Extra Updates retweeted
"میں نے پاکستان کا ویزہ لیا اور یہاں کا نظام دیکھ کر، انتظامات دیکھ کر دل بہت خوش ہوا۔ کمرے بہت اچھے ہیں، صفائی کا انتظام بہت بہترین ہے۔ لنگر سروس بہت شاندار ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہمیں اس سال یہاں آنے کا موقع دیا اور گُرو نگری میں آ کر درشن کرنے کا موقع دیا۔"
سری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پُرب کے موقع پر انڈیا سے آۓ سکھ یاتری بہترین انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور
Extra Updates retweeted
سندھو دیش کی بکواس کرنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے۔
(حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی)
کاش یہ جماعت اپنی چند خامیوں پر قابو پا لے تو
یہ پاکستان کی سب سے بہتر مذہبی اور اصل جمہوری سیاسی جماعت ہے۔
فضل الرحمن کی طرح تاحیات
امیر مسلط نہیں ہوتے۔
پاکستان توڑنے کی بات نہیں کرتے۔کرپٹ نہیں
خدمت خلق کا بہترین نظام ہے۔
لاتعداد خوبیوں کی حامل یہ جماعت پاکستان کا بہترین سیاسی اثاثہ ہے۔
Extra Updates retweeted
🔺🇵🇰❌🇮🇳🦅:
Pakistan Air Force deployed JF-17 Thunder Block 3 at Skardu Base, just 75km from Indian LOC.
Extra Updates retweeted
جناب مصدق ملک صاحب
وہ جناب جناب والا کوئی پاکستانی ڈھونڈ رہے تھے۔سرمے والا،مفلر والا،چپل والا،ٹوپی والا، اٹک اٹک کے بولتا،دھریندر والا۔
مگر یہ کیسا پاکستانی نکل آیا جو موسمیات سے سیاست تک،سیاست سے شاعری تک،شاعری سے علاقائی معاملات تک، سب پہ سلیقے سے بات کر رہا ہے۔
یہ کون ہے جو بھارتی میڈیا کو سکھا رہا ہے کہ کیسے متعلقہ بات کرتے ہیں۔متعلقہ سوال کرتے ہیں۔کیسے تہذیب اور تمیز سے بولتے ہیں۔
جو غالب اور نظام الدین کی ملکئیت کی دعویداری واپس لینے آیا ہے۔جو بالی ووڈ والے مسلمان کا امیج برباد کرنے آیا ہے۔
جو اردو بولے تو ہواوں میں خوشبو گھول دے اور انگریزی میں بات کرے تو اہل زبان بھی توجہ سے سنیں۔
بھائی یہ غلط ہو گیا۔انہوں نے ایک ہی سوال یاد کیا تھا یہ جناب جواب بھی دے رہے، سکھا بھی رہے، سمجھا بھی رہے، بول کے بتا بھی رہے۔
تہذیب و تمدن پہ ہونے والی کانفرنس میں مصدق کو ہی جانا چاہئیے تھا۔وہ اس کانفرس کے مین آف دی میچ رہے۔
Extra Updates retweeted
یقین رکھے پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے۔ ان شاء اللہ پاکستان قائم و دائم رہے گا اور کامیابی اس کا مقدر ہوگی۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد 🇵🇰
4/4
Extra Updates retweeted
یہ سہولت کار ہو سکتے ہیں؟
یہ میرے میرعلی کے بزرگ، نوجوان اور بچے ہیں، کیا یہ وزیرستان کو چیچن،ازبک تاجک اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں لا سکتے ہیں؟
بیس سال دہشتگردی سہنے کےبعد بھی اگر ہم پاکستان و پاک فوج زندہ باد کا نعرے لگا سکتے ہیں تو اس دھرتی پر ہم سےزیادہ کون محب وطن ہو سکتا ہے؟
Extra Updates retweeted
ایک بد دعا ان جنرل صاحب نے آج کھڑے ہوکر کی ہے کہ اگر آج ہم خیبر پختونخواہ کی معدنیات لوٹنے آئے ہیں تو ہم تباہ ہوں
ہم اضافہ کرتے ہیں کہ اگر PTI دور میں معدنیات لوٹی گئی ہیں تو عمران نیازی اور اسکے حامی دنیا و آخرت میں تباہ ہوں۔
یوتھی بھائیوں آمین لکھو
Extra Updates retweeted
تم اعتماد رکھو! ❤️🇵🇰
تمہاری فوج کبھی جنگ کے میدان سے پیٹھ دکھا کر نہیں بھاگے گی۔ یہ وہ سپوت ہیں جن کی رگوں میں وطن کی محبت، دلوں میں شہادت کا جذبہ اور قدموں میں چٹانوں جیسا عزم ہے۔
یہ مٹی وفا مانگتی ہے اور اس مٹی کے بیٹے وفا نبھانا جانتے ہیں!..
Extra Updates retweeted
مکہ اتحاد کے ثمرات شروع ۔۔۔
پاکستان اور ترکیہ کا بڑا دفاعی و معاشی قدم: "مکہ اتحاد" کے پہلے ثمرات نظر آنے لگے!
عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار عبداللہ السحیم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے ایک انتہائی اہم معاہدے پر روشنی ڈالی ہے، جسے عالمی میڈیا میں وہ توجہ نہیں ملی جس کا یہ حقدار تھا۔
معاملہ کیا ہے؟
تجزیہ نگار عبداللہ السحیم بتاتے ہیں کہ ترکیہ کی وزارتِ توانائی نے پاکستان کے ساتھ بلوچستان میں کان کنی کے بڑے معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے ترکیہ کا خصوصی بحری جہاز صومالیہ سے پاکستان کے لیے روانہ بھی ہو چکا ہے۔ ان معاہدوں میں سونے اور تانبے کے ساتھ ساتھ "اینٹیمنی" (Antimony) نامی ایک انتہائی قیمتی معدنیات کو نکالنا بھی شامل ہے۔
یہ "اینٹیمنی" کیا ہے اور اتنی اہم کیوں ہے؟
عبداللہ السحیم کے مطابق عام لوگ اس نام سے زیادہ واقف نہیں، لیکن بڑی عالمی طاقتوں کے لیے یہ دھات سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اینٹیمنی جدید دفاعی صنعت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جو درج ذیل چیزوں میں استعمال ہوتی ہے:
میزائلوں کے حساس پرزے اور گولہ بارود
رات کو دیکھنے والے (نائٹ ویژن) اور تھرمل کیمرے
جدید بیٹریاں اور الیکٹرانکس
عالمی طاقتوں کی اجارہ داری:
امریکی جیولوجیکل سروے (2026) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی 85 فیصد اینٹیمنی صرف تین ممالک پیدا کرتے ہیں:
1 چین: 36 فیصد
2 روس: 29 فیصد
3 تاجکستان: 20 فیصد
یہی وجہ ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ اپنی تجارتی جنگ میں اس معدنیات کی سپلائی روکنے کی دھمکی کو ایک بڑے ہتھیار کے طور پر استعمال کر چکا ہے، کیونکہ اس کے بغیر اسلحہ سازی کے کارخانے ٹھپ ہو سکتے ہیں۔
تجزیہ نگار کا نچوڑ:
عبداللہ السحیم کا کہنا ہے کہ "مکہ اتحاد" (جو اسلامی ممالک کے درمیان فوجی و صنعتی تعاون کے لیے بنایا گیا ہے) کے قیام کے صرف تین ماہ بعد پاکستان اور ترکیہ کی یہ شراکت داری ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان کے بقول:
حقیقی طاقت صرف میزائل خریدنے میں نہیں، بلکہ ان معدنیات، کارخانوں اور ٹیکنالوجی کے مالک ہونے میں ہے جن سے یہ اسلحہ بنتا ہے۔ اگر خام مال دشمن یا کسی دوسرے ملک کے رحم و کرم پر ہو، تو جنگ کے وقت اسلحہ سازی کے کارخانے کسی کام کے نہیں رہتے۔
اللہ تعالیٰ مکہ اتحاد کو مزید مضبوط کرے اور اس تعاون کو امتِ مسلمہ کے لیے ایک ناقابلِ تسخیر ڈھال بنائے۔۔۔
Extra Updates retweeted
کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ شمالی وزیرستان اور اجتماعی دعا
یا اللہ میں تیرے سامنے اقرار کرتا ہوں کہ اگر مجھے شمالی وزیرستان پورے خیبر پختونخوا کے کا ایک ایک انچ اتنا پیارا نہیں ہے جتنا پنجاب سندھ بلوچستان گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کا ہے
