روٹین کھاؤ، وزن اٹھاؤ، پیسے کمانے پر توجہ دو، لمبی واک پر جاؤ اور دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانا چھوڑ دو۔
زندگی کے 99 فیصد مسئلے خود ہی حل ہو جائیں گے!
غصے میں جم جایا کرو، اُس دن الگ ہی ورزش ہوتی ہے۔ نہ ریپس گنتے ہو، نہ سیٹس… بس دل کی بھڑاس نکل رہی ہوتی ہے اور وزن پِٹ رہا ہوتا ہے۔
فٹنس بنانے میں سالوں لگ جاتے ہیں، لیکن بگاڑنے کے لیے صرف دو مہینے کافی ہیں!
زندگی میں ہر اچھی چیز کی یہی قیمت ہوتی ہے۔
مضبوط جسم کوئی ایسی چیز نہیں جو ایک بار بنا لیا اور کام ختم۔
یہ تو کرائے کا گھر ہے اور اس کا کرایہ ہر روز دینا پڑتا ہے۔
اپنی زندگی میں کسی جم کے دیوانے کو لے آؤ، کبھی پچھتاؤ گے نہیں! یہ لمبے عرصے کی انویسٹمنٹ ہے۔
ان کے پاس دھوکا دینے کا ٹائم ہی نہیں ہوتا۔ ان کی زندگی بس اتنی سی ہے:
نوکری کرو، جم جاؤ، کھانا کھاؤ، ریکوری کرو اور اگلے دن پھر وہی چکر! 😂💪
وفاداری بھی فل، پروٹین بھی فل! 🤣
عام سی سادہ سی شرٹ میں بھی باڈی بلڈر دکھائی دینے کے لئے فائنل باس کا ایوارڈ
side delts
Upper back
یعنی کندھوں کے سائڈ والے اور اوپری کمر کے مسلز کو جاتا ہے ۔
کتنی بڑی نعمت ہے کہ آپ دوڑ سکتے ہیں، جم کی ممبرشپ افورڈ کر سکتے ہیں، اچھا کھانا کھا سکتے ہیں، اپنے بل ادا کر سکتے ہیں، اپنے پیروں پر چل سکتے ہیں، اپنی آنکھوں سے دنیا دیکھ سکتے ہیں، دماغ سے سوچ سکتے ہیں، خود کما سکتے ہیں اور ہر روز پہلے سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں
ویٹ لفٹنگ کرنے والوں کے 5 مسائل:
1۔ ہر وقت بھوک، کھانے کے آدھے گھنٹے بعد بھی۔ 2۔ کمر سے قمیض ٹھیک، بازوؤں اور سینے سے ٹائٹ۔ 3۔ لیگ ڈے کے بعد سیڑھیاں چڑھنا بھی مشکل4۔ ایک دن جم نہ جاؤ تو لگتا ہے سارے مسلز ختم ہو گئے۔ 5۔مسلسل ورزش اور اچھی خوراک کے باوجود آئینے میں مسلز تلاش کرنا
نیچرل باڈی بلڈنگ صرف وزن اٹھانا نہیں، بھوک اور جذبات پر قابو پانے کا نام بھی ہے
میں نے دو بار 25 کلو وزن کم کیا۔ پہلی بار مسلز بھی کھوئے، دوسری بار فیٹ کم کیا اور مسلز بچائے۔
اصل گیم ڈائٹ اور ڈسپلن ہے۔ اپنی بھوک، جذبات کی ذمہ داری خود لیں اپنی کمزوریوں کا الزام دوسروں پر مت ڈالیں
کوئی تمہیں یہ نہیں بتاتا کہ ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب جم تمہارے دن کا سب سے پسندیدہ حصہ بن جاتا ہے۔
ورزش کی وجہ سے نہیں، بلکہ اُس ایک گھنٹے کی وجہ سے جب کسی کو تم سے کچھ نہیں چاہیے ہوتا، اور تم بس اپنے لیے ہوتے ہو۔ ❤️
مجھے اُن لوگوں کی یہ بات بالکل سمجھ نہیں آتی جو کہتے ہیں کہ وہ وزن اس لئے نہیں اُٹھاتے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں ان کے مسلز بہت بڑے نہ ہو جائیں۔ اندازہ بھی ہے کہ اتنے مسلز بنانے میں کتنی محنت اور کتنا وقت لگتا ہے؟
وہ لوگ جو بغیر خود پہ محنت کئے اور اپنی شخصیت develop کئے محض اپنے شجرہِ نسب پہ فخر کرتے ہیں انہیں اُسی شجر کی ایک ٹہنی توڑ کر اپنی گا** میں لے لینی چاہئیے ۔
ایک دکان پر بڑا مزے کا کارڈ نظر آیا، جس پر لکھا تھا: ”ہیڈ ڈے کبھی مت چھوڑو!“
کیونکہ کچھ لوگوں کی باڈی دیکھ کر لگتا ہے روز جم جاتے ہیں، لیکن باتیں سن کر پتا چلتا ہے کہ دماغ ابھی تک ریسٹ ڈے پر ہے۔
تو بتائیں، آپ ہیڈ ڈے لگاتے ہیں یا وہ بھی اسکِپ ہے؟ 😂
جب ہم وزن اٹھاتے ہیں تو ہماری ہڈیوں پر تھوڑا دباؤ پڑتا ہے اور وہ ہلکی سی مڑتی ہیں۔ ہمارا جسم یہ محسوس کرکے ہڈیوں کو مزید مضبوط بنانا شروع کر دیتا ہے اور ان میں کیلشیم جمع کرتا ہے۔ اس طرح ویٹ لفٹنگ سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ 💪
اصل ڈسپلن یہ ہے کہ جب دل نہ بھی چاہے تب بھی آپ اپنا کام جاری رکھیں۔ جب کوئی دیکھنے والا نہ ہو، حوصلہ ختم ہو رہا ہو تب بھی کوشش کرتے رہیں۔
بغیر کسی تعریف کی امید رکھے اپنی محنت جاری رکھیں۔
آخر میں، آپ نے خود سے ایک وعدہ کیا تھا، اب اسے پورا بھی کریں۔
یہی اصل ڈسپلن ہے۔
نئے سال کا کیلنڈر خریدتے ہوئے “Funny” سیکشن میں کچھ بہت دلچسپ کیلنڈر نظر آئے جیسے onlyfans کے کیلنڈر میں پنکھوں کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔ ٹھنڈی ہوا پہ ہر کسی کا حق ہونا چاہئیے اس لئے پورے کیلنڈر میں پنکھوں کی مختلف دلچسپ تصاویر موجود تھیں ۔ 😂😅
کوئی آپ کو یہ نہیں بتاتا کہ طاقتور بننے کی سب سے اچھی بات صرف اچھی باڈی بنانا نہیں ہے، بلکہ اصل خوشی تب ہوتی ہے جب آپ خود اپنے سامان کے بیگ اٹھا کر تین منزلیں چڑھ جائیں اور تھکن بھی محسوس نہ ہو۔




















































































