GenAmjad retweeted
ضیا دور میں احمد فراز فوجی حکمرانوں کے خلاف نظموں کی پاداش میں گرفتار ہو کے ملک چھوڑ گئے، بیٹا شبلی فراز سیاست میں گیا اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تک پہنچا مگر نو مئی کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت سے دس برس اسے بھی مل گئے۔ اور ہاں، خالی نشست پر ضمنی انتخاب بھی ہو گیا۔
GenAmjad retweeted
پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے مکمل مفت قانونی جنگ کے مشن پر
لاہور سے سرگودھا انسداد دہشتگردی عدالت کے طویل سفروں کے بعد ملک صاحب کا لاہور سے انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ کے سفر۔
جو کام انصاف لائرز فورم کے تھے وہ سب اکیلے ہی کر رہے ہیں ۔ اس مشن میں ان کا ساتھ ہم نہیں دیں گے تو کون دے گا
GenAmjad retweeted
صوبیدار کا بیٹا - اللہ کی جنگ بارڈر جا کر لڑے گا
برگیڈئیر کا بیٹا - واپڈہ یا نادرا میں آفیسر لگے کا
اپنا بھتیجا - وردی اتار کر شاہی سرکاری بابو والی نوکری کرے گا
آئی ایس پی آر
😂😂😂
@thebilal_ai
GenAmjad retweeted
عمران خان کے لیے سب سے زیادہ آواز اُن کی بہنوں نے اٹھائی ہے۔ سردی ہو یا گرمی، دھوپ ہو یا بارش، تینوں بہنوں نے اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے جس استقامت سے انتظار کیا اور جس بدتمیزی و بدسلوکی کا سامنا کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ افسوس کہ پارٹی کے عہدے داروں نے اس جدوجہد کا پچاس فیصد بھی نہیں کیا۔
آج عمران خان ہی نہیں، اُن کی بہنیں اور رشتہ دار بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ایسے میں خان کے حق میں مؤثر آواز اٹھانے والا کون ہے؟ یاد رہے، عمران خان نے خود کہا تھا کہ میری بہنوں سے کہو، میرے لیے آواز اٹھائیں۔ آج وہ بہنیں بھی قید میں ہیں، اور اُن میں سے ایک بہن عمران خان کے خدشات پہلے ہی عوام تک پہنچا چکی ہیں۔
اب ذمہ داری ہماری ہے! ہم سوشل میڈیا پر موجود لوگ اور عمران خان و اُن کی جدوجہد سے مخلص کارکن ہی اُن کی آواز بن سکتے ہیں۔ جب اُن کے اپنے بولنے اور آواز اٹھانے کے راستے بند کیے جا رہے ہیں، تو ہمیں خاموش رہنے کا کوئی حق نہیں۔ خان کے لیے آواز اٹھائیں، اُن کی بہنوں کے لیے آواز اٹھائیں، اور اس جدوجہد کو کسی صورت خاموش نہ ہونے دیں۔
@ShazadAkb @ImranRiazKhan
@MoeedNj @SHABAZGIL
GenAmjad retweeted
ٹاپ ٹرینڈ، سب آواز اٹھائیں 🚨
#خان_اور_فیملی_کو_رہا_کرو
GenAmjad retweeted
Amazing! Beautiful! Pakistani Art Against Military Fascism is being born! Where old cinema, literature and media failed - AI Films are filling the void! This is a "Mind Revolution" we needed - Watch it! Feel it! Follow this creator!