یا اللہ میں تو ان سب کے سامنے کہتا ہوں کہ میری تنخواہ حرام ہوگی
اگر مجھے ریاست نے کسی خفیہ ایجنڈے بھی یہاں بھیجا ہے اگر مجھے یہاں اس لیے بھیجا ہے کہ خدانخواستہ میں بدامنی کروں اور امن کے مقصد سے ہٹ جاؤں یا مجھے یہاں کسی معدنیات پہ قبضے کے لیے بھیجا ہے تو یا اللہ میں تیرے سامنے اقرار کرتا ہوں کہ اللہ ہماری دنیا بھی برباد کرے اخرت بھی برباد کرے
میں دعا کرتا ہوں کہ جتنے لوگ میرے سامنے بیٹھے ہیں میں جانتا ہوں کہ یہ سب بھی امن کے خواہاں ہاں ہیں اور میرے سے زیادہ اس وطن سے پیار کرنے والے ہیں یا اللہ ان کو بھی اس پہ ثابت قدم رکھ میں ان کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اگر کسی کے دل میں کوئی ایسی چیز ہے تو یا اللہ اس کو معاف فرما
آمین
Extra Updates retweeted
نواز شریف انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں مئی سے اب تک تقریباً 1 لاکھ مریضوں کا او پی ڈی میں علاج، 10 ہزار ایمرجنسی مریض، 800 انجیوپلاسٹیز اور 45 کے قریب اوپن ہارٹ سرجریز کی گئی ہیں ، جس میں آنے والے مریضوں کے آپریشنز ، ٹیسٹ اور ادویات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
Extra Updates retweeted
جسے پاکستان سے محبت نہیں، جسے اس کے قومی پرچم اور قومی تشخص سے نفرت ہے، اسے کم از کم اس وطن کی توہین کا حق بھی نہیں۔ اختلاف ضرور کریں، مگر پاکستان کی عزت، سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔
Extra Updates retweeted
Update Operation 11 Garaj- Mir Ali | North Waziristan
Sanitisation operation by security forces continues in Mir Ali area of North Waziristan. Today a huge cache of weapons and ammunition was recovered from a house near Lal Masjid (Ks Comdr Hanif ullah Torcher cell and IED Factory).
Hunt Continues.....
Extra Updates retweeted
فیلڈ مارشل کا سحر - بھارت کی آہ و بکاء‼️‼️
🔺 اسوقت منی پور میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپیں عروج پر، ناگا لینڈ میں علحیدگی کی تحریک، چتیس گڑھ میں ماؤ تنظیم، بہار، مہاراشٹرا، بنگال میں نیکلسلز اور دلت، اترپردیش میں مسلم اور دلت، مقبوضہ کشمیر میں کشمیر علیحدگی، پنجاب میں خالصتان اور ساؤتھ میں درونڈا ناڈو تحریکیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی، کسان تحریک اور دوسری جماعتوں کی آئے روز ہڑتالیں بھارت میں چل رہی ہیں۔ مال و دولت صرف ایک فیصد کے پاس جبکہ 99 فیصد بھارت جھونپڑیوں میں لیکن ان سب کے حل کی بجائے بھارتیوں کی زبان پر صرف پاکستان اور فیلڈ مارشل ہی سوار ہیں۔
آخر ایسا کیوں؟؟
🔺معرکہ حق میں عالمی تذلیل آج تک بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب بنی ہوئی ہے۔ سونے پر سہاگہ ہر کچھ ماہ بعد ایسی رپورٹ آتی ہے جو اس زخم کو مزید تازہ کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل امریکہ ایران کی جنگ رکوا کر دنیا کا آنکھ کا تارا ہیں، ہر ملک نہ صرف ان سے ملنے کو بیتاب بلکہ پاکستان سے دفاعی معاہدے کرنے کے لیے تیار کھڑا ہے۔ دنیا کی تمام طاقتیں امریکہ، یورپ، روس اور چین گریٹ گریٹ فیلڈ مارشل کہتے تھکتی نہیں۔ جبکہ دوسری طرف مودی معرکہ حق کے بعد عالمی فورم پر لنگوٹی چور کی طرح منہ چھپائے ہی جاتا ہے۔
🔺حالیہ رپورٹ برطانوی جریدے گلوبل فلائٹ نے رائفیل کی انونٹری 36 سے 32 بتاتے ہوئے ثابت کیا کہ معرکہ حق میں چار رائفیل فارغ ہوئے۔ بجائے اس کے کہ بھارت 36 رائفیل لائین میں کھڑے کر کے گنوائے، یہ اقوام متحدہ جیسے فورم پر تمام سفارتی آداب کو بھول کر پاکستان کے اندرونی معاملات پر جھوٹ پر مبنی بیانات دینے میں مصروف ہے۔
🔺خیبر پختونخواہ میں گورنر راج آئینی فیصلہ اور معدنیات جو کہ مغربی بارڈر پر ہیں بلکل ہی پاکستان کا داخلی مسلہ ہے، ان پر بات کرنا سفارتی اور اخلاقی بد دیانتی ہے بلکہ یہ اس بات پر مہر ثبت کرتی ہے کہ بھارت کا فوکس ہمیشہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں رہا۔
🔺معدنیات کا بیانیہ پاکستان دشمن پی ٹی ایم، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہنووستان کا بھی ہے، یہ محض اتفاق نہیں بلکہ پاکستان کے اس بیانیے کی تائید ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔
🔺بھارت کی تکلیف میں اضافے کا باعث حالیہ معدنیات کے لیے انٹرنیشنل انوسٹرز کا آنا اور بھاری سرمایہ کاری کے لیے خواہش کا اظہار بھی ہے ۔
#فیصلہ_صرف_عوام_کا
#مزید_صوبے_بہتر_گورننس
#سندھ_میں_کرپٹ_سسٹم_توڑو
Extra Updates retweeted
🇵🇰 Pakistan's successful test of the #ramjet-powered supersonic #Fatah3 missile system isn't only proof that #Islamabad is among the world's leaders in missile technology, but it also adds to the brotherly #Muslim country's military deterrence.
Air-breathing supersonic missiles that can cruise at relatively low altitudes offer long range and pose a high level of difficulty for potential foes to deal with, often giving the enemy's #AirDefense systems mere seconds to react with a low chance of interception.
Even though #ISPR doesn't disclose its exact range, our estimate is that it's around 400-600km depending on warhead weight and guidance options.
🇹🇷 Even though Türkiye has multiple cruise missile systems like #SOM, #ATMACA and #Gezgin that reach or exceed the same range, none of them accelerate to supersonic velocities. IHA-230 does go supersonic, but it must be air-launched and has a rather limited range with a solid rocket propellant.
Fatah-3 is therefore a weapon system that we urge #Ankara to consider acquiring ―and/or co-developing a #NATO-spec Turkish variant with Pakistani permission― in order to create a new strike option that hostile state-actors in the region cannot effectively defend against. @tcsavunma
Extra Updates retweeted
آج میر علی میں کاروائی کے دوران ایک IED فیکٹری پر سکیورٹی فورسز نے قبضہ کیا جہاں جدید ترین لیب میں IEDs اور FPV ڈرونز تیار کئے جاتے تھے۔
یہ ٹیکنالوجی اور ساز و سامان لوکل مارکیٹ سے ملنا نا ممکن ہے۔ یہ ثبوت ہے کہ دہشتگرد یہ سب افغانستان سے لائے۔ ان کو افغان رجیم، بھارت اور اسرئیل کی کھلی پشت پناہی حاصل ہے۔
آج سے کچھ عرصہ پہلے صوبے پر قابض حکومت اور پشتینی ٹولہ سکیورٹی فورسز پر بہتان لگاتے تھے اور کہتے تھے کہ جب دہشتگرد ہی نہیں تو کاروائی کس چیز کی حالانکہ عام عوام کی زندگی اجیرن تھی، لوگوں کی جان و مال محفوظ نہ تھی اور آئے دن دہشتگرد کاروائیاں ہوتی تھی۔
پھر وفاق نے گورنر راج لگایا اور دہشتگردوں کے خلاف بھرپور انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کا آغاز ہوا۔ شمالی وزیرستان میں میر علی میں گزشتہ چند روز سے heightened IBOs ہو رہے ہیں۔
ابتک سو سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، درجنوں مراکز زمین بوس ہو چکے اور درجنوں سرنگیں تباہ کی گئیں۔ بڑی مقدار میں گولہ بارود قبضہ میں لیا جا چکا۔ آج کی IED فیکٹری قبضے میں آنا ایک اور کامیابی ہے۔ یہ کاروائی کچھ باتوں کو واضع کرتی ہے
▪️دہشتگردوں کو بھارت، اسرئیل اور افغان رجیم کی کھلی حمایت حاصل ہے۔
▪️عام عوام کا سکیورٹی فورسز کا خیر مقدم کرنا، ان کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے مراکز کا گرانا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ نہیں بلکہ امن اور افواج کے ساتھ ہیں۔
▪️سو سے زائد خوارج جہنم واصل ہوئے لیکن جنازہ ایک بھی نہ ہوا، بلکہ اہل علاقہ نے گڑھے کھود کر ان جہنمی کتوں کو بغیر جنازے دفن کر کے اپنی رائے دے دی کہ اب وہ ان خوارجین سے سخت تنگ ہیں، اب ان علاقوں میں صرف اور صرف امن ہو گا۔
Mir Ali, North Waziristan: Security Forces Seize IED Manufacturing Facility
During an operation in Mir Ali today, security forces seized an IED manufacturing facility equipped with an advanced laboratory used to produce improvised explosive devices (IEDs) and FPV drones.
The technology and equipment recovered from the facility are not readily available in local markets.
This raises serious questions about the supply chains supporting militant networks and points to possible external sourcing, including from Afghanistan. The support from the Afghan Taliban regime, India and Israel warrant serious scrutiny.
For some time, the provincial government and its political allies had been accusing security forces of conducting unnecessary operations, repeatedly questioning the presence of militants in the region. Meanwhile, ordinary citizens were facing worsening insecurity, with their lives and property increasingly at risk from recurring terrorist attacks.
Following the imposition of Governor's Rule by the federal government, an intensified campaign of intelligence-based operations against militant networks was launched. Over the past several days, security forces have significantly intensified operations in Mir Ali, North Waziristan.
More than 100 militants have been killed.
Dozens of militant hideouts and facilities have been destroyed.
Numerous underground tunnels have been dismantled.
Large quantities of ammunition and explosives have been seized.
The seizure of today's IED manufacturing facility marks another significant development in the ongoing operation.
These developments highlight several important points:
▪️ The recovery of sophisticated weapons-manufacturing infrastructure raises serious concerns about external support and the involvement of cross-border supply networks.
▪️ The cooperation of local residents with security forces, including assistance in identifying and dismantling militant hideouts, reflects growing public opposition to militant networks and a desire for lasting peace.
▪️ Despite reports of more than 100 militants being killed, there have been no public funeral processions for them. Local accounts further claim that residents buried the bodies without funeral prayers, reflecting the deep resentment that militant violence has generated in these communities.
The people of Khyber Pakhtunkhwa deserve peace, security and development, not terrorism, militant networks or political narratives that undermine counterterrorism efforts.
The future of the province must be defined by stability, prosperity and the rule of law, not by the TTP or any other armed group.
Extra Updates retweeted
اللہ اکبر۔۔
پاکستان نے سپرسانک کروز میزائل فتح-3 کی شکل میں بھارتی"سپر سانک براہموس"کا باپ اور ان کے فضائی دفاعی سسٹم"S-400" کا توڑ تیار کر لیا۔
یہ میزائل ماک 2.2 سے ماک 4 (تقریباً 3,100 سے 4,900 کلومیٹر فی گھنٹہ)کی ناقابلِ یقین رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،جو اسے آواز کی رفتار سے کئی گنا تیز بناتی ہے۔
اس
انٹیگریٹڈ ریم جیٹ (Ramjet) انجن والے اس میزائل میں سالڈ فیول بوسٹر کے ساتھ جدید ریم جیٹ پروپلشن سسٹم نصب کیا گیا ہے،جو اسے پوری پرواز کے دوران مسلسل سپرسانک رفتار برقرار رکھنے کی طاقت دیتا ہے۔
فتح-3
تقریباً 300 سے 450 کلومیٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ اپنے ساتھ 250 سے 400 کلوگرام وزنی بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
زمین اور سمندر کے قریب پرواز (Sea-Skimming) کرتے یہ میزائل بلندی پر پرواز کے بعد ہدف کے قریب پہنچ کر سطحِ سمندر یا زمین سے محض 5 سے 10 میٹر کی بلندی پر پرواز (Terrain-hugging) کر سکتا ہے، جس سے دشمن کے ریڈار اس کی بروقت نشاندہی نہیں کر پاتے۔
یہ 8×8 موبائل لانچر یا لانچنگ سسٹم سے بھی داغا جاتا ہے جو بیک وقت دو میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور حملے کے فوراً بعد اپنی جگہ بدل کر جوابی کارروائی سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
یہ میزائل بجلی جیسی تیزی اور سوئی کی نوک جیسی درستگی کے ساتھ جدید ترین نیوی گیشن سسٹم کی بدولت پلک جھپکتے ہی سینکڑوں کلومیٹر دور موجود دشمن کے حساس ترین ٹھکانوں کو انتہائی مہلک اور سو فیصد درستگی کے ساتھ تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کثیرالجہتی حملوں کی صلاحیت کا حامل یہ میزائل بیک وقت زمینی اہداف (فوجی اڈے، کمانڈ سینٹرز، سپلائی لائنز) اور سمندری اہداف (جنگی بحری جہاز) دونوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
بھارتی فضائی دفاعی نظام (Air Defence) کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل بھارت کے جدید فضائی دفاعی نظام (ایس-400) کا توڑ ہے۔
کیونکہ S400 کے لیے ماک 3 سے 4 کی رفتار اور انتہائی نچلی پرواز (Sea-skimming) کرنے والے میزائل کو ٹریک کرنا اور روکنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، کیونکہ انہیں ردِعمل کے لیے انتہائی کم وقت ملتا ہے۔
نیوکلئیر تھریش ہولڈ یا
جوہری حد سے نیچے فیصلہ کن روایتی جنگ کی صورت میں جوہری ہتھیاروں کا سہارا لیے بغیر دشمن کی حدود میں اندر تک جا کر اہم فوجی تنصیبات کو مفلوج کرنے کی صلاحیت کو
اس میزائل کی وجہ سے بڑھی ہے جس نے پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی(Deterrence) کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔
بھارت کو اپنے سپرسانک کروز میزائل "براہموس" (BrahMos) کی وجہ سے جو تکنیکی برتری حاصل تھی، فتح-3 نے اس خلیج کو ختم کر کے پاکستان کو اس سے بہتر سطح کی جوابی صلاحیت فراہم کر دی ہے۔
اس ہتھیار کی شمولیت سے پاک فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کو میدانِ جنگ میں وہ بے مثال برتری حاصل ہو گئی ہے جو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے کافی ہے۔
*یہ ISPR کی فراہم کردہ آفیشل معلومات کے بجائے میری اپنی ذاتی تحقیقی معلومات ہیں۔
(اسد آر چوہدری)
Extra Updates retweeted
پاکستان آرمی کا فتح-3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان آرمی نے فتح-3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، آئی ایس پی آر
میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
فتح-3 جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹم سے لیس ہے،
میزائل سپرسانک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی اور مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فتح-3 میزائل پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل استعداد اور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا،
میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی توازن مزید مستحکم ہوگا۔آئی ایس پی آر
تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح-3 کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی اور قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور محنت کو سراہا۔























