھے پرواہ، دُشمن جو زمانہ ہے
یہ کہہ کر درِ حق سے لی موت میں کُچھ مُہلت
میلاد کی آمد ہے، محفل کو سجانا ہے
قُربان اُس آقاؐ پر کل حشر کے دن جس نے
اِس اُمتِ عاصی کو ،کملی میں چُھپانا ہے
سو بار اگر توبہ ٹُوٹی بھی تو کیا حیرت
بخشش کی روایت میں ،توبہ تو بہانہ ہے
پُر نُور سی راہیں بھی گُنبد پہ نگاہیں بھی
جلوے بھی انوکھے ہیں، منظر بھی سُہانا ہے
ہم کیُوں نہ کہیں اُنؐ سے رُودادِ الَم اپنی
جب اُنؐ کا کہا خُود بھی، اللہ نے مانا ہے
محرُومِ کرم اِس کو رکھئیے نہ سرِ محشر
جیسا ہے نصِیرؔ آخر، سائل تو پُرانا ہے
الشیخ سیّدپِیرنصِیرالدّین نصِیرؔ جیلانی،
رحمةُ اللّٰه تعالٰی عَلَیه، گولڑہ شریف۔
اللَّهُمَّ صَلّ ِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِکْ وَسَلّمِ.
#خاتم_الرسلﷺ
#میکدہ☕️
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
شام کی ھوا چلی، اور دل اُداس تھا
آگ سی دھک اٹھی، اور دل اُداس تھا
ن۔ م دانش
#قومی_زبان
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
مدتوں بعد ملے ہو تو یہ حیرت کیسی
کیا کبھی دیکھا نہیں پیاس کا صحرا ہونا
ڈھلتے جوبن کی الگ ایک کشش ہوتی ہے
کیا بھلا لگتا ہے گندم کا سُنہرا ہونا
میں نے دیکھا ہی نہیں ہاتھ کے خنجر کی طرف
دل کو یہ زَعم رہا تم تو مسیحا ہونا
#میکدہ☕️
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
سُنا ہے بیچ ڈالے ہیں محبت والی نے تیرے دلائے کانوں کے جھمکے
دیکھ حوس والی نے تیرا گلاب اب بھی سنبھال رکھا ہے۔🥀
#قومی_زبان
𝘔𝘦𝘳𝘢𝘫.... retweeted
سوکھے پتوں کے جھرمٹ پر
شبنم تھی یا ننھا چاند
ہاتھ ہلا کر رخصت ہوگا
اس کی صورت ہجر کا چاند
صحرا صحرا بھٹک رہا ہے
اپنے عشق میں سچا چاند
رات کے شاید ایک بجے ہیں
سوتا ہوگا میرا چاند
پروین شاکر
#قومی_زبان























