گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے، خصوصاً پشاور کو تجاوزات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ پشاور میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع ہو چکی ہے اور اس حوالے سے آج خود بھی دورہ کیا ہے۔ آئندہ بھی اچانک دورے کروں گا تاکہ اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
گورنر نے انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگی، کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ یہ مہم صرف پشاور تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے صوبے میں جاری رہے گی۔
صفائی مہم کے حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، تاہم 13 سال کا گند صرف تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا @fkkundi کی تجاوزات کے خاتمے کے بعد پی ڈی اے کو مستقل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت۔
”میں کسی کو این او سی نہیں دوں گا تو آپ بھی نہ دیں۔ آئندہ جہاں بھی تجاوزات ہوں گی، اس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔“
گورنر فیصل کریم کنڈی
تجاوزات پر زیرو ٹالرنس ہے، کوئی سفارش اب نہیں چلے گی، گورنر خیبر پختونخوا
@fkkundi
گورنر خیبر پختونخوا ان ایکشن، فیصل کریم کنڈی شہر میں تجاوزات کے خلاف خود نکل آئے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کوہاٹ روڈ پر جاری تجاوزات کے خلاف مہم کا معائنہ
ضلعی انتظامیہ پشاور اور پی ڈی اے حکام کی جانب سے گورنر کو تجاوزات کے خلاف کاروائیوں پر بریفنگ
تجاوزات کے خلاف بھر پور مہم شروع کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، گورنر خیبر پختونخوا
ہم نہ صرف پشاور بلکہ پورے صوبے میں غیر قانونی تجاوزات سے پاک کریں گے، فیصل کریم کنڈی
ہم تجاوزات کو ایک دفعہ ختم کریں گے، اس کے بعد اگر کہیں دوبارہ تجاوزات ہونگی تو متعلقہ حکام ذمہ دار ہونگے، گورنر خیبر پختونخوا
جن جن لوگوں نے تجاوزات کئے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے تجاوزات ہٹائیں، گورنر خیبر پختونخوا
تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کریں گے، فیصل کریم کنڈی
تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا
تجاوزات کرنے چاہئے کتنا بھی با اثر ہو اس کے خلاف کارروائی ہوگی، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، فیصل کریم کنڈی
وہ دن اب ختم ہوگئے جب سفارش اور سیاسی تعلقات کی بنیاد پر لوگ تجاوزات کرتے تھے، گورنر
گزشتہ حکومت میں تجاوزات کے خلاف آنکھیں بند کی گئیں تھیں، فیصل کریم کنڈی
ہم نے شہر میں صفائی مہم بھی شروع کی ہے، ٹریفک کے معاملات کو بھی ٹھیک کرنے پر کام کر رہے ہیں، گورنر
اس مقصد کے لئے ٹریفک قوانین کو بہتر بنائیں گے، فیصل کریم کنڈی
گندم کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، ایک ہفتے کے اندر رپورٹ تیار ہوجائے گی، یہ رپورٹ عوام کے سامنے لایا جائے گا، گورنر
بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ وفاق کے ساتھ اٹھایا جائے گا، فیصل کریم کنڈی
ہم اس مسئلے کے حل کے لئے وفاقی حکومت کی تعاون سے پائیدار اقدامات کریں گے، گورنر خیبر پختونخوا
گزشتہ حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت وفاق سے جڑے دیگر معاملات کو سیاسی رنگ دیا جاتا رہا، فیصل کریم کنڈی
ہم اب وفاق کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں گے، گورنر
اب صوبے اور وفاق کے درمیان کوئی فاصلے نہیں رہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں، فیصل کریم کنڈی
کنڈا کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا، عوام اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے، گورنر
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بلوچستان کے ضلع قلات اور ضلع گوادر میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
گورنر فیصل کریم کنڈی کا ضلع گوادر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر اظہارِ افسوس
گورنر فیصل کریم کنڈی کا وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے میجر وجاہت وحید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت
گورنر خیبرپختونخوا کا شہید میجر وجاہت وحید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
میجر وجاہت وحید نے وطن کے دفاع میں جان قربان کرکے فرض شناسی اور حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کی، گورنر فیصل کریم کنڈی
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ خدمات قابلِ تحسین ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
ملک کے امن و استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا میں اب ناجائز تجاوزات کی کوئی جگہ نہیں
تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا
پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز، *گڑھی قمر دین میں درجنوں دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار کی دی گئیں!