GenAmjad retweeted
🔹 بچے جب کسی شخص یا مقام سے یوں بھاگتے ہیں تو یہ امکان بھی ہوتا ہے کہ انہیں جنسی ہراسگی کا سامنا ہو ۔۔ صرف کام چھوڑنے پر کوئ اتنامشتعل کیسے ہو سکتا تھا ۔
🔹 لیکن یہ یتیم لڑکا کس سے شکایت کرتا ۔۔ اس اشتعال پسند معاشرے میں سُنتا بھی کون ہے ۔💔💔
GenAmjad retweeted
ابوزر اس گیم میں آپکے سارے مہربان بھی شامل ہیں۔ آپکو وہ فرشتے لگتے ہیں۔ لیکن وہ بھی مکمل تیار بیٹھے ہیں۔ اس وقت خان پر حملہ ہر طرف سے ہے۔ ورکرز کو جزبات سے نہیں۔ احتیاط سے مشاہدہ کرنا پڑے گا۔
GenAmjad retweeted
ایکواڈور کے پادری کی ویڈیو دیکھ کر سب کے ذہن یہی آرہا تُھا نا کہ ہماری قسمت کب چمکے گی 😜✌️
اے لو فِر انجوائے کرو اور دعا کرو 🙏
GenAmjad retweeted
میری والدہ اور میری پھوپھیوں، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی کو غیر قانونی طور پر ایم پی او (MPO) کے تحت قید ہوئے تیس دن گزر چکے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید کے دوران انہیں اپنے گھر والوں اور وکلاء تک رسائی سے مکمل طور پر محروم رکھا گیا ہے۔
کسی بھی انسان، بالخصوص خواتین کے ساتھ ایسا سلوک ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ اب جبکہ اس آرڈر کی مدت پوری ہوچکی ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے۔
شاہریز خان
@Shahrez_KhanPK
It has been 30 days since my mother and my aunts, Dr. Uzma and Noreen Niazi, were unlawfully detained under the MPO. Throughout their detention at Kot Lakhpat Jail, they have been denied access to family and legal counsel.
No one, especially women, should be subjected to such treatment. With the detention order now ending, they must be released immediately.
GenAmjad retweeted
تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ غیر قانونی طور پر جیل میں بند ایک شخص اب بھی اپنے لوگوں کے لیے کینسر ہسپتال بنا رہا ہے۔ ❤️🔥
کراچی میں شوکت خانم ہسپتال 29 دسمبر 2026 کو کھولنے کا اعلان! 🏥❤️
عمران خان کا خواب، انسانیت کی خدمت اور کینسر کے مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن۔
#خان_اور_فیملی_کو_رہا_کرو
🤖 Made with AI
GenAmjad retweeted
"دو مقدس انگلیاں جو آج مجروح ہوئیں" (انسانیت سے حیوانیت کا سفر بس تیس سیکنڈ میں )
آج میں نے ملتان میں انسانیت کو تحت الثری میں گرتے دیکھا - اشرف المخلوقات کو حیوان کے روپ میں دیکھا - امیری کو بہت ہی مفلس اور کنگال دیکھا - اور بس ایک بچے کو یتیم نہی بلکہ ایک پورے نظام کو یتیم دیکھا جس کو یہ بھی نہیں یقین کہ اس یتیم کے قتل کے بعد اس کے قاتلوں کو سزا ہو گی بھی کہ نہیں -
یہ اس امت کے کچھ امتیوں کے کرتوت ہیں جس کے نبی صلی الله علیہ وسلم نے دو انگلیاں اٹھا کر یہ فرمایا تھا کہ "یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں میرے ساتھ یوں قریب ہوگا جیسے یہ میری دو انگلیاں ساتھ ساتھ ہیں " -
قصور ؟ بس یہ تھا کہ الیکٹریشن بچے نے کام سے انکار کردیا کہ باقی کام کل کرونگا -
پہلا سوال تو یہ اٹھتا ہے کہ پندرہ سال کی عمر میں جس ہاتھ میں قلم اور بستہ ہونا چاہیے تھا اس میں پیچ کس اور پلاس کیونکر آیا ؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر حالات اور نظام کے سبب ایسا ہو بھی گیا تو اس ہاتھ کو کسی نے کندھا دینے کی بجاے یوں گاڑی تلے کیوں روند دیا ؟
اور سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں قانون اتنا کمزور کیسے ہوا کہ کسی کو اتنی ہلا شیری ہو کہ میں اگر سر بازار کسی کو گاڑی تلے روند بھی دونگا تو مجھے نظام میں فرار اور گنجائش مل سکتی ہے ؟
میں بتاتا ہوں کہ ہمارا یہ معاشرہ اتنا جنگلی کیسے ہوا - اتنا دیدہ دلیر کیوں کر ہوا -
جب یہ معاشرہ کسی شاہ رخ جتوئی کو کسی شاہزیب خان کا سرعام قتل کرنے کے بعد پروٹوکول سے دوبئی جاتے دیکھتا ہے -
کسی ایس پی راوو انوار کو کسی نقیب الله کا قتل کرنے کے بعد رہا ہوتا دیکھتا ہے -
کسی بلوچ ایم پی اے عبدل المجید خان اچکزئی کو اپنی کار سے ایک پولیس کانسٹیبل حاجی عطااللہ دشتی کو چوک میں کچلنے کے بعد رہا ہوتا دیکھتا ہے -
کراچی کی کسی نتاشا دانش کو اپنی گاڑی سے کسی عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ کو کچلنے کے بعد انگلیاں گھما گھما کر یہ کہتے سنتا ہے کہ میرے باپ کی بہت پہنچ ہے اور پھر دو سال بعد اس پہنچ کی وجہ سے اس کو آزاد ہوتے دیکھتا ہے تو اس کے سب کونشس (subconscious) ' اس کے لاشعور میں یہ بات بیٹھ جاتی ہے کہ میں بھی ایسا کرکے کوئی جگاڑ لگاونگا- یہ ہے اصل سانحہ- اس بچے کی ہلاکت ایک حادثہ ہے (نہیں ہے تو کچھ ماہ میں ثابت ہوجائیگا ) اصل سانحہ یہ ہے کہ ہم میں سے کسی کو یہ سو فیصد یقین نہی کہ اتنا کھلا قتل کرکے بھی کیا ان قاتلوں کو سزا ہوگی کہ نہیں ؟
اس ملک میں ہر جگہ "سیٹنگ " ہوجاتی ہے - اس سیٹینگ کے پانچ مرحلے ہونگے -
پہلا مرحلہ یہ ہوگا کہ اس خبر کو وقت کے ساتھ دبنے دیا جائیگا -
دوسرے مرحلے میں ثابت کیا جائیگا کہ بچہ گھر سے موبائل چوری کرکے بھاگا تھا جس کے تعاقب میں مالکان گاڑی پر پیچھے آیے -
تیسرے مرحلے میں مالکان کی نیت صاف بتائی جائیگی کہ وہ بس تعاقب کر رہے تھے ' مارنے کا ارادہ نہیں تھا ' اور ان کا کوئی کریمنل ریکارڈ بھی نہی-
چوتھے مرحلے میں گاڑی کی بریکس فیل قرار پائینگی کہ مالکان کو بھی نہیں معلوم ہوا کہ بریک خراب تھے اور یہ ایک حادثہ تھا- ان بریکس کی خرابی کا سرٹیفکیٹ کسی اچھی ورکشا پ سے بن جائیگا -
اور آخری مرحلے میں اس یتیم خانے کو کوئی ڈونیشن یا اس بچے کہ کسی والی وارث کو کوئی رقم دے کر معامله ختم ہوجائیگا -
یہ پانچ مراحل جو میں نے بیان کیے ؛ یہ ہے اصل سانحہ - یہ وہ پانچ سیڑھیاں ہیں جن پر چل کر ہم انسانیت کی معراج سے حیوانیت کی پستی کا سفر طے کرتے ہیں - اوج ثریہ سے تحت الثری میں غوطہ لگاتے ہیں - اور اس عمل میں ہمارا پورا معاشرہ پورا نظام ذمے دار ہے -
آج میری ساری دوپہر بہت نڈھال گزری - میں رویا - میں آنسوؤں سے رویا - کہ میرے سامنے بار بار وہ بچہ بھاگتا آجاتا تھا جو اس امید پر پوری جان مار کر بھاگ رہا تھا کہ شاید گلی کے کسی نکر پر ان حیوانوں کی انسانیت جاگ جائے- مجھے یقین ہے وہ بچہ جنت میں اپنے نبی صلی اللہ علیھ وسلم کے ساتھ ہوگا - اور ان کی دو انگلیاں پکڑ کر بتائیگا کہ میری کفالت کی ترغیب کیلئے آپ نے کبھی جو یہ مقدس انگلیاں اٹھائی تھیں ' آپ کے دو امتیوں نے ان انگلیوں کو مجروح کیا ہے - اب مجھے یہ انگلیاں تھامنی ہیں ' اب مجھ یتیم کو براہ راست آپ کے زیر کفالت آنا ہے کہ آپ کی امت اب اس قابل نہیں رہی کہ یتیموں کی دادرسی کرسکے - اس سے زیادہ میں نہیں لکھ سکتا - قلم ساتھ چھوڑ گیا - روشنائی ختم ہوگئی اور آنکھیں پھر بھر گئی -
حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا
لوگ ٹھہرے نہیں حادثا دیکھ کر
قلم کی جسارت وقاص نواز
---------------------------------------------------
GenAmjad retweeted
My mother, @Aleema_KhanPK Aleema Khan’s 30-day detention period under the colonial-era Maintenance of Public Order (MPO) law has now expired.
Yet, despite the expiry of her 30-day detention period, we have received no further order from the Lahore High Court, nor any official communication from the Punjab Home Department or jail authorities explaining the legal basis for her continued detention or confirming her release.
On what legal grounds is she still being held? Why has she not been released?
Since the day she was abducted and subsequently detained under the MPO, she has been denied access to both her family and legal counsel. One of the strongest voices advocating for her brother, Imran Khan @ImranKhanPTI, has also been silenced.
Thirty days have passed. No family access. No legal access. No justice.
Are the authorities preparing to extend her detention for another 30 days? If so, on what grounds?
We demand her immediate release.
Not another day of silence, obstruction of justice, or denial of her most basic rights is acceptable.
#imrankhan
GenAmjad retweeted
کل ملتان میں غریب یتیم 15 سالہ بچے کو بے دردی سے گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کیا گیا ہے
ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن یاد رکھیں یہ تصویر میں نے جس لڑکے کی لگائی ہے اس نے پچھلے سال دسمبر میں اپنے ابا کی V8 سے 2 لڑکیوں کو اسکوٹی چلاتے ہوئے گاڑی سے قتل کر دیا تھا لیکن یہ لڑکا ایک ہفتے کے بعد صلح اور راضی نامے کے نام پر رہا ہو گیا تھا۔۔۔۔
اس کے والد محترم بہت بڑی کرسی پر بیٹھے ہیں اسی وجہ سے اپنے بیٹے کو صلح اور راضی نامے پر رہا کروا لیا ہے
کل کے بچے کا قاتل بھی اسی طرح رہا ہو جائے گا
پتہ نہیں CCD کو یہ قاتل نظر کیوں نہیں آتے اور ان کے نیفے میں پستول کیوں نہیں چلتی ہے
آخر کب تک امیر کے لیے الگ قانون اور غریب کے لیے الگ قانون رہے گا؟
آخر کب تک امیروں کے بچے اور امیر زادے قانون سے بالاتر رہیں گے؟
کیا ایک جان اتنی سستی ہے کہ جب چاہے جدھر چاہے مار دیا جائے اور کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہو؟
آخر کب تک ایسا ہی چلتا رہے گا؟
آخر کب تک؟؟؟؟؟
GenAmjad retweeted
پاکستان میں صحافت اور الیکٹرانک میڈیا کی معراج یہ ہے کہ حامد میر کو فیصل واوڈا ساتھ بٹھا کر اور محمد مالک کو مشال یوسفزئی ساتھ بٹھا کر سولو شو کرنا پڑتا ہے۔
چچ چچ چچ چچ
GenAmjad retweeted
جنرل عاصم منیر اور دوسرے فوجی جنرلز کے نام پیغام۔
خان کی بہنوں کو رہا کرو
#خان_اور_فیملی_کو_رہا_کرو

































