LAFZ Breaking (@Lafzbreaking) profile picture
Joined August 2026
Photo by LAFZ Breaking (@Lafzbreaking)Photo by LAFZ Breaking (@Lafzbreaking)Photo by LAFZ Breaking (@Lafzbreaking)Photo by LAFZ Breaking (@Lafzbreaking)Photo by LAFZ Breaking (@Lafzbreaking)Photo by LAFZ Breaking (@Lafzbreaking)Photo by LAFZ Breaking (@Lafzbreaking)Photo by LAFZ Breaking (@Lafzbreaking)Photo by LAFZ Breaking (@Lafzbreaking)Photo by LAFZ Breaking (@Lafzbreaking)
سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، سندھ اسمبلی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، سندھ کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے والے بھی غدار تصور ہوں گے۔ آئین کے خلاف کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے، 29 نومبر کو کراچی میں محکوم قوموں کا اجتماع ہوگا، مارچ میں تمام سیاسی قیادت کو دعوت دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کا شاہراہ بھٹو بند کرنے کا اعلان دھمکی آمیز اور تکلیف دہ تھا، حکومت پرامن ریلی کے انعقاد اور شرکا کی حفاظت یقینی بنائے۔ریلی شاہراہ قائدین سے نکالی جائے گی۔
17
یو اے ای کی مقامی عدالتوں کے فیصلے پاکستان میں براہِ راست نافذ ہو سکتے ہیں یا نہیں، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی عدالتوں کے فیصلوں پر پاکستان میں عملدرآمد سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ابوظہبی کورٹ آف اپیل کی ڈگری پاکستان میں براہِ راست قابلِ عمل نہیں، عدالت نے 2 کے مقابلے میں ایک کی اکثریت سے پاکستانی کمپنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور کے احکامات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔2011 میں پاکستانی کمپنی انجینئرنگ کائنیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور متحدہ عرب امارات کے ایک فریق کے درمیان پائپوں کی تیاری اور تنصیب کا تجارتی معاہدہ ہوا تھا۔ بعد ازاں معاہدے پر عملدرآمد اور مالی واجبات کے حوالے سے تنازع پیدا ہوگیا، جس پر معاملہ متحدہ عرب امارات کی عدالتوں میں پہنچ گیا اور ابو ظہبی کی عدالت نے پاکستانی کمپنی کے خلاف مالی ڈگری جاری کی۔سپریم کورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات ایک وفاقی ریاست ہے جہاں دو الگ عدالتی نظام، وفاقی اور مقامی سطح پر موجود ہیں۔ حکومت پاکستان نے 2007 کے نوٹیفکیشن کے تحت صرف متحدہ عرب امارات کی وفاقی کورٹ آف اپیل کو سول پروسیجر کوڈ کی دفعہ 44-A کے مقاصد کے لیے اعلیٰ عدالت تسلیم کیا تھا، اس لیے ابوظہبی کی مقامی عدالت کے فیصلے کو پاکستان میں براہِ راست نافذ نہیں کیا جاسکتا۔ مقدمے کی سماعت جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی تھی۔ دونوں ججوں نے 10 فروری 2026 کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تاہم بعد ازاں قانونی نکتے پر اختلاف رائے پیدا ہوگیا، جس کے باعث معاملہ سپریم کورٹ رولز کے تحت ریفری جج کو بھجوا دیا گیا۔جسٹس منیب اختر نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ابوظہبی کورٹ آف اپیل متحدہ عرب امارات کی مقامی عدالت ہے جبکہ 2007 کے حکومتی نوٹیفکیشن میں صرف وفاقی کورٹ آف اپیل کو تسلیم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جسٹس عرفان سعادت خان نے اختلافی نوٹ میں غیر ملکی ڈگری کو پاکستان میں قابلِ عمل قرار دینے کے حق میں رائے دی تھی۔ ریفری جج نے جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اتفاق کرلیا ریفری جج جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست منظور کرنے کی رائے دی۔ اس طرح جسٹس منیب اختر اور ریفری جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کی اکثریتی رائے کے نتیجے میں 19 نومبر 2026 کو سپریم کورٹ نے 2-1 کی اکثریت سے حتمی فیصلہ سنایا جبکہ جسٹس عرفان سعادت خان کا اختلافی نوٹ بھی فیصلے کا حصہ ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ متحدہ عرب امارات کے آئینی ڈھانچے کے تحت وفاقی عدالتی نظام کے ساتھ بعض امارات میں مقامی عدالتی نظام بھی کام کرتا ہے، ابوظہبی کی عدالتیں مقامی عدالتی نظام کا حصہ ہیں، اس لیے ان کے فیصلوں کو وفاقی عدالتوں کے فیصلوں کے برابر قرار نہیں دیا جاسکتا۔