ڈپٹی کمشنر پشاور کی موجودگی میں بھاری مشینری کی مدد سے درجنوں دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔
آپریشن میں پی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
کاروائی کا مقصد رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ، سڑک کی حدود بحال کرنا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا اور غیرقانونی تعمیرات کے دوبارہ قیام کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے اور شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
شہریوں اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر غیرقانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
خیبرپختونخوا میں نئی صوبائی حکومت ان ایکشن
پشاور ، ڈی آئی خان، بنوں، ہزارہ، کوہاٹ اور مالاکنڈ ڈویژنز میں عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کے لیے متعلقہ ادارے متحرک
پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، ، کوہاٹ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، دیر، بونیر اور درگئی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے مؤثر اقدامات
تمام ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مالاکنڈ ڈویژن کے بونیر ، دیر، درگئی اور دیگر علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا عمل جاری ہے۔
اسی طرح پشاور، ڈی آئی خان، اور بنوں میں بھی مختلف علاقوں میں صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
بازاروں، تجارتی مراکز، اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے متعلقہ عملہ متحرک ہے۔
صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکیں اور اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آٹھ سے دس ہزار ینگ ڈاکٹرز ہڑتال پر تھے، جنہیں گزشتہ دس سال سے 70 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر رکھا گیا تھا، گورنر فیصل کریم کنڈی
ہمارے آنے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی، ہم ان کے شکر گزار ہیں اور ان کے مسائل حل کریں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی
ہم اچھے اقدامات اور مثبت کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے، جہاں کوئی غلطی ہوگی، اسے درست کریں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی
جن لوگوں نے بھی ہمارے نظام کو تباہ کیا ہے، ہم اسے درست کریں گے اور اہل و قابل لوگوں کو آگے لائیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مختصر دورہ ولی باغ
گورنر کی عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات
ملاقات میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، سابق صوبائی وزیر سردار حسین بابک اور دیگر قیادت بھی موجود تھی
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، سیاسی معاملات، صوبے کی ترقی و خوشحالی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں صوبے کی پائیدار ترقی، امن و امان کے قیام صوبے کے حقوق کے حصول اور دیگر اہم معاملات پر سیاسی جماعتوں اور قائدین کے کردار پر گفتگو
اس سلسلے میں دونوں قائدین کے درمیان مل جل کر کام کرنے پر اتفاق
صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر خیبر پختونخوا
صوبے کے امن اور ترقی کے لئے حکومت اور سیاسی جماعتوں کو مل جل کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی
سیاسی قائدین اس سلسلے حکومت کی رہنمائی کریں ہم ان کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، گورنرفیصل کریم کنڈی
Office of Governor Khyber Pakhtunkhwa retweeted
The notification of 48 members of the Regional Representation and Development Councils across 12 districts of Khyber Pakhtunkhwa is an important step towards strengthening local representation and community participation. I congratulate all the newly appointed members, including Chairperson Shaukatullah Khan and Vice Chairperson Malik Khan Marjan. I hope they will honour the trust placed in them, represent their communities sincerely, and work towards addressing local concerns and advancing development in their respective districts.
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مشیر برائے اوقاف و مذہبی امور کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوئی جس میں امن، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور دینی مدارس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، پرامن بقائے باہمی کے استحکام اور صوبے میں اتحاد و سماجی ہم آہنگی کے لیے اوقاف اور مذہبی اداروں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر گفتگو ہوئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سیاسی امور، صوبے کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص ضم شدہ اضلاع کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے عوام نے طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کیا ہے اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے عوام کے مسائل کے حل، ترقیاتی عمل میں تیزی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے
گورنر راج حرام اور فوجیوں سے زمینیں لینا حلال ہے، شہدا کی زمینیں جو مولانا نے لی ہیں کیا وہ حلال ہیں، جب خود مراعات کا حصہ ہوں تو ٹھیک کسی اور کے ملے تو ناجائز؟
گورنر فیصل کریم کنڈی
مولانا جو معدنیات کی باتیں کر رہے ہیں تو معدنیات نکالنے کیلئے ہی ہوتے ہیں، میں انٹرنیشنل کمپنیوں سے کہتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں اور کام کریں تاکہ ہمارے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا ہو،
گورنر فیصل کر یم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبے میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق اجلاس۔
گورنر کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔
اجلاس میں صوبے میں ڈینگی کے پھیلاو کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ۔
متعلقہ حکام کی جانب سے گورنر کو ڈینگی کی صورتحال، انسداد ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور دیگر جملہ امور پر تفصیلی بریفنگ۔
صوبہ بھر میں اس وقت ڈینگی کے کل 3771 کیسز رپورٹ ہوئی ہیں، بریفنگ
اب تک صوبے میں ڈینگی سے دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں، بریفنگ
ضلع کوہاٹ سب سے متاثر ہوا ہے جہاں ڈینگی کے 2319 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، بریفنگ
موسمیاتی تبدیلیاں، شہری آبادی میں بے ہنگم اضافہ، صفائی ستھرائی کی ناگفتہ بہہ صورتحال، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر عوام ڈینگی کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں، بریفنگ
ڈینگی کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ایک جامع ڈینگی ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، بریفنگ
اس ایکشن پلان میں تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا گیا ہے، بریفنگ
ڈینگی رپورٹنگ اینڈ سرویلنس سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، بریفنگ
ڈینگی سے متعلق بڑے پیمانے پر عوامی آگہی دینے کے لئے متعلقہ محکموں کے تعاون سے مہم چلائی جا رہی ہے، بریفنگ
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبہ بھر میں 1666 سے بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کئے گئے ہیں، بریفنگ
کوہاٹ میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنگامی اقدامات کرے اور پیشرفت سے اگاہ رکھے، گورنر کی ہدایت
دیگر متاثرہ اضلاع میں بھی ڈینگی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، گورنر خیبر پختونخوا
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو درکار وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں، فیصل کریم کنڈی
ڈینگی کے تدارک کا سب سے موثر ذریعہ عوامی آگہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا
اس مقصد کے لئے محکمہ اطلاعات کے تعاون سے عوامی آگہی مہم چلائی جائے، فیصل کریم کنڈی
آگہی مہم کو سب تک قابل رسائی بنانے کے لئے دیگر ذرائع کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو موثر استعمال کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے انتخابات میں صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی نو منتخب صدر اظہر عباس ، جنرل سیکرٹری طارق محمود اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد۔
گورنر کا نو منتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔
اظہر عباس اور طارق محمود کا انتخاب کمیونٹی کا ان پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے، فیصل کریم کنڈی
امید ہے نو منتخب صدر، جنرل سکریٹری اور دیگر عہدیداران اپنی کمیونٹی کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے، گورنر خیبر پختونخوا
توقع ہے کہ نو منتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور ان کی کابینہ ملک میں اعلی صحافتی اقدار کے فروغ اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، فیصل کریم کنڈی
میڈیا کے شعبے میں نیوز ایڈیٹراور نیوز ڈائریکٹر کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، گورنر خیبر پختونخوا
موجود حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، فیصل کریم کنڈی
کسی بھی جمہوری معاشرے میں آزاد میڈیا کا کردار مسلمہ ہے، گورنر خیبر پختونخوا
موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 59 ویں کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت












