بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6429ویں روز بھی جاری رہا۔
#SangarNews #dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #EndEnforcedDisappearances #BalochGenocide #VBMP
dailysangar.online/80397/
بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے متاثرین کے لیے ان کی جرات مندانہ اور پُرامن جدوجہد کے اعتراف میں سال 2026 کے عالمی اعزاز ’ایڈلسٹام پرائز‘ (Edelstam Prize 2026) سے نوازا گیا ہے۔
#SangarNews #DrMahrangBaloch #BYC #EdelstamPrize2026 #Balochistan
dailysangar.online/80395/
بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے رہنماؤں رحمان گل اور بشیر زیب کی گرفتاری یا معلومات فراہم کرنے پر حکومتِ بلوچستان کی جانب سے 25 کروڑ روپے انعام کے اعلان پر عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید اور طنز کا سلسلہ جاری ہے۔
#SangarNews #Balochistan #BLA #RehmanGul #BasheerZaib #GovernmentOfBalochistan
dailysangar.online/80392/
پاکستانی فوج پر تنقید کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی بھاری نفری اِس وقت مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ کے باہر موجود ہے اور کسی شخص کو اِس گھر سے باہر نکلنے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
#SangarNews #PakistanArmy #JUI #MaulanaFazlUrRehman
dailysangar.online/80390/
960
ایران کی پارلیمان کے سپیکر اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے ملک کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ تہران کے مطالبات پورے ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
#SangarNews #Iran #IranWar #USA
dailysangar.online/80388/
1
804
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ نے 16 دسمبر کو وطن واپس آنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ وہ اگست سنہ 2024 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
#SangarNews #Bangladesh #HaseenaWajid
dailysangar.online/80386/
2
899
پاکستان میں صحافت پر پابندیوں اور میڈیا اداروں سے کارکنوں کی برطرفی کے خلاف صحافیوں کی ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں دھرنا کوئٹہ میں شروع ہوا ہے۔
#SangarNews #Balochistan #BUJ #Journalism
dailysangar.online/80383/
4
950
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر نے دورۂ ملائیشیا کے دوران دارالحکومت پتراجایا میں وزیرِاعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون اور خطے سمیت عالمی سطح پر سکیورٹی کی بدلتی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#SnagarNews #Pakistan #Malaysia #GenAsimMunir #PakisitanArmy
dailysangar.online/80380/
1
1,064
بلوچستان کے علاقے پنجگور میں 3 افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
منگل کی صبح پنجگور سول ہسپتال میں تین لاشیں لائی گئیں جنہیں بعد میں لواحقین نے شناخت کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والوں میں وہاب ولد محمد حیات شہداد زئی ساکن جائین، ابراہیم ولد عزیزاللہ اور شہداللہ ولد نصیر شامل ہیں، جن کا تعلق گیشتی جائین سے بتایا جاتا ہے۔
#SangarNews #dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #EndEnforcedDisappearances #BalochGenocide
dailysangar.online/80378/
بلوچستان کے علاقے مستونگ اور نوشکی میں منگل کی علی الصبح اور گزشتہ شب پاکستانی سکیورٹی اور مواصلاتی نظام کو نشانہ بنانے کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے ہیں، جن کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے جبکہ نوشکی میں فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
#SangarNews #Balochistan #PakistanArmy #BalochWarrior
dailysangar.online/80375/
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے چاہ سر میں اسکول کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
#SangarNews #dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #EndEnforcedDisappearances #BalochGenocide
dailysangar.online/80373/
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6428ویں روز بھی جاری رہا، جس میں ندیم کرد کے لواحقین نے شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
#SangarNews #dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #EndEnforcedDisappearances #BalochGenocide #VBMP
dailysangar.online/80370/
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دو بچوں اور دو خواتین سمیت پانچ افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
#SangarNews #dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #BYC #EndEnforcedDisappearances #BalochGenocide #BalochWomen #BalochChildren
dailysangar.online/80367/
بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) نے ضلع نوشکی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں، گھروں کو نذرِ آتش کرنے، مارٹر گولہ باری اور جبری گمشدگیوں کے واقعات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے "اجتماعی سزا” قرار دیا ہے۔
#SangarNews #dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #DroneAttacks #Noshki #BYC
dailysangar.online/80364/
گزشتہ روز پاکستانی فوج کے کرائے کے مسلح عناصر نے استاد منہاج مختار اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فیصل درازئی اور نوجوان گلوکار ھمل (زامر) بلوچ موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ استاد منہاج مختار اور بی این ایم کی مرکزی کونسل اورزرمبش زیمر کی ٹیم کے رکن عارف بلوچ شدید زخمی ہوئے۔
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) اس انسانیت سوز حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ محض چند افراد کو نشانہ بنانے کا واقعہ نہیں بلکہ بلوچ ثقافتی ورثے، قومی شناخت اور سیاسی و سماجی شخصیات پر ایک سنگین حملہ ہے۔
بلوچ قوم اس حملے میں ایک نوجوان فنکار سے محروم ہوئی ہے، جبکہ استاد منہاج مختار جیسی لیجنڈری شخصیت کو نشانہ بنانے کی کوشش اس امر کی عکاس ہے کہ بلوچ قومی ثقافت اور اس کے نمائندے بھی ریاستی تشدد سے محفوظ نہیں ہیں۔
#SangarNews #BNMSpokesperson #BNMStatements #StopTargetingBalochArtists #UstadMinhajMukhtar
dailysangar.online/80360/
بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں تنظیم کی 21 کارروائیوں میں 37 فوجی اہلکاروں اور ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی ہلاکت، 3 تھانے، چوکیاں، نادرا آفس، پل اور گاڑیاں تباہ کرنے کی ذمہ دارایں قبول کرلیں۔
#Balochistan #SangarNews #BLF #PakistanArmy
dailysangar.online/80353/
براہوئی زبان کے نامور شاعر، ادیب اور دانشور شہید پروفیسر غمخوار حیات کی انشائیوں پر مشتمل نئی کتاب ’’مَلگُزار‘‘ شائع ہو کر منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
#GhamkhwarHayat #Malguzar #BrahuiLiterature #Balochistan #Noshki #BalochWriters #SangarNews #StopTargetKilling
dailysangar.online/80350/
بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا ۔
#Balochistan #SangarNews
dailysangar.online/80348/
1
1,970
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں مسلح افراد نے ایک مال بردار بس پر فائرنگ کی جس سے ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور 3 افرادشدید زخمی ہوگئے جبکہ نوشکی میں ایک ٹریفک حادثے میںایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
#Balochistan #SangarNews
dailysangar.online/80346/
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے لندن میں یومِ شہدائے بلوچ کی مناسبت سے ایک یادگاری پروگرام منعقد کیا، جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے آنے والے بلوچوں اور بی این ایم کے اراکین نے شرکت کی۔
#SangarNews #Balochistan #13NovBalochMartyrsDay #BNMinGwader #BNMinUK #BalochMartyrsDay #BNM
dailysangar.online/80343/