عدالت کے مطابق متحدہ عرب امارات کے آئین میں وفاقی اور مقامی عدالتی نظام کے دائرہ اختیار الگ الگ متعین ہیں، حکومت پاکستان کے 2007 کے نوٹیفکیشن کو بھی اسی آئینی اور قانونی تناظر میں سمجھنا ضروری ہے۔ ابوظہبی کی عدالت نے پاکستانی کمپنی کے خلاف مالی ڈگری جاری کی 17 جون 2014 کو ابوظہبی کی کورٹ آف فرسٹ انسٹینس نے پاکستانی کمپنی کے خلاف 465 ہزار 933 اماراتی درہم کی ادائیگی کی ڈگری جاری کی، جس میں پانچ فیصد سالانہ سود، 50 ہزار درہم اور دیگر اخراجات بھی شامل تھے۔بعد ازاں 20 جنوری 2015 کو ابوظہبی کورٹ آف اپیل نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور وکلا کی فیس سے متعلق رقم میں بھی اضافہ کیا، ڈگری ہولڈر نے رقم کی وصولی کے لیے پاکستان میں عدالتی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور کی ڈسٹرکٹ کورٹ اور ہائیکورٹ نے اعتراضات مسترد کردیے ڈگری ہولڈر نے متحدہ عرب امارات کی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور سے رجوع کیا اور سول پروسیجر کوڈ کی دفعہ 44-A کے تحت رقم کی وصولی کی درخواست دائر کی۔پاکستانی کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ ابوظہبی کورٹ آف اپیل کو پاکستان میں براہِ راست عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے تسلیم شدہ اعلیٰ عدالت قرار نہیں دیا جاسکتا تاہم ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور نے کمپنی کے اعتراضات مسترد کردیے، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے بھی 25 نومبر 2022 کو ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جس کے بعد پاکستانی کمپنی نے دونوں عدالتی احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ 2007 کا حکومتی نوٹیفکیشن فیصلے کی بنیاد بن گیا سپریم کورٹ میں مقدمے کا بنیادی قانونی نکتہ حکومت پاکستان کا 6 مارچ 2007 کا نوٹیفکیشن تھا، جس کے تحت متحدہ عرب امارات کی وفاقی کورٹ آف اپیل کو سول پروسیجر کوڈ کی دفعہ 44-A کے مقاصد کے لیے اعلیٰ عدالت تسلیم کیا گیا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ دفعہ 44-A کے تحت صرف اس غیر ملکی عدالت کی ڈگری پاکستان میں براہِ راست نافذ ہوسکتی ہے جسے وفاقی حکومت نے متعلقہ قانونی تقاضوں کے تحت تسلیم کیا ہو۔ ابوظہبی کی مقامی کورٹ آف اپیل اس نوٹیفکیشن کے دائرے میں شامل نہیں، اس لیے اس کی ڈگری پر براہِ راست عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔
15
صوبائی حکومت کا وفد قوم پر جماعت کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کے پاس پہنچ گیا، صوبائی حکومت کی 29 نومبر کو کراچی میں ہونے والا مارچ موخر کرنے کی اپیل۔۔۔ 6 دسمبر کو ایم کیوایم سے بھی ریلی موخر کرنے کی درخواست کریں گے، وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار
17
پی ٹی آئی کو پنجاب میں بڑا دھچکا، سینئر رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پنجاب میں اہم دھچکا لگا ہے جہاں سینئر رہنما اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب کے ترجمان شایان بشیر اور صدر لیبر ونگ لاہور راشد بھٹی نے اپنی جماعت اور اپوزیشن اتحاد کو خبرباد کہنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب شایان بشیر نے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد میرا پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔شایان بشیر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب کے عہدوں سے مستعفی ہو رہا ہوں، پاکستان کے آئین و قانون کا احترام کرتا ہوں، آئندہ کسی بھی ایسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا جو آئین وقانون کے خلاف ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے اپنے کاروبار پر توجہ نہیں دے سکا اور اب میں صرف اپنے کاروبار پر توجہ دوں گا۔ صدر پی ٹی آئی لیبرونگ لاہور بھی مستعفی پی ٹی آئی لیبر ونگ لاہور کے صدر محمد راشد بھٹی نے الگ ویڈیو پیغام میں کہا کہ اپنے عہدے سے دستبردار ہونے اور پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنوں گا جو آئین اور ریاست پاکستان سے متصادم ہو۔
17
نوشہرہ؛ غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 237 ٹھکانے مسمار خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کے نظام پور کے علاقے امان پورہ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کرنے والوں کے خلاف پولیس، محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ نے وسیع پیمانے پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 237 ٹھکانے مسمار کر دیے گئے۔پولیس نے بیان میں بتایا کہ ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان کی ہدایات پر ملکی وسائل کو غیر قانونی طریقے سے استعمال کرنے والوں اور گولڈ مائننگ کے خلاف تھانہ نظام پور کے علاقہ امان پورہ میں آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن ایس پی انوسٹی گیشن احسان شاہ کی سربراہی میں کیا گیا، جس میں گلشید خان ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل، کاشف خان ایس ایچ او تھانہ نظام پور و دیگر پولیس افسران و جوانان نے شرکت کی، اسی طرح آپریشن میں محکمہ معدنیات کے اے ڈی سی حسین احمد، ضلعی انتظامیہ کے اے سی جہانگیرہ امان اللہ و عملہ نے حصہ لیا۔کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن نظام پور کے گاؤں امان پورہ میں علی الصبح شروع کیا گیا، آپریشن سے قبل علاقے کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ دوران آپریشن 237 ٹھکانے مسمار کیے گئے جہاں گولڈ مائننگ کے لیے کام کرنے والے ساز و سامان رکھا جاتا تھا، اسی طرح 170 پلانٹ، 15 جنریٹر، 17 ایکسویٹر، 03 موٹر سائیکل، 02 ہوٹل، 06 ڈمپر، 05 ٹریکٹر ٹرالی کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔مزید بتایا گیا کہ قتل جیسے سنگین جرم میں انتہائی مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کے گھروں کو بھی سرچ کر کے 3 سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 7 ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہیوی مشین گن 01، کلاشنکوف 01، رائفل 03، بندوق 02 اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمے درج کیے گئے۔جبکہ 19 مزید ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔نوشہرہ پولیس بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی
19
بلدیاتی ضمنی انتخابات، لاڑکانہ کی تین نشستوں پر پولنگ کل ہو گی لاڑکانہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تین نشستوں پر کل انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن نے پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 9 خالی نشستوں میں سے 6 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔یونین کونسل 28 رشید وگن میں چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی، جی ڈی اے اور دو آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست چیئرمین کی جانب سے خودکشی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ٹاؤن کمیٹی باڈہ کے وارڈ 12 میں ممبر کی نشست پر پیپلز پارٹی اور ایک آزاد امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔یونین کونسل 10 رتوڈیرو میں ضلعی ممبر کی نشست پر بھی پیپلز پارٹی اور ایک آزاد امیدوار کے درمیان مقابلہ ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا سامان انتخابی عملے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
13
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن ’’ردالفتنہ-3‘‘ کے تحت کارروائیوں کے دوران  15 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیوں کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک کیے۔مستونگ میں ایک کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل کلیئر کرا لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیوں جاری رہیں گی۔
20
ایف بی آئی کا اہم ڈیٹا بیس ہیک ہونے کا انکشاف امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اہم ڈیٹا بیس ہیک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مطلوب ملزمان اور گرفتاری کے وارنٹس کا ڈیٹا بیس ریکارڈ ہیک ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اہم ڈیٹا بیس کیسے ہیک ہوا؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، سائبر حملے میں کونسا ڈیٹا متاثر ہوا ہے؟ حکام تاحال واضح نہیں کرسکے ہیں۔
15
وزیراعلیٰ سندھ کا قحط متاثرین کے لیے 5.3 ارب روپے کا ریلیف پیکیج وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 دیہات کے قحط متاثرہ خاندانوں کے لیے 5.3 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔ پیکیج کے تحت ہر اہل خاندان کو تین اقساط میں 8 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔مراد علی شاہ کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ادائیگی نظام کے ذریعے رقم فراہم کی جائے گی۔ امداد کی پہلی قسط یکم دسمبر، دوسری یکم جنوری اور تیسری یکم فروری تک مستحق خاندانوں کو پہنچائی جائے گی۔ یہ رقم آٹے، مویشیوں کے چارے اور دیگر بنیادی ضروریات پر خرچ کی جاسکے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت قحط سے متاثرہ علاقوں میں زرعی شعبے کی مدد کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ پانی کے بہتر استعمال، کھاد پر سبسڈی اور کاشتکاروں کو براہ راست مالی مدد فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔سندھ گندم کاشتکار سپورٹ پروگرام 2026-27 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت سے بچانے، ان کی آمدنی محفوظ بنانے اور غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے مدد جاری رکھے گی۔ تقریب کا افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پروگرام کے تحت 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے اہل گندم کاشتکاروں کو تصدیق شدہ زیرِ کاشت رقبے پر فی ایکڑ 4 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ خوراک کو گندم فراہم کرنے والے کاشتکاروں کو فراہم کردہ مقدار کے حساب سے فی من 2 ہزار روپے ملیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد کاشتکاروں کو فصل اگانے سے لے کر سرکاری خریداری کے نظام میں گندم فراہم کرنے تک مالی مدد دینا ہے، تاکہ ان پر اخراجات کا بوجھ کم ہو اور گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے 333,125 رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ کاشتکاروں کو تقریباً 41.84 ارب روپے براہ راست فراہم کیے گئے، جس سے تقریباً 4.9 ملین ٹن گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملی۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق حکومت نے رواں سیزن کے لیے گندم کی امدادی قیمت 4,500 روپے فی من بھی منظور کرلی ہے، جس کا مقصد کاشتکاروں کو مزید سہولت دینا اور انہیں اپنی پیداوار سرکاری خریداری کے نظام میں لانے کی ترغیب دینا ہے۔
24
عراق میں بجلی گھر کے گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد آتشزدگی، 4 افراد ہلاک، 30 زخمی عراق کے شہر بصرہ میں بجلی گھر کے گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے 4 افراد کی جان لے لی، جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔عراقی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد گیس اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ واقعے کے فوری بعد بجلی گھر میں کام روک دیا گیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے قریبی رہائشی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام نے تاحال دھماکے اور آگ لگنے کی وجوہات ظاہر نہیں کیں، جبکہ واقعے سے ہونے والے مجموعی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آسکیں۔
24
The President of Pakistan @PresOfPakistan صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی خیبر پختونخوا کے پانچ آرڈیننسز کی منظوری ان میں مندرجہ ذیل آرڈیننسز شامل ہیں: خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع)۔ خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ) خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026
21
بلوچستان کے سو سے زائد علماء،مذہبی رہنماؤں کا مولانا فضل الرحمان کی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان بلوچستان کے سو سے زائد علماء، مہتممینِ مدارس اور مذہبی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں علماء نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کو کسی جماعت کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ مدارس قرآن و سنت کی تعلیم کے لیے قائم ہیں، سیاسی جلسوں کو افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے نہیں۔ انہوں نے مدارس کی خودمختاری برقرار رکھنے، جماعتی اجارہ داری ختم کرنے اور اجتماعی مشاورت کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔
11
منشیات کی دنیا کا ڈان ایل چاپو ایسیڈرو ڈرامائی آپریشن میں میکسیکو سے گرفتار امریکی ایف بی آئی کی مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل منشیات کی دنیا کا ڈان ایل چاپو ایسیڈرو ڈرامائی آپریشن میں میکسیکو سے گرفتار کرلیا گیا۔امریکی مدد سے کیے گئے آپریشن میں میکسیکو کی فوج اور  ایل چاپو ایسیڈرو کے کارندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، شدید جھڑپوں کے باعث فٹ بال میچ میں بھگدڑ مچ گئی، شائقین اور کھلاڑی میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے۔امریکی نشریاتی ادار ے کی تصدیق شدہ ویڈیو میں میکسیکو کی سیکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹروں کو گواساوے شہر پر دوران پرواز شدید فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔میکسیکو کی وزارتِ دفاع کے مطابق کارروائی کے دوران ایل چاپو ایسیڈرو کے کارندوں نے سیکیورٹی حکام پر فائرنگ اور دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا اور کئی شہروں میں سڑکیں بلاک کر دیں۔ایل چاپو ایسیڈرو گواسا وے شہر میں سرگرم مجرمانہ تنظیم کا سربراہ ہے، ایف بی آئی نے اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً ایک ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔ایل چاپو پر امریکا میں کوکین اور ہیروئن سمیت بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کے الزامات ہیں۔
28
بلاول بھٹو کے سسٹم ری سیٹ سے متعلق بیان کو غلط رنگ دیا گیا، پی پی فرانس پیپلز پارٹی یورپ کے سینئر رہنما افتخار بلو بٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سسٹم ری سیٹ سے متعلق بیان کو بعض سیاسی حلقوں نے غلط رنگ دے کر غیر ضروری بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار بلو بٹ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب میں اپنے بیان کے ذریعے واضح کیا تھا کہ موجودہ سیاسی نظام کو اس نہج تک پہنچانے کے عوامل کیا ہیں اور سیاسی استحکام کے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ان کے مطابق بلاول بھٹو کا بیان سیاسی نظام کے ری سیٹ اور اس مقصد کے حصول کے لیے درکار آئینی و جمہوری اقدامات کے تناظر میں تھا۔ یہ موجودہ نظام کو ختم کرنے یا کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان کو ریفرنڈم کے مطالبے یا نظام کے خاتمے سے جوڑنا درست سیاسی تشریح نہیں۔ آئین پاکستان کے تحت ریفرنڈم کو آئینی ترمیم کے مقررہ طریقہ کار کا متبادل قرار نہیں دیا جا سکتا۔افتخار بلو بٹ نے واضح کیا 1973 کے  آئین  کے آرٹیکل 239(4) کے تحت کسی صوبے کی حدود میں تبدیلی سے متعلق آئینی ترمیم کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کی کل رکنیت کی دو تہائی اکثریت سے منظوری لازمی ہے۔ اس آئینی تقاضے کو ریفرنڈم کے ذریعے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے بیانات کو مکمل تناظر میں سمجھنے کے بجائے ان کے مخصوص حصوں کو بنیاد بنا کر تنازعات پیدا کرنا جمہوری سیاسی ماحول کے لیے مناسب نہیں۔
27
سندھ کی جغرافیائی و آئینی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، ایاز لطیف پلیجو دادو کے شہر میہڑ میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں سندھ کی وحدت، صوبائی خودمختاری اور انتظامی تقسیم کے منصوبوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ریلی کے اختتام پر جلسہ سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کی جغرافیائی و آئینی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے سندھ کے تاریخی اور قومی وجود کو متنازع بنانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے۔
22
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی دوحہ میں قطری وزیرِ دفاع سے ملاقات امریکی سینٹکام کے کمانڈر بریڈ کوپر اور ان کے وفد نے دوحہ میں قطر کے وزیرِ دفاع سعود بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔بریڈ کوپر نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کا دورہ بھی کیا تھا جہاں اُنھوں نے اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔قطری وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ملاقات میں ’باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے طریقوں‘ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب قطر نے ایران سے متعلق بحران کے حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔قطر، پاکستان کے ساتھ مل کر، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔
28
ایران کا خلیج فارس میں امریکی ایف 16 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس میں ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا، جس کے بعد طیارے نے خطے میں موجود ایک امریکی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ایرانی فوج کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شام ایران کے جنوبی ساحل کے قریب پیش آیا، جب اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی طیارے کی نشاندہی کی اور اسے روکنے کے لیے میزائل داغا۔ارنا کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ’امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے ایران کے مسلح افواج متعدد امریکی طیاروں کو تباہ کر چکے ہیں، جن میں ایف 35، ایف 16 اور ایف 15 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔‘ایرانی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ’اس کے فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے جاسوس اور جنگی ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے، جبکہ بعض ڈرونز کو صحیح سلامت قبضے میں لیا گیا۔‘
30
پاکستان: کیا جمہوری دور حکومت میں کبھی ریفرنڈم ہوا؟ ارشد چوہدری پاکستان کی سیاسی تاریخ میں قیام پاکستان کے بعد اب تک جتنے بھی ریفرنڈم کرائے گئے، وہ ہمیشہ فوجی حکمرانوں کے ادوار میں منعقد ہوئے اور ان کے نتائج بھی اکثر ریفرنڈم کرانے والوں کے حق میں آئے۔ تاہم اب ایک جمہوری حکومت کے دور میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کی بحث ایک بار پھر سیاسی منظرنامے پر سرگرم ہو گئی ہے، جس سے یہ سوال جنم لے رہا ہے کہ آیا عوامی رائے شماری کا یہ طریقہ کار نئے صوبوں کی تشکیل کی راہ ہموار کر سکے گا یا نہیں۔آئینی طور پر پاکستان میں پارلیمانی جمہوری نظام نافذ ہے، جس کے تحت ہر پانچ سال بعد عام انتخابات کے ذریعے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان منتخب ہوتے ہیں اور پھر وہ وزیراعظم، صدرِ مملکت، وزرائے اعلیٰ اور سینیٹرز کا انتخاب کرتے ہیں۔ماضی میں متعدد بار فوجی سربراہان نے جمہوری حکومتیں ختم کر کے اقتدار سنبھالا اور خود کو عوامی حکمران تسلیم کرانے کے لیے ریفرنڈم کا سہارا لیا۔اس بار جمہوری سیٹ اپ کے ہوتے ہوئے ریفرنڈم کے انعقاد اور اس کے طریقہ کار پر بحث جاری ہے، جبکہ حکومتی اور اپوزیشن اتحاد کی بعض جماعتیں اس کی حمایت اور بعض کھل کر مخالفت کر رہی ہیں۔ ریفرنڈم پر سیاسی حمایت اور مخالفت حکومتی صفوں میں بعض رہنما نئے صوبوں کے معاملے پر عوامی رائے لینے کے حق میں نظر آتے ہیں۔وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے رواں ہفتے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم ضرور ہوگا اور عوامی رائے لینا غیر آئینی یا غیر جمہوری عمل نہیں ہے۔ان کے مطابق اس معاملے پر قومی اتفاقِ رائے ضروری ہے، تاہم کسی ایک جماعت کی مخالفت عوامی رائے لینے کے عمل کو روک نہیں سکتی، اور مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے پیپلز پارٹی کو بھی قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی ریفرنڈم کو عوامی رائے جاننے کا آئینی و قانونی ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر عوام نئے صوبوں کے حق میں ہوں تو انہیں بنایا جانا چاہیے اور اگر حق میں نہ ہوں تو تجویز پر عمل نہ ہو، کیونکہ عوام کو اپنی رائے دینے کا موقع ملنا چاہیے۔اس سے قبل 12 نومبر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے ریفرنڈم کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اگر نئے صوبے نہیں چاہتے تو نہیں بننے چاہییں اور اگر چاہتے ہیں تو بننے چاہییں۔انہوں نے اسے جاری سیاسی تنازع کا حل قرار دیا۔ وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھی ایک میڈیا بیان میں کہا کہ نئے صوبے سیاسی یا لسانی بنیادوں کے بجائے انتظامی ضروریات کے تحت بننے چاہییں۔پاکستان میں 12 صوبے بنانے کی گنجائش موجود ہے اور صوبوں کو کسی کی ذاتی جاگیر نہیں سمجھنا چاہیے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ریفرنڈم اور سندھ کی ممکنہ تقسیم کی شدید مخالفت کی ہے۔17 نومبر کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ریفرنڈم ہمیشہ غیر جمہوری مقاصد کے لیے کرائے گئے، جمہوری مقاصد کے لیے نہیں۔ان کے بقول نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے، اس لیے ریفرنڈم کی تجویز غیر آئینی راستہ اختیار کرنے کے مترادف ہے اور پیپلز پارٹی کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اصل معاملہ ریفرنڈم نہیں بلکہ اس کے پیچھے نیت ہے، اور اگر سندھ کو زبردستی تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر خون ہوگا۔تاہم پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے 20 نومبر کو اسمبلی میں خطاب کے دوران نئے صوبوں کے قیام کے لیے عوامی رائے جاننے کی غرض سے ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے اور اس کے لیے آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) بھی اس تجویز کے خلاف ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’ریفرنڈم جمہوری حکومت میں ناقابلِ قبول ہے، یہ ہمیشہ فوجی حکمرانوں نے کرائے جن کے نتائج سے خرابیاں پیدا ہوئیں۔’جب اسمبلیاں ہیں تو کسی بھی معاملے پر وہاں قراردادوں کے ذریعے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں۔ اس لیے ہم ریفرنڈم کو غیر ضروری اور موجودہ حالات میں کسی طور درست نہیں سمجھتے۔‘ کیا ریفرنڈم سے نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوگا؟ سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں ریفرنڈم کا طریقہ ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں نے اپنایا، کیونکہ اس کی جمہوری حکومتوں میں کبھی گنجائش نہیں نکالی گئی۔پہلے ایوب خان نے 1960 میں ریفرنڈم کرایا، نتائج 96 فیصد حاصل کیے، پھر ضیا الحق نے 1984 میں کرایا، 98 فیصد حمایت ملنے کے نتائج کا اعلان ہوا، تیسری بار فوجی حکمران پرویز مشرف نے ہی 2002 میں کرایا اور 97 فیصد حمایت ملنے کا نتیجہ بتایا گیا۔‘مجیب الرحمان شامی کے مطابق، ’قیام پاکستان کے بعد یہ تین ریفرنڈم ہوئے اور تینوں فوجی حکمرانوں نے کرائے، لیکن آج تک ان ریفرنڈمز کی کوئی اہمیت یا حیثیت تسلیم نہیں کی گئی۔’کسی جمہوری حکومت نے پاکستان میں ریفرنڈم کا راستہ نہیں اپنایا کیونکہ آئینی طور پر پارلیمان اور اسمبلیاں ہی بااختیار ہوتی ہیں اور تمام مسائل وہیں حل ہو سکتے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ پہلا جمہوری دورِ حکومت ہوگا جس میں ریفرنڈم کرانے کی بات کی جا رہی ہے، حالانکہ نئے صوبوں کا معاملہ بھی اسمبلیوں کے بغیر حل نہیں ہو سکتا۔’عوامی رائے جو بھی آئے، اس کو کس طرح تسلیم کرایا جائے گا؟ کیونکہ ریفرنڈم میں تو صرف یہی پوچھا جا سکتا ہے کہ صوبے بننے چاہییں یا نہیں؛ یہ تو تفصیل نہیں بتائی جا سکتی کہ کس طرح اور کتنے بننے چاہییں اور کن علاقوں پر مشتمل بنیں؟’ریفرنڈم کا انعقاد بھی اتنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ بلاول اور مولانا فضل الرحمان تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ طریقہ کار ناقابلِ قبول ہے۔‘سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور تجزیہ کار حسن عسکری نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’ریفرنڈم کی تیاری اس بار بھی وہی کر رہے ہیں جنہوں نے پہلے اپنی مرضی کے نتائج لینے کے لیے تین بار کرائے ہیں۔’یہ حیران کن بات ہے کہ عوام سے ہی ووٹ لے کر قائم ہونے والی حکومت آئینی طریقہ کار کے مطابق صوبوں کے قیام کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہے۔یہ صرف وقت گزارنے کے لیے بیانات دیے جا رہے ہیں۔ اگر نئے یونٹس قائم کرنے کی نیت ہو تو سب جماعتیں مل کر اسمبلیوں کے ذریعے قانونی طور پر جامع حکمتِ عملی اور اتفاقِ رائے سے یہ کام باآسانی کر سکتی ہیں۔‘بقول مجیب الرحمان شامی، ’ریفرنڈم کرا بھی لیا جائے تو نئے صوبوں کے لیے قراردادیں تو اسمبلیوں سے ہی پاس کرانا ہوں گی اور اس کے لیے دو تہائی اکثریت چاہیے جو حامی جماعتوں کے پاس نہیں ہے۔’ اس کے لیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور مشترکہ لائحہ عمل بنا کر ہی عمل درآمد ہو سکے گا۔ سب سے اہم یہ ہے کہ نئے صوبوں جیسے پیچیدہ معاملات میں پڑنے کے بجائے مؤثر اور بااختیار مقامی حکومتوں کا قیام یقینی بنایا جائے، اس طرح نئے یونٹس سے بہتر انتظامی امور چلائے جا سکیں گے۔‘
40