Ali retweeted
The richest man in the world in the 1960s said the way back from $0 starts with 1 uncomfortable step. It's free, it takes no skill, and most people would rather stay broke than take it.
Aristotle Onassis said that if he ever went flat broke, he wouldn't look for a job or a loan. He would go wherever wealthy people gather, a restaurant, a club, a yacht club, and simply sit in the same room with them. No meetings, no pitching, not even a conversation. Kevin Trudeau says Onassis learned it inside a secret society.
The reason sounds strange, until you remember how Walt Disney started.
Disney was flat broke when he started telling people he was going to build a city. He couldn't even pay his rent. To anyone listening, it made no sense: a man behind on rent, describing a whole city of his own. That city became Disneyland.
That's what Onassis would have been after in those rooms. Sit long enough near people who think in big numbers, and your own idea of what's possible starts to stretch. But a big dream and a dream world are different things: one builds Disneyland, the other just makes you delusional. So the room has to be full of people who have actually made money, not people who only talk about it.
The plan was never about getting a seat at their table, only about being close enough to hear how they think.
Somewhere tonight, a broke 24-year-old is nursing a $6 coffee in a 5-star hotel lobby, listening to strangers talk about deals worth millions.
Find your lobby this week, and save this post for the day you need the push.
Ali retweeted
The strength of a nation is measured not only by its ability to defend itself, but by the capabilities it can build to make that defence possible.
Ali retweeted
تحتفي هذه الأبيات بالصقر، بوصفه رمزاً للشموخ والقوة، وتبرز قدراته الاستثنائية التي جعلته رفيق الإنسان في رحلات الصيد، ضمن تقليد عربي أصيل وعريق.
يمكنكم الاستماع لمختارات أخرى من أشعار المغفور له الشيخ زايد بن سلطان آل نهيان، طيب الله ثراه، عبر موقعنا.
Ali retweeted
Do not use your energy to worry. Use your energy to believe, to create, to learn, to think and to grow.
—Professor Richard Feynman
"People find these numbers inconceivable, and I do too"
Ali retweeted
ریاست ہو گی ماں کے جیسی!
مولانا فضل الرحمان صاحب نے نجانے کس کی دُم پر پاؤں رکھ دیا ہے کہ خاندانِ غلاماں اور کرائے کے لیڈروں کی چیخیں، رونا دھونا اور گالم گلوچ تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ مولانا کی باتیں مالکوں تک دیر سے پہنچیں یا اُن کی سمجھ میں دیر سے آئیں، بہرحال معاملہ ’’دیر آید، مغلظات آید‘‘ کا ہے۔ لڑائی کے بعد رات کو یاد آنے والا مکا اگلے دن اُسی میدان میں لہرایا گیا۔ مگر ایک دن بعد یاد آنے والا مکا تو اپنے ہی منہ پر سجتا ہے! سوال یہ ہے کہ جب مقابلہ تھا، تب مکا کیوں نہ اٹھا؟ اُس وقت تو مکا بے حرکت رہا۔ لڑائی ختم ہونے کے بعد، کہیں رات گئے، کسی پُرفