Faisal Kamal Pasha (@FPasha807) header
Faisal Kamal Pasha (@FPasha807) profile picture

Reporter WE NEWS. Journalism with The News, Dunya TV as Supreme Court correspondent,,, Don't Like Cliché,,Like to be original https://xitter.cf/t.co/PoO4VI1p9h

Pakistan
Joined July 2011
Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)
Faisal Kamal Pasha retweeted
خدا کے لیے اسلام آباد راولپنڈی کے شہریوں پر رحم کریں، گزشتہ دو ہفتوں سے وی وی آئی پی روٹس کی وجہ سے سفر کرنا عذاب ہوتا جا رہا ہے۔ ٹیم نے سری نگر ہائی وے سے جانا ہوتا ہے تو بھی سارے شہر کی سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں، لوگ ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں۔ @MohsinnaqviC42
2
1
9
272
Faisal Kamal Pasha retweeted
ہم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ القادر ٹرسٹ کیس بھی بالکل واضح ہے، لیکن 300 سے زائد مقدمات قائم کرنا بھی ایک غیر سیاسی عمل ہے۔ عالیہ حمزہ کی چار بیٹیاں ہیں اور ان کے شوہر کو کینسر ہے۔ ان پر فردِ جرم عائد کرے اور جرم ثابت ہونے پر انہیں سزا دے، لیکن مقدمات کو دو دو سال تک زیرِ التوا نہ رکھے۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا @SyedaShehlaRaza @FPasha807
1
4
907
Faisal Kamal Pasha retweeted
کراچی سندھ سے الگ نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں ماضی کے واقعات کا حوالہ دیا تھا، جب کراچی کو الگ کرنے کی کوششوں اور لسانی سیاست کے نتیجے میں شہر میں شدید خونریزی ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نےماضی کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسی طرز کی سیاست دوبارہ کی گئی تو اس کے نتائج بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا @SyedaShehlaRaza @FPasha807
2
5
359
Faisal Kamal Pasha retweeted
نئے صوبوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے منہ میں ستو بھر رکھے ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کا کندھا استعمال کر رہی ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ مریم نواز اور میاں نواز شریف نہیں چاہتے کہ نئے صوبے بنائے جائیں۔ شہلا رضا، سابق اسپیکر سندھ اسمبلی @SyedaShehlaRaza @FPasha807
1
7
489
Faisal Kamal Pasha retweeted
کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے اور اس حوالے سے فیصلہ سندھ کے عوام کی رائے اور آئینی طریقہ کار کے تحت ہی ہونا چاہیے۔ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کے لیے محض کسی ایک شہر یا علاقے کی رائے کافی نہیں، بلکہ سندھ کے تمام عوام کی رائے اور صوبائی اسمبلی کا آئینی کردار اہم ہے۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا @SyedaShehlaRaza @FPasha807
1
2
215
Faisal Kamal Pasha retweeted
ریفرنڈم یا دیگر تجاویز پیش کرنے سے پہلے آئین میں موجود طریقہ کار کو سامنے رکھنا ضروری ہے، کیونکہ کسی بھی طریقے سے آئین کو دوبارہ لکھنے یا اس کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز کرنے کی کوشش نہیں کی جا سکتی۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا @SyedaShehlaRaza @FPasha807
2
5
354
Faisal Kamal Pasha retweeted
اگر نئے صوبوں کے معاملے کو مزید طول دیا گیا تو پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھ سکتی ہے۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا @SyedaShehlaRaza @FPasha807
1
2
5
493
Faisal Kamal Pasha retweeted
پاکستان کی صدارت میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کا آج آخری دن ۔ مکمل تفصیلات جانیے فیصل کمال پاشا کی اس رپورٹ میں۔ @FPasha807
1
2
243
Faisal Kamal Pasha retweeted
اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کا 30واں اجلاس، اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے مزید بتا رہے ہیں فیصل کمال پاشا اپنی اس رپورٹ میں @FPasha807
1
3
384
Faisal Kamal Pasha retweeted
عمران خان نے بعض رہنماؤں کو نئی ذمہ داریاں دی ہیں، تاہم پارٹی میں فوری طور پر کوئی بڑی تنظیمی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پیر کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کی ہدایات اور آئندہ سیاسی و پارلیمانی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا، بیرسٹر علی ظفر @FPasha807 @SyedAliZafar1
1
6
199
Faisal Kamal Pasha retweeted
پی ٹی آئی نے مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کو نہ قبول کیا ہے، نہ مسترد؛ تفصیلات سامنے آنے پر جائزہ لیں گے۔ نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں، مگر بنیاد نسلی یا لسانی نہیں، انتظامی ہونی چاہیے، بیرسٹر علی ظفر @SyedAliZafar1 @FPasha807
1
3
155
Faisal Kamal Pasha retweeted
عمران خان نے جے یو آئی کے ساتھ پارلیمانی اتحاد کی توثیق کی ہے۔ پارلیمنٹ سے باہر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا گیا ہے؛ کسی مخصوص جماعت سے مذاکرات پر پابندی نہیں، بیرسٹر علی ظفر @SyedAliZafar1 @FPasha807
1
1
200
Faisal Kamal Pasha retweeted
190 ملین پاؤنڈ کیس میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ ہونا تھی۔ حالیہ ملاقات میں ضروری ہدایات مل گئی ہیں؛ اب لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر دیگر قانونی ماہرین کی معاونت سے مقدمے کی پیروی آگے بڑھائیں گے، بیرسٹر علی ظفر @SyedAliZafar1 @FPasha807
1
1
207
Faisal Kamal Pasha retweeted
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور صوبائی حکومت کی بحالی کے معاملے پر عمران خان نے قانونی راستہ اختیار کرنے اور عدالتوں میں پارٹی کے مؤقف کا دفاع جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، بیرسٹر علی ظفر @SyedAliZafar1 @FPasha807
1
3
191
Faisal Kamal Pasha retweeted
عمران خان کی وکلا سے ملاقات اور بہنوں کی رہائی خوش آئند ہے، تاہم اسے حکومتی اعتماد سازی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ ملاقات عدالتی حکم پر ہوئی، بہنوں کی رہائی کو حکومتی رعایت نہیں سمجھنا چاہیے، بیرسٹر علی ظفر @SyedAliZafar1 @FPasha807
1
4
231
Faisal Kamal Pasha retweeted
بھارت کی پالیسی یہ ہے کہ وہ دنیا کی تمام سپر پاورز سے فائدہ اٹھائے، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتا کیونکہ وہاں کے لوگ بہت تنگ نظر ہیں۔ چینی ٹیکنالوجی بھارتی مارکیٹ کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ چینی کمپنیوں نے بھارتی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں بھی کردار ادا کیا، لیکن اس کے باوجود بھارت نے چینی سرمایہ کاری کے خلاف اقدامات کیے۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
10
375
Faisal Kamal Pasha retweeted
چین پاکستان اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور پاکستان اس منصوبے کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ سی پیک کے تحت شاہراہوں سمیت متعدد منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے، تاہم اس پیش رفت کا تسلسل ملک کی سیکیورٹی صورتِ حال سے جڑا ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اپنا کام کر رہی ہیں اور میرے خیال میں اب حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
9
271
Faisal Kamal Pasha retweeted
چین نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، لیکن بھارت چین کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں چین اور بھارت کے تعلقات میں کچھ بہتری آئی ہے، جس کی وجہ امریکا کے ساتھ بھارت کے تعلقات میں خرابی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
2
179
Faisal Kamal Pasha retweeted
وسط مدتی انتخابات کے بعد ٹرمپ کو اپنی خارجہ پالیسی، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی کے معاملے پر، محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ اگر امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈوں کی دوبارہ تعمیر یا بحالی سے گریز کرتا ہے اور خطے میں اپنی فوجی موجودگی کم کرتا ہے تو اسرائیل کو حاصل امریکی حمایت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
1
204
Faisal Kamal Pasha retweeted
پاکستان مسلم دنیا میں ایک قائدانہ حیثیت رکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کی ایک بڑی وجہ خطے کے ممالک کے درمیان نااتفاقی ہے۔ اگر یہ ممالک متحد ہو کر کام کریں تو وہ اسرائیل کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
4
204