شدید نیٹ ورک ڈاؤن! 🚨
وادیِ سون کے علاقے تحصیل نوشہرہ مردوال میں بجلی جاتے ہی @jazzpk کے سگنلز اور 4G انٹرنیٹ فوری غائب ہو جاتے ہیں۔ ٹاورز کا بیٹری بیک اپ ناکارہ ہونے سے کاروبار اور رابطہ مفلوج ہے۔ سروس بحال کی جائے!
@Jazzpk @PTAofficialpk #JazzPakistan #Mardwal
Malik Irfan Awan retweeted
الحمدللہ! ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کی دستخطی تقریب بروز جمعہ سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔ اللہ پاک اس امن کو دیرپا رکھے۔ ایران نے بے شک ثابت کر دیا ہے کہ اگر آپ ثابت قدم رہیں تو، چاہے سامنے کوئی سپر پاور ہو یا ڈوپر پاور، وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
اس معاہدے میں امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں کیا جو اس جنگ سے قبل بھی کُھلی تھی
Malik Irfan Awan retweeted
خوددار عورت
گندم کی کٹائی ہو رہی تھی ریپر (گندم کاٹنے والا) چل رہا تھا کہ ایک عورت ہمارے پاس آئی اور کہتی میں کام کرنا چاہتی ہوں، ہم اسے نہیں جانتے تھے اس کے ایک ہاتھ میں ایک تھیلا تھا جس میں پانی کی بوتل اور ایک ڈبے میں سالن روٹی اور دوسرے ہاتھ میں داتری تھی،وہ مالکوں کا پوچھتے پچھاتے ہم تک آ گئی، اس وقت دوپہر دو بجے کا وقت تھا اور لیبر کھانا کھا رہی تھی، میں اور بڑا بھائی بھی وہیں دو تین ارد گرد کے کسانوں کے ساتھ بیٹھے تھے ، کہتی کہ میں گندم کاٹنا چاہتی ہوں وہ گری ہوئی گندم کاٹتی تھی یعنی جو ہوا یاں بارش کی وجہ سے گر جاتی ہے اور ریپر سے نہیں کاٹ ہوتی اور اگر کاٹیں بھی تو آدھی سے زیادہ خراب ہو جاتی ہے دوسرا اس کی بھریاں(بنڈل) بنانا مشکل ہو جاتا ہے ،اس عورت کا کہنا تھا کہ میں مختلف کھیتوں میں گھوم کر وہی گری ہوئی گندم کاٹتی ہوں کیوں کہ وہ بیٹھے بیٹھے کرنے والا کام ہے اور اس حساب سے پیسے یاں گندم لے لیتی ہوں کیونکہ باقی کا کام مثلاً بھریاں باندھنا یاں تھریشر پر لگنا میرے بس میں نہیں، اب یہاں حساب یہ ہوتا ہے کہ مالک نے ریپر یاں تھریشر والے کو کھیت کے حساب سے گندم ہی دینی ہوتی آگے لیبر کو وہ خود ہی تقسیم کرتا ہے، ہم نے اپنے ریپر والے کو پوچھا تو وہ کہتا کہ میرے پاس اپنی بہت لیبر ہے مزید نہیں رکھ سکتا جب کہ ہم چاہتے تھے کہ بیچاری اس عورت کو بھی چار پیسے مل جائیں ،ہماری دو کینال کی جگہ میں وقفے وقفے سے گندم گری ہوئی تھی جو کہ تقریباً ساری ہاتھ سے کاٹنے والی تھی ، ہم نے سوچا کہ ریپر سے خراب کروانے کی بجائی اس عورت کو ہی دے دی جائے چلو وہ کاٹ لے گی وہی جو خراب ہونی تھی گندم وہ اس عورت کو مل جائے گی، خیر ہم نے اسے باقی لیبر سے الگ اس جگہ بیٹھا دیا ،گری ہوئی گندم کاٹنا ایک بہت مشکل کام ہے لیکن عورت کا کہنا تھا کہ میں یہی کر سکتی ہوں، مغرب تک اس عورت سے بمشکل آدھی کینال کاٹ ہوئی، اگر ریپر سے کاٹی جاتی تو اب تک ساری کٹ گئی ہوتی ، ہم نے تھریشر والے کو بھی اگلے دن کا ٹائم دے رکھا تھا تو اگر آج کی آج نا کاٹی جاتی تو وہ رہ جاتی، ہم نے عورت کو کہا کہ ہم محنت کے حساب سے زیادہ گندم دے دیں گے چھوڑ دو کل تھریشر لگنی ہے لیکن اس نے آگے سے جو بات بتائی وہ بڑی دکھ دینے والی تھی، اس کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ہی بیٹا ہے بھلا چنگا تھا لیکن ایک سال پہلے شوگر کی وجہ سے اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی اور شوہر مر چکا ہے، اور اسے مجبوری میں کام کرنا پڑ رہا ہے تا کہ گھر میں آٹا آ سکے، اس کی بات سن کر ہمارے ساتھ ساتھ باقی لیبر بھی چپ ہو گئی، اور تین عورتوں نے اس کی مدد کی ٹھان لی، سارا دن کی تھکن کے باوجود وہ اس کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹانا چاہتی تھیں اسی لئے وہ گھر جانے کی بجائے رات تک اس کے ساتھ لگی رہیں اور وہ دو کینال کا کام نبٹا دیا،
یہ گاوں کی عورتیں جن کو نہیں پتا کہ شہر کی سڑکوں پر شہری عورتیں بینر اٹھائے "میرا جسم میری مرضی" کے نعرے لگا رہی ہیں ،ان کو نہیں پتا کہ ویل ایجوکیٹڈ نازک خواتین اپنے بناؤ سنگار پر ایک ہی بار اتنے پیسے لگا دیتی ہیں جتنا وہ مہینہ گندم کاٹ کر بھی نہیں کما سکتی ان کو بس اتنا پتا ہے کہ چاہے تپتی دھوپ ہو چاہے بارش ہو رہی ہو ان کو سخت محنت کر کے اپنا چولہا جلانا ہے❤️
Malik Irfan Awan retweeted
ایران نے قطر کے LNG پلانٹ پر حملہ کیا پاکستانیوں نے جشن منایا جن میں صدیق جان راتب خور گروپس کی بکواسیات ریکارڈ کا حصہ ہے
جنگ انجوائے کرنے والے آج چیخ و پکار کر رہے ہیں کہ بجلی کتھے گئی ؟
LNG کے شارٹ فارل سے لوڈشیڈنگ شروع ہے ٹیرف کا آلو ابھی رکھنا باقی ہے ایران آج نہیں تو کل اپنی جنگ بند کروا کر نکل جائے گا اس کا خمیازہ خوامخواہ پاکستان اگلے کئی سالوں تک بھگتے گا
جنگی کیڑا نکلنا چائیے جنگی کیڑا ابھ نکلنا شروع ہوگا انتظار کیجیے
Malik Irfan Awan retweeted
اگر ایرانی ایٹمی پلانٹ تباہ کیا گیا تو؟
ایٹمی پلانٹ کے 30 کلومیٹر سرکل میں کوئی حیات زندہ نہیں رہے گی.
تابکاری کے اثرات 200 کلومیٹر کے ایریا میں پھیل جائیں گے جس میں کویت، بحرین، قطر، مشرقی سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ متاثر ہوں گے.
سمندر کا پانی تابکاری سے شدید متاثر ہو گا اور ان تمام ممالک کے ڈی سیلینشن پلانٹ جو پینے کا پانی ان ممالک کو فراہم کرتے ہیں پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں گے…!!!
کبھی موسموں کے سراب میں
کبھی بام و در کے عذاب میں
وہاں عمر ہم نے گزار دی
جہاں سانس لینا محال تھا
2
15
Malik Irfan Awan retweeted
اشفاق ولد علی مراد ساہو گیلے کپڑے سے سولر پینل صاف کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سولر پینلز سے بجلی خارج نہیں ہوتی۔ اکثر، بچوں یا خاندان کے افراد کو کسی بھی وقت سولر پینل صاف کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔
براہ کرم سولر پینل کو گیلے کپڑے سے صاف نہ کریں اور بصورت دیگر ایسے کسی بھی غیر متوقع حادثے سے بچنے کے لیے اسے رات کے وقت صاف کریں۔
اس عوامی پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ایک بے گناہ کی جان بچ سکے۔
Malik Irfan Awan retweeted
بھارتی پروپیگنڈہ مشینری کہہ رھی ھے بلوچستان میں پاکستان کی رٹ نہی بلوچستان BLA کے کنٹرول میں ھے۰
تمھارا کنٹرول ھے نہ آؤ یہ لاشیں تو اٹھا کے لے جاو جو مرداروں کی طرح پڑی ھیں۰
Malik Irfan Awan retweeted
وینزویلا ایسا ملک تھا جسے قدرت نے دل کھول کر نوازا تھا۔
زمین کے نیچے 300 ارب بیرل تیل، زمین کے اوپر پھیلا ہوا وسیع رقبہ، سمندر سے جڑی ہوئی طویل ساحلی پٹی اور خشکی کے راستے برازیل، گیانا اور کولمبیا جیسے اہم ہمسائے۔
وینزویلا پاکستان سے بھی کافی بڑا ملک ہے۔
نقشے پر دیکھا جائے تو لگتا تھا کہ یہ ملک نہیں، قدرت کا شاہکار ہے۔
دنیا اسے جانتی تھی:
“یہ وہ ملک ہے جس کے پاس سب سے زیادہ تیل ہے۔”
لیکن دنیا یہ نہیں جانتی تھی کہ
اس ملک کی اصل کمزوری زمین کے نیچے نہیں، زمین کے اوپر ہے۔
سالوں سے یہ ملک طاقت کے ایک بڑے مرکز سے زبانی محاذ آرائی میں مصروف تھا۔ بیانات، دھمکیاں، تقریریں… سب کچھ تھا۔
مگر پس پردہ ایک چیز خاموشی سے کمزور ہوتی جا رہی تھی:
اور وہ چیز تھی دفاع۔
پھر ایک دن سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی تاریخ نے کروٹ لی۔
فضا میں شور تھا، ریڈار خاموش تھے، کمانڈ سینٹر اندھیرے میں ڈوب چکے تھے۔
چند ہی گھنٹوں میں:
فضائی دفاع مفلوج
اہم تنصیبات راکھ
اور اقتدار کے ایوان خالی
کہتے ہیں کہ صدر اور ان کی اہلیہ کو ان کے بیڈروم سے اٹھا لیا گیا،
اور ایک ایسا ملک جو انڈیا کی طرح خود کو ناقابلِ شکست سمجھتا تھا،
وہ چند گھنٹوں میں انڈیا کی طرح ہی عبرت کی مثال بن گیا۔
تب دنیا نے ایک تلخ سچ دیکھا:
تیل کے کنویں ٹینک نہیں ہوتے
سڑکیں میزائل نہیں بنتیں
اونچی عمارتیں دفاعی ڈھال نہیں ہوتیں
اگر دفاع ناقابلِ تسخیر نہ ہو
تو:
ترقی بے معنی
معیشت عارضی
وسائل بے جان
اور خود مختاری ایک فریب ہوتی ہے
ایسا ملک کسی مسئلے پر اسٹینڈ نہیں لے سکتا
کیونکہ دشمن جانتا ہے
ایک بٹن دبے گا
اور سب کچھ صفر ہو جائے گا۔
اسی لیے یہ واقعہ صرف ایک ملک کی کہانی نہیں تھا،
یہ دنیا کے ہر ملک کے لیے ایک پیغام تھا۔
اور پھر نظر پاکستان کی طرف جاتی ہے۔
نہ سب سے زیادہ تیل،
نہ سب سے بڑی معیشت،
نہ جدید ترین سہولیات کی بھرمار—
مگر ایک چیز ہے جو سب سے مضبوط ہے:
دفاع۔
اسی اعتماد کے ساتھ ہمارے سپہ سالار نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا تھا:
“ہم کو لگا کہ ہم ڈوب رہے ہیں
تو آدھی دنیا کو ساتھ لے کر ڈوبیں گے۔”
یہ جملہ صرف الفاظ نہیں تھا،
یہ اعلان تھا کہ
یہ ملک آسان شکار نہیں۔
اللہ کا شکر ہے
کہ پاکستان کے پاس وہ چیز ہے
جو قوموں کو زندہ رکھتی ہے:
ناقابلِ تسخیر دفاع۔
اور تاریخ گواہ ہے:جس قوم کا دفاع مضبوط ہوتو وہی قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتی ہے۔
#DefenseMatters
#NationalSecurity
زندگی کی خوبصورتی توازن میں ہے۔
نہ بے مقصد بھاگنا، نہ رک کر کھو جانا۔
بس ہر لمحہ جینا اور وہ خوشی محسوس کرنا، جو حقیقت میں ہمیشہ ہمارے قریب ہی تھی
7
ماشاءاللہ ماشاءاللہ
سالگرہ مبارک بھائی جان
اللّٰہ پاک آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے
اللّٰہ پاک ہر میدان میں عزتوں سے نوازے رکھے آمین ثم آمین
🥀🌹🥀
1
12
Malik Irfan Awan retweeted
بجلی کے بل ایک بڑا عوامی مسلہ ہے اور اس پر اچانک بنائے گے ٹرینڈ میں ابتدائی گھنٹے میں بارہ ہزار ٹویٹ ہو چکے ہیں
شہباز صاحب ! یہ ظلم بند کرایں بجلی کے نقصانات کا تاوان عوام سے مت لیں
#NoMoreSlabLooting


























