جس دن عزت کے معاملے میں جنس کے بجائے اصول دیکھا جانے لگے، اُس دن یہ سوال بھی ختم ہو جائے گا۔ اور جس معاملے کے فریق خود صلح کر لیں، وہاں تیسرے فریق کا مسلسل ماتم صرف شوقِ تماشا ہوتا ہے۔
توجہ مانگنے سے بہتر ہے انسان اپنی جگہ پہچان لے، کیونکہ جو قدر کرتا ہے اُسے یاد دہانی کی ضرورت نہیں پڑتی۔
لیکن کچھ لوگ اپنا مقام بنانے کی کوشش نہیں کرتے، بس دوسروں کا مقام گرانے میں لگے رہتے ہیں؛ شاید انہیں اپنی بلندی دوسروں کی کمی میں ہی نظر آتی ہے۔
دھیمے لہجے میں تجھے اس لئے پکارا ہے
انجان بن کے بھی گزرو تو کچھ ملال نہ ہو
@Jadoon_hu
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کسی کے دل میں اپنی جگہ بنانے کے لیے دوسروں کی جگہ کم کرنا ضروری ہے۔
حالانکہ دل کوئی مقابلے کی جگہ نہیں،جہاں ایک کو اہمیت ملے تو دوسرے کی اہمیت ختم ہو جائے۔😊
@Jadoon_hu



















