Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar) header
Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar) profile picture

Love Leads Longer

Balochistan, Pakistan
Joined July 2025
Photo by Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar)Photo by Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar)Photo by Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar)Photo by Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar)Photo by Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar)Photo by Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar)Photo by Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar)Photo by Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar)Photo by Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar)Photo by Khaldun Hasni (@Comrade_Bedar)
پیپلزپارٹی کی سیاست پر اس سے بہتر تبصرہ کوئی نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔۔ صبح حکومت شام میں اپوزیشن
2
48
1
120
1,906
بلوچستان کو لوٹنے میں کسی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اس دسترخوان کو غور سے دیکھ لو کرپشن کے خاطر دسترخوان کو ھر چیز سے سجایا لازمی کوئی بہت ضروری کام پسا ھوگا ان کرپٹ منسٹروں سے وار نہ انکے ان کے آس پاس رشتدار لازمی دو وقت کی روٹی کےلئے پریشان ھوگئے ماشااللہ ھمارے منسٹر بیٹھ بھی نہیں سکتے
5
7
10
3,508
Khaldun Hasni retweeted
اگر پاکستان کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اسے آپ سات مختلف ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ پہلا دور قیامِ پاکستان کے فوراً بعد کا، دوسرا ایوب خان کا، تیسرا ذوالفقار علی بھٹو کا، چوتھا ضیاء الحق کا، پانچواں دو جماعتوں کی رسہ کشی کا، چھٹا پرویز مشرف کا، اور اس کے بعد سے ہم ساتویں دور میں جی رہے ہیں۔ ان گزشتہ تمام چھ ادوار میں کچھ شخصیات عروج پر رہیں تو کچھ زوال کا شکار ہوئیں، اور یہ کوئی راکٹ سائنس بھی نہیں ہے۔ آپ باآسانی جان سکتے ہیں کہ ان ادوار میں کون فائدے میں رہا اور کس کے حصے میں نقصان آیا۔ اور اگر ہم اپنے، یعنی اس ساتویں دور کی بات کریں تو اس دور اور نظام میں سب سے زیادہ فائدے میں پیپلز پارٹی رہی ہے۔ بے نظیر کی شہادت کے بعد اقتدار ملا اور کرپشن کے حوالے سے بدنام ترین دور، ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی باہمی لڑائی کے پردے میں چھپ گیا۔ اس کے بعد کبھی تحریکِ انصاف کے ساتھ مل کر ن لیگ کی سینیٹ میں ٹانگیں کھینچیں تو کبھی ن لیگ کے ساتھ مل کر تحریکِ انصاف کی۔ اس پورے عرصے میں سندھ، بالخصوص کراچی نامی سونے کی چڑیا میں بلاشرکتِ غیرے اپنا ’’سسٹم‘‘ قائم کرکے خوب استفادہ حاصل کیا۔ نیب نامی رکاوٹ بھی ختم کی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شکل میں اپنے ووٹرز کو ریاستی خزانے سے بھتہ بھی دلواتے رہے۔ اب اگر کوئی پوچھے کہ غریب عوام کے نام پر اپنے کارکنوں کو جتنے اربوں یا کھربوں روپے دلواتے رہے ہیں، ان کا کوئی فائدہ بھی ہوا ہے؟ تو جواب میں قوم پرستی کی آڑ لے کر آپ کو سندھ دشمن ڈیکلیئر کر دیا جائے گا۔ غرض یہ کہ ان کی کارکردگی پر اٹھایا جانے والا ہر سوال سندھ سے غداری بنا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آج بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا۔ حالانکہ یہی پیپلز پارٹی تھی جسے پنجاب میں اپنی سیاسی موت نظر آنے لگی تو جنوبی پنجاب صوبے کا شوشہ چھوڑ دیا تھا، لیکن اب وہی شوشہ خود ان کے گلے پڑ گیا ہے تو خون، موت اور آگ کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ ویسے بلاول بھٹو صاحب کی اس بات سے میں بالکل متفق ہوں کہ اگر کراچی الگ انتظامی یونٹ بنا تو یہاں واقعی خون بہے گا، لیکن وہ خون کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے لے کر اینٹی کرپشن، تعلیمی بورڈز سے لے کر بلدیاتی اداروں اور کراچی کی زمینوں پر سیلاب متاثرین کو بٹھا کر قبضے کرنے والی مافیا کا ہوگا۔ وہ مافیا جسے حرام مال کی اتنی لت لگ چکی ہے کہ اب اس سے جدائی انہیں موت کے مترادف دکھائی دیتی ہے۔ لہذا ہمیشہ اپنی اس ’’سلطنت‘‘ کو بچانے کے لیے یہ بلیک میلنگ، دھمکیوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کی آپسی چپقلش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو کامیابی محفوظ بنا لیتے تھے ۔ اور آج پھر سے وہی دھمکیوں ، سندھ دشمنی کے نعرے کے ساتھ پرانی کاروائی عمل میں لا رہے ہیں۔ امید ہے کہ اس بار ان کی بلیک میلنگ میں قبول نہیں ہوگی اور مزید انتظامی یونٹس کے قیام کے بعد ساتویں دور کی سب سے بڑی بینیفشری جماعت کی بلیک میلنگ سے جان چھوٹے گی اور کراچی اپنے اس عروج و معراج کو پہنچے گا جہاں اسے آج سے ڈیڑھ دو عشرے پہلے پہنچ جانا چاہیے تھا۔
18
54
7
72
2,880
اے آر وائی جتنا بھی انسان بن جائے لیکن بے غیرتی نہیں چھوڑ سکتا....
7
156
ملاکنڈ یونیورسٹی میں ایک پختون قوم پرست تنظیم کی جانب سے نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صورتِ حال یہ تھی کہ وہاں چرس، آئس اور سگریٹ کے دھوئیں کی اس قدر بہتات تھی کہ غزل گانے والے فنکار نے بھی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اتنے زیادہ دھوئیں میں وہ غزل نہیں گا سکتا۔ یہ ہے وہ کلچر جس کے نام پر پختون نوجوانوں کو جمع کیا جا رہا ہے؟ یہ لوگ وسائل ضائع کرنے کا اعتراض کرتے ہیں، انہیں یونیورسٹیوں میں نوجوان نسل کے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر بھی جواب دینا چاہیے۔ پختونوں کا اصل سرمایہ ان کے نوجوان ہیں۔ ان کی تعلیم، صلاحیتیں، کردار اور مستقبل پختون قوم کے حقیقی وسائل ہیں۔ اگر یہی نوجوان منشیات اور بے ہنگم سرگرمیوں کی نذر ہو رہے ہیں تو یہ کسی ثقافت کی خدمت نہیں بلکہ نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے ایک سنگین لمحۂ فکریہ ہے
15
29
2,971
Khaldun Hasni retweeted
شیخ مجیب الرحمان 1961 سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے پے رول پر تھا۔ بھارتی مصنف اقبال چند ملہوترا خود اعتراف کررہے ہیں۔ ساتھ وہ اس بات سے بھی پردہ اٹھاتے ہیں کہ مشرقی پاکستان کے الیکشن میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت اور شیخ مجیب کی الیکشن میں کامیابی کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ تھا۔ دور حاضر کے شیخ مجیب ثانی بانی پی ٹی آئی کا معاملہ بھی بہت حد تک مماثلت رکھتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پیچھے بھی متعدد بیرونی ہاتھ تھے لیکن پاکستان کے اداروں نے ہر ہاتھ کو مروڑ ڈالا اور 9 مئی جیسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور پاکستان کے دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
126
218
9
404
7,057
Pasni Balochistan
یہ سعودی عرب نہیں بلکہ بلوچستان ہے۔ ❤️ This is not Saudi Arabia; this is Balochistan.
3
7
16
308
یہ سعودی عرب نہیں بلکہ بلوچستان ہے۔ ❤️ This is not Saudi Arabia; this is Balochistan.
3
8
2
22
1,039
Khaldun Hasni retweeted
Within days of a Baloch girl joining an FAH terrorist outfit, her own family stepped forward and completely disowned her saying she is dead to them and they want nothing to do with her dirty path. Think about how hard it is to disown your own child yet out of pure love for Pakistan and total disgust for FAH’s bloodshed, her family chose their country over their own blood, ending their message with "Long live Pakistan forever." THE HATRED FOR FAH TERRORISTS IN BALOCHISTAN IS REAL
11
24
626
اس دیوالی پر کرینہ کپور کے گلے میں زمرد کا جو پتھر تھا، اس نے صرف ایک تنازع کھڑا نہیں کیا، بلکہ ایک بھولی ہوئی ریاست کی پوری تاریخ کھول دی۔ بھوپال کی بنیاد اٹھارہویں صدی کے شروع میں دوست محمد خان نام کے ایک افغان سپاہی نے رکھی۔ لیکن اس ریاست کی اصل پہچان 1819ء میں ایک حادثے سے بنی۔ نواب نذر محمد خان ایک خاندانی پکنک پر تھے۔ ان کے آٹھ سالہ کزن نے کھیلتے ہوئے پستول چلا دیا اور گولی نواب کو لگ گئی۔ نواب کی بیوہ قدسیہ بیگم نے پردہ ہٹایا، دربار میں کھڑی ہوئیں اور اعلان کیا کہ ان کی پندرہ ماہ کی بیٹی سکندر ریاست کی وارث ہے۔ یہاں سے وہ دور شروع ہوا جس میں ایک سو سات سال تک چار خواتین یعتی بھوپال پر حکومت کی: قدسیہ بیگم، سکندر بیگم، شاہ جہاں بیگم اور سلطان جہاں بیگم۔ 1926ء میں سلطان جہاں بیگم نے تخت اپنے بیٹے حمید اللہ خان کو سونپ دیا۔ نواب حمید اللہ خان بھوپال کے آخری حکمران تھے۔ ان کی تین بیٹیاں تھیں: عابدہ سلطان، ساجدہ سلطان اور ربیعہ سلطان۔ بیٹا کوئی نہیں تھا۔ یہی تین بیٹیاں اس کہانی کے آخری باب کی کردار ہیں۔ لیکن آخری باب سے پہلے اس کہانی کے سب سے روشن باب کی بات کرتے ہیں۔ اس باب کا نام شاہ جہاں بیگم ہے۔ وہ 1838ء میں سکندر بیگم کے گھر پیدا ہوئیں۔ وہ صرف نو سال کی تھیں جب انہیں بھوپال کا حکمران قرار دیا گیا، اور ان کی والدہ سکندر بیگم ان کی سرپرست بن کر ریاست چلانے لگیں۔ 1860ء میں انگریزوں نے سکندر بیگم کو خود حکمران تسلیم کر لیا اور شاہ جہاں کو ایک طرف کر دیا گیا۔ 1863ء میں سکندر بیگم اپنی والدہ قدسیہ بیگم اور تقریباً ایک ہزار افراد کے قافلے کے ساتھ حج پر گئیں۔ وہ حج کرنے والی پہلی ہندوستانی حکمران تھیں۔ شاہ جہاں نے اپنی ماں اور نانی کو یہ تاریخ رقم کرتے دیکھا۔ 1868ء میں سکندر بیگم کا انتقال ہوا اور تیس سالہ شاہ جہاں دوبارہ تخت پر بیٹھیں۔ اس بار انہوں نے تینتیس سال حکومت کی۔ شاہ جہاں بیگم کا مزاج اپنی ماں سے بالکل مختلف تھا۔ سکندر بیگم گھوڑے پر بیٹھتی تھیں اور پردے کی قائل نہیں تھیں۔ شاہ جہاں نے سخت پردہ اختیار کیا اور 1875ء میں وائسرائے سے ملنے سے بھی انکار کر دیا۔ لیکن پردے نے ان کے ذوق کو محدود نہیں کیا۔ وہ شاعرہ تھیں اور تاریخ لکھتی تھیں۔ انہوں نے ریاست میں تاریخ کا ایک الگ دفتر قائم کیا تاکہ خاندان کے ریکارڈ محفوظ رہیں۔ تعمیرات کا انہیں جنون تھا۔ تاج المساجد کا خواب انہی نے دیکھا، جو آج ایشیا کی بڑی مساجد میں گنی جاتی ہے۔ ان کی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ مئی 1871ء کا وہ نکاح تھا جو انہوں نے ایک عالم سے کیا۔ اس عالم کا نام صدیق حسن تھا۔ وہ 1832ء میں پیدا ہوئے اور ان کا خاندان قنوج سے تعلق رکھتا تھا۔ بچپن میں والد کا سایہ اٹھ گیا اور گھر میں غربت تھی۔ انہوں نے دہلی میں حدیث اور تفسیر پڑھی اور 1854ء میں روزگار کی تلاش میں بھوپال پہنچے۔ یہاں انہیں ایک معمولی ملازمت ملی، لیکن علم نے انہیں آگے بڑھایا اور آخرکار وہ بیگم کے شوہر بن گئے۔ شادی کے بعد قنوج کا یہ یتیم نواب صدیق حسن خان بن گیا، اور اس نے ریاست کی دولت محلوں پر نہیں، کتابوں پر خرچ کی۔ دو سو سے زیادہ کتابیں لکھیں، جن میں تفسیر "فتح البیان" اور "ابجد العلوم" شامل ہیں۔ عرب کی نایاب کتابیں چھپوا کر برصغیر کے مدرسوں میں مفت بھجوائیں۔ مؤرخین انہیں اپنے دور کے صفِ اول کے مسلم مفکرین میں شمار کرتے ہیں۔ لیکن یہی علمی کام ان کے لیے مصیبت بن گیا۔ 1880ء کی دہائی میں وسطی ہند کے طاقتور انگریز افسر سر لیپل گریفن ان کے خلاف کھڑے ہو گئے۔ نواب صاحب پر وہابیت پھیلانے اور ریاست کا پیسہ انگریز مخالف مہم پر لگانے کا الزام لگا۔ ان سے القابات چھین لیے گئے اور انہیں دربار سے نکال دیا گیا۔ 1890ء میں وہ دنیا سے چلے گئے اور 1901ء میں شاہ جہاں بیگم بھی رخصت ہو گئیں۔ ان کی کتابیں آج بھی پڑھی جاتی ہیں۔
18
63
2
286
53,605
اب ہار کی طرف آتے ہیں۔ دیوالی پر کرینہ نے جو زیور پہنا، وہ بھوپال کی بیگم کا تیس قیراط کا زمرد ہے جس پر آیت الکرسی کندہ ہے۔ اس کے ساتھ دو سو سال پرانی ایک کلغی بھی تھی جو کبھی نواب حمید اللہ خان کی دستار کی زینت تھی۔ یہ زیورات حمید اللہ خان کی بیٹی ساجدہ سلطان کے ذریعے آئے۔ ساجدہ کی شادی پٹودی کے نواب افتخار علی خان سے ہوئی۔ ان کے بیٹے منصور علی خان پٹودی بھارت کے کرکٹ کپتان بنے، اور منصور کے بیٹے سیف علی خان ہیں۔ یوں بیگماتِ بھوپال کا زمرد پٹودی سے ہوتا ہوا ممبئی پہنچا اور دیوالی کی ایک تقریب میں ایک اداکارہ کے گلے میں نظر آیا۔ مسلمانوں نے بے ادبی پر اعتراض کیا اور ہندوؤں نے دیوالی پر قرآن کی آیت پہننے پر۔ لیکن یہ ہار ساجدہ کے پاس کیوں پہنچا، جبکہ ریاست کی اصل وارث بڑی بہن عابدہ سلطان تھیں؟ عابدہ 1913ء میں پیدا ہوئیں۔ ان کی پرورش دادی سلطان جہاں بیگم نے کی اور پندرہ سال کی عمر میں انہیں ولی عہد تسلیم کر لیا گیا۔ وہ اپنے زمانے کی انوکھی شہزادی تھیں۔ نو سال کی عمر سے رولز رائس خود چلاتی تھیں، پولو کھیلتی تھیں اور شکار میں تہتر شیر مار چکی تھیں۔ جو "دوسری خاتون جو جہاز اڑاتی تھیں" کہی جاتی ہیں، وہ دراصل یہی عابدہ سلطان تھیں۔ انہوں نے 1942ء میں ہوا بازی کا لائسنس حاصل کیا۔ 1949ء میں بھوپال بھارت میں شامل ہوا اور فسادات ہوئے تو عابدہ دل برداشتہ ہو گئیں۔ وہ تخت، محل اور جائیداد چھوڑ کر اپنے کم سن بیٹے کے ساتھ کراچی آ گئیں۔ 1960ء میں والد کا انتقال ہوا تو بھارتی حکومت نے ساجدہ کو وارث تسلیم کیا۔ عابدہ نے عدالت میں اسے چیلنج کیا، لیکن فیصلہ ان کے حق میں نہ آیا۔ وہ عمر بھر کراچی کے علاقے ملیر میں رہیں، جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے لکھتی رہیں، اور 11 مئی 2002ء کو کراچی ہی میں انتقال کر گئیں۔ ان کے بیٹے شہریار خان پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور پھر کرکٹ بورڈ کے سربراہ بنے۔ اب کہانی کا آخری حصہ۔ 1932ء میں بھوپال میں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام خرم مراد تھا۔ اس نے 1947ء میں بھوپال کے حمیدیہ کالج میں داخلہ لیا، جو نواب حمید اللہ خان کے نام سے منسوب تھا۔ 1948ء میں یہ خاندان ہجرت کر کے کراچی آ گیا۔ خرم مراد انجینئر بنے، لیکن ان کی پہچان ایک اسلامی اسکالر اور مصنف کی بنی۔ اس کہانی کا سب سے حیران کن موڑ 8 جون 1958ء کو آیا۔ اس دن خرم مراد کا نکاح ہوا، اور یہ نکاح بھوپال میں ہوا۔ دلہن کوئی عام لڑکی نہیں تھیں، وہ نواب صدیق حسن خان کی اولاد میں سے تھیں۔ یہاں ایک باریک نکتہ سمجھنا ضروری ہے۔ صدیق حسن خان کی نسل شاہ جہاں بیگم سے نہیں چلی۔ ان کی نسل اس پہلی بیوی سے چلی جو بھوپال کے وزیر جمال الدین خان کی بیٹی تھیں۔ شاہ جہاں بیگم کی اولاد ان کے پہلے شوہر سے تھی، اور وہی خون حمید اللہ خان اور ساجدہ سلطان سے ہوتا ہوا پٹودی پہنچا۔ یوں بھوپال کے ایک ہی محل سے دو نسلیں نکلیں۔ بیگمات کی نسل کے ساتھ جواہرات گئے، اور وہ پٹودی سے ممبئی پہنچے۔ صدیق حسن خان کی نسل کے ساتھ علم گیا، اور وہ ایک بیٹی کی صورت میں خرم مراد کے گھر آیا۔ اس گھر میں ڈیڑھ سو سال پرانی وہ روایت دوبارہ زندہ ہو گئی جو کتابیں چھاپتی اور علم بانٹتی تھی۔ ان کے بیٹے ڈاکٹر حسن صہیب مراد کراچی میں پیدا ہوئے اور این ای ڈی سے انجینئرنگ کی۔ پھر انہوں نے تعلیم کو اپنا مشن بنا لیا۔ لاہور میں "آئی ایل ایم ٹرسٹ" قائم کیا، جو آگے چل کر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یعنی یو ایم ٹی بن گیا۔ اس کے ساتھ اسکولوں اور کالجوں کا پورا سلسلہ کھڑا کیا۔ 10 ستمبر 2018ء کو خنجراب کے قریب ایک سڑک حادثے میں ان کا انتقال ہو گیا۔ آج ان کے بیٹے ابراہیم حسن مراد یو ایم ٹی کے صدر ہیں۔ یوں ڈاکٹر حسن صہیب مراد اور ان کے بیٹے ابراہیم حسن مراد ماں کی طرف سے اسی صدیق حسن خان کی نسل ہیں جنہوں نے بھوپال کا خزانہ کتابوں پر لٹا دیا تھا۔ اب پوری کہانی کو ایک نظر میں دیکھیں۔ بھوپال نے دو وراثتیں چھوڑیں۔ ایک وراثت جواہرات کی تھی۔ وہ پٹودی گئی، ممبئی پہنچی اور آج ایک تنازع ہے۔ دوسری وراثت علم کی تھی۔ وہ قنوج کے ایک یتیم کے ہاتھوں کتابوں میں ڈھلی، ہجرت کر کے کراچی آئی اور لاہور میں ایک یونیورسٹی بن گئی جہاں ہزاروں طلبہ پڑھتے ہیں۔ شاہ جہاں بیگم کا زمرد آج فیشن کی خبر ہے، اور ان کے شوہر کی کتابیں آج بھی پڑھی جاتی ہیں۔ تجوری میں رکھی چیز وقت کے ساتھ اپنا مطلب کھو دیتی ہے، اور بانٹا ہوا علم نسلوں تک زندہ رہتا ہے۔ "سابق امیر جماعت اسلامی ڈھاکہ و سابق ناہب امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر خرم مراد صاحب جنھیں مسجد نبویؐ کی توسیع کا اعزاز بھی حاصل ہوا ان کا تعلق بھوپال سے تھا اور وہ بھوپال ریاست کے شاہی خاندان سے تھے" ۔
2
10
1
75
3,735
Khaldun Hasni retweeted
جب کہا گیا معدنیات پر رائیلٹی میں سے بلوچ قوم کو بھی حصہ دیں،اُن پر بھی کچھ لگائیں تو ریاست کے خلاف کھڑے دہشتگردوں سے مل گئے،یہ ہے اصل چہرہ اخترمینگل جیسے کرداروں گا۔ رپورٹس کے مطابق 31 ارب سے زائد کے اثاثے بنالیے ہیں اور یہ سب کچھ بلوچ قوم کے معدنیات سے بلیک میلنگ سے حصہ لیا گیا،بلوچ قوم کے نام پر ٹھیکے لیے،رائیلٹی لی لیکن بلوچ عوام پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔جب انہیں کہا گیا کہ اب براہ راست بلوچ عوام کو ہی حصہ دار بنایا جائے گا تو دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔
7
29
35
645
تعلیم، آئی ٹی، ترقی اور آزادی کا جدید دور ہے لیکن بلوچستان میں آج بھی بوڑھے بوڑھے لوگ اپنی پگڑی سردار کے پاؤں میں رکھتے ہیں اسکے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہیں کوئی سردار کے بچے سے زیادہ پڑھ نہیں سکتا. سردار کا سیکورٹی گارڈ جس سے شادی کرنے کے لئے رشتہ بھیجے انکار پر وہ لڑکی اور اسکے سرپرست قتل ہوجاتے ہیں. نوجوان سردار کے مقابلے میں الیکشن نہیں لڑ سکتے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن کا صوبائی اسمبلی میں بے باک خطاب.
8
99
3
208
3,812
کوہ سلیمان کا بلند ترین مقام تخت سُلیمان جس کی بلندی 11,440 فُٹ ہے ، اور اس کے پیچھے گول زم جھیل کا خوبصورت نظارہ ، افسوس کہ تخت سلیمان تک کوئی راستہ موجود نہیں اگر بن جاتا تو یہ بلاشبہ یہ جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، جنوبی خیبر پختونخواہ کے لوگوں کے لئے بہترین ٹورسٹ سپاٹ ہوتا.
5
7
18
579
Khaldun Hasni retweeted
ہم بلوچوں پر تاریخ ہر دور میں ظالم رہا۔ وہ چاہے آج کا دور ہے یا سو سال پہلے کا لیکن ہم بلوچ ہر دور میں اپنے سرداروں کی چکی میں پستا ہی رہا۔ ہدایت الرحمٰن بلوچ کہتا ہے کہ ہمارا شدید قوم پرست سردار نواب خیر بخش مری کا والد مہر اللہ مری نے 1885 میں انگریز سے کہا کہ مجھے پیسہ دو اور مری کا سارا معدنیات لے جاؤ۔ اب اس میں حقیقت کتنی ہے یہ تو خدائے پاک بہتر جانتا ہے لیکن ہم اتنا جانتا ہے کہ ہمارا سردار ہر گزرتے وقت کیساتھ پہلے سے زیادہ بڑا سردار بنتا گیا جبکہ ہم ہر گزرتے وقت کیساتھ پہلے سے زیادہ زمین میں دھنستا گیا ہے۔ آج ہمارا حالات یہ ہے کہ ایک وقت کا روٹی ہے تو دوسرے کا نہیں، ہمارا بچہ ایک جوڑی کپڑا دس دن پہنتا ہے، دونوں پاؤں میں ایک جیسا جوتا نہیں ہوتا، تعلیم تو اسکا حق ہی نہیں اور صاف پانی آج بھی میلوں چل کر لاتا ہے۔ جبکہ ہمارا سردار کا بچہ امریکہ، یورپ، برطانیہ، سوئیزرلینڈ، پتہ نہیں کون کونسا لینڈ پر اپنا جاگیر بنا کر اپنا بیوی بچوں کیساتھ پر سکون زندگی گزار رہا ہے اور یہاں ہمیں کہتا ہے "بندوق اٹھاؤ بلوچو یہ قابض فوج تمہارا حقوق کھا گیا ہے" جبکہ خود کا بچہ اب نہ تو اردو بولتا ہے نہ بلوچی بلکہ انگریزی میں کہتا ہے Dad, What is Balochistan
8
63
1
140
4,688
Khaldun Hasni retweeted
یہ لائبہ ستار ہے جس کے بارے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا کہ اسے لاپتہ کر دیا گیا اور ساتھ بڑے خشوع و خضوع سے Enforced disappearances لکھ دیا جبکہ لائبہ ستار اس سے پہلے بھی ایک پریس کانفرنس کر چکا جس میں اس نے اسی طرح کا گفتگو کیا۔ اب لائبہ نے پسند کا شادی کیا، اسکا زبردستی نکاح کیا گیا یا وہ یہ پریس کانفرنس کسی دباؤ پر کر رہا لیکن سوال یہ ہے کہ لائبہ ستار کو زبردستی لاپتہ کرنے پھر اسکا شادی کرنے اور پھر یوں منظرعام پر لانے میں اداروں کا کیا فائدہ ہے؟ اس ساری صورتحال کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان میں کوئی شخص پسند کی شادی کرتا ہے، پاکستان سے باہر چلا جاتا ہے یو طبعی طور پر وفات پا جاتا ہے تو بلوچ یکجہتی کمیٹی اس کا پوسٹر بنا کر اس پر لکھ دیتا ہے Enforced disappearances یعنی زبردستی لاپتہ۔ اچھا اس سارے عمل کا سب سے زیادہ فائدہ بھی انہی نام نہاد یکجہتی والوں کو ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کا دشمن ویسے ہی پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان میں مسلسل انتشار چاہتا ہے تو ان کیلئے ایسی یکجہتی کمیٹیاں بہت فائدہ مند رہتی ہیں جو آدھے بلوچستان کو تو اپنے کاغذوں میں ہی لاپتہ کر کے پیسہ کما رہا ہے۔
1
10
37
4,181
Khaldun Hasni retweeted
71 کی جنگ : مشرقی محاز پر افواج پاکستان کی کل تعداد 34 ہزار تھی۔ پاک فوج کے جوان آخری گولی تک اور پھر خالی بندوقوں سے بھی لڑے۔
157
299
35
698
62,131
Khaldun Hasni retweeted
سیکیورٹی فورسز کو چاغی میں بڑی کامیابی ملی ہے،بی ایل اے کا کمانڈر حمداللہ ایک کارروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔ حمداللہ گزشتہ 8 سال سے بی ایل اے سے منسلک تھا،ناکہ لگاکر مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور عوامی املاک پر حملوں میں ملوث تھا،مقامی عوام کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں۔ سیکیورٹی فورسز نے مقامی آبادی کی ہی مخبری پر کامیاب کارروائی
8
17
1
40
516
Khaldun Hasni retweeted
ذہن سازی کا مطلب جانتے ہیں؟ یا سلو پوائزننگ کا لفظ سنا ہے؟ طاہرہ کاظمی اچھی ڈاکٹر ہوں گی، خواتین کی بیماریوں پہ اچھی تحریریں لکھتی ہوں گی اور اس کے لیے وہ قابلِ احترام ہیں۔ لیکن وہیں پہ وہ مسلسل مردوں کے خلاف زہریلی باتیں کر کر کے جانے انجانے میں ایسی ذہن سازی کر رہی ہیں جو رشتوں میں زہر گھولنے کا باعث بنے۔ ان کی ہر دوسری پوسٹ میں مردوں کو گالیاں دے کر ذلیل کیا جاتا ہے، برا بھلا کہا جاتا ہے۔ جب کوئی پہلی دفعہ ایسی بات پڑھے گا تو سوچے گا سب مرد ایسے نہیں ہوتے، لیکن جب وہ دسویں بار یہ پڑھے گا تو اسے لگے گا شائد مرد ایسے ہی ہوتے ہوں اور مجھے پتا نہ ہو۔ جب وہ پچاسویں دفعہ ایسی بات پڑھے گا تو اسے یقین آنے لگے گا کہ سب مرد ایسے گھٹیا اور ذلیل ہی ہوتے ہیں۔ کیا پانی کا قطرہ کسی ٹھوس مضبوط پتھر کو توڑ سکتا ہے؟ کسی پتھر پہ مسلسل پانی کے قطرے گراتے رہیے، وہ قطرے اس پتھر کو توڑ کر اس میں سوراخ کر دیں گے۔ ذہن سازی ایسے ہی کی جاتی ہے۔ لوگوں کی رائے ایسے ہی بدلی جاتی ہے۔ طاہرہ کاظمی بہت عرصے سے ایسی باتیں کر رہی ہیں جو خواتین کے دل میں مردوں کے لیے نفرت بھرنا شروع کر دیں، وہ یہ ذہن سازی کا عمل جان بوجھ کر کر رہی ہیں یا انجانے میں لیکن یہ انتہائی افسوس ناک معاملہ ہے۔ اگر آپ مسلسل ایسی باتیں پڑھتے رہیں گے تو یہ باتیں آپ پہ اپنا اثر ضرور کریں گی، ان سے بچنے کے لیے ایسی باتوں سے دور رہنا ضروری ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ کوئی بات ہم پہ اثر نہیں کر سکتی ، ہم بڑے سیانے ہیں لیکن انسانی نفسیات ایسے ہی بنی ہوئی ہیں کہ پتا بھی نہیں چلتا اور ایسی باتیں ہم پہ اثر انداز ہونے لگتی ہیں۔ اور یہ کام صرف طاہرہ کاظمی نہیں کر رہی اور بھی کئی خواتین کر رہی ہیں۔ دوسری طرف ان کا مقابلہ کرنے میں ایسے مرد بھی موجود ہیں جو عورتوں کو ہر بات میں قصور وار قرار دے دیتے ہیں۔ طلاق ہو رہی ہے تو خاتون کی وجہ سے ہو رہی ہے، جھگڑے ہورہے ہیں تو خاتون کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ عورت کو مرد سے مار پڑ رہی ہے تو عورت کی غلطی ہے۔ عورت کو مارد جان سے بھی مار دے تو عورت کی ہی غلطی ہے۔ یہ دونوں انتہا پسند گھٹیا ترین رویے ہیں۔ دونوں سے ہی بچنا ضروری ہے۔ دونوں ہی معاشرے کے لیے نقصان دہ اور تباہ کن ہیں۔ مرد کا اپنا مقام ہے، عورت کا اپنا مقام ہے۔ اگر کہیں کوئی مرد برا کرے تو اسے برا کہیے لیکن سب مردوں کو برا کہہ کر ، مردوں سے منسلک ہر رشتے کو برا کہہ کر آپ صرف مکروہ کردار ادا کر رہے ہیں اور کچھ نہیں۔ اسی طرح اگر کہیں خاتون غلطی کرتی ہے تو یہ انفرادی غلطی ہے، اس کی بنیاد پہ سب خواتین کو برا کہنا یا کسی ایک نوکری کرنے والی خاتون کی بنیاد پہ سب نوکری پیشہ خواتین کو برا کہنے لگ جانا بھی مکروہ رویہ ہے۔ برے مرد ہر جگہ موجود ہیں، بری خواتین ہر جگہ موجود ہیں۔ اور وہ ضروری بھی ہیں کہ خدا کی بنائی اس دنیا میں توازن ایسے ہی ہوتا ہے۔ ان برے مردوں کو برا کہنا چاہیے، ان بری خواتین کو برا کہنا چاہیے۔ انھیں ان کے جرم کی ، ظلم کی سزا ملنی چاہیے۔ لیکن ان کی بنیاد پہ رشتوں کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے ، رشتوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔ رشتوں کا احترام قائم رہنے دیجیے، ان کے خلاف ہوتی ہر ذہن سازی کو رد کیجیے۔ ان رویوں سے بچنا ضروری ہے، اپنا آپ بچانا ضروری ہے۔ ورنہ آپ اپنے گھر میں اپنے شوہر ، اپنے باپ ، اپنے بھائی کو ایسی نظر سے دیکھنے لگیں گی۔ اپنی ماں ، اپنی بیوی ، اپنی بہن کو برا سمجھنے لگیں گے۔ اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ ایسی باتیں کرنے والے یہ مکروہ کردار بار بار یہ بات بھی دہراتے ہیں کہ ہمارے شوہر ، باپ ، بھائی، ہماری ماں ، بہن بیوی تو بہت اچھے ہیں باقی ساری دنیا کے رشتے برے ہیں۔ کہیں مرد کو سانپ کہا جاتا ہے تو کہیں خاتون کو ڈائن ، لیکن ان لوگوں کے نزدیک ان کے رشتے آسمان سے الگ بن کر آئے ہیں اور باقی سب الگ۔ یہ دوسروں کے رشتوں کو عزت دینے کو تیار نہیں۔ ان کی ذہن سازی کر رہے ہیں، ان کے رشتوں میں زہر گھول رہے ہیں لیکن اپنے کسی رشتے پہ کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت بھی نہیں دیتے۔ دین بتاتا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا پردہ ہیں۔ میرا دین مجھے سکھاتا ہے کہ شوہر بیوی کے لیے کتنا اہم مقدس رشتہ ہے، بیوی شوہر کے لیے کتنی محترم ، کتنی پاکیزہ ہے۔ میرا دین مجھے ماں کا رتبہ بھی سکھاتا ہے اور باپ کا بھی۔ وہ مرد کو بھی عزت دیتا ہے اور عورت کو بھی۔ اور میرے دین کے ان احکامات کے خلاف بات کرنے والے ہر ایسے مکروہ کردار کی بات کو رد کرنا اور ان کے مخالف کھڑا ہونا میرے لیے ضروری ہے، آپ کو ان لوگوں کی بات سننی ہے تو سنیے، پڑھنی ہے تو پڑھیے لیکن میں اپنا کردار ادا کروں گا اور یہ بتاتا رہوں گا کہ ایسی باتیں زہر کے سوا کچھ نہیں، آپ کے لیے تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ اس لیے ان سے جتنا بچ سکیں، بچ کے رہیں
6
11
4
52
7,127
بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے جن اساتذہ کو سرکاری خرچ پر بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے بھیجا گیا تھا، وہی اساتذہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے اداروں میں واپس نہیں لوٹے۔ اب ان کی تلاش کے لیے ایف آئی اے، پاکستانی سفارت خانوں اور غیر ملکی جامعات سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔۔۔ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔۔بلوچستان کی تین سرکاری جامعات کے 94 لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز بیرون ملک اسکالرشپس پر گئے، لیکن مقررہ مدت میں واپس آکر اپنی جامعات میں ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ان 94 اساتذہ پر مجموعی طور پر 26 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔ ان میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) کے 51 اساتذہ شامل ہیں جن کی سکالرشپس پر 11 کروڑ 85 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ ان 63 اساتذہ کو پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا تھا لیکن مقررہ مدت میں صرف 12 واپس آئے۔ جامعہ بلوچستان کے 25 اساتذہ کی بیرون ملک تعلیم پر 9 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ ہوئے جبکہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے 18 اساتذہ پر 5 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔ ان دونوں جامعات کے متعلقہ سکالرز کی بھی واپسی نہیں ہوئی۔ یہ تفصیلات بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے آنے والے آڈٹ ریکارڈ اور 10 نومبر 2026 کو شائع ہونے والی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ آخر ان اساتذہ کو بیرون ملک بھیجنے سے پہلے کیا شرائط طے کی گئی تھیں؟ کیا ان سے کوئی معاہدہ یا ضمانتی بانڈ نہیں لیا گیا تھا؟ اگر لیا گیا تھا تو اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ جن لوگوں کو سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کروائی گئی، انہیں واپس بلا کر اپنے ہی صوبے کے تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے کا پابند کیوں نہیں بنایا جا سکا؟ جامعات کی انتظامیہ کے مطابق اساتذہ کی واپسی کے لیے ایف آئی اے، متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور غیر ملکی جامعات کو خطوط بھیجے جا رہے ہیں۔ بعض معاملات میں بانڈ کی رقم اقساط میں وصول کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔ بلوچستان پہلے ہی تعلیمی پسماندگی، اساتذہ کی کمی اور محدود وسائل جیسے مسائل کا شکار ہے۔ ایسے میں جن اساتذہ کو صوبے کے بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ان کا واپس نہ آنا یقیناً ایک بڑا سوال ہے۔۔۔۔ اور اس سے بھی بڑا سوال ان جامعات کی انتظامیہ سے ہے کہ اگر کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی اساتذہ کی واپسی یقینی نہیں بنائی جا سکی تو اس ناکامی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ بلوچستان کے بچوں کے مستقبل پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کا حساب کون دے گا؟
3
3
6
1,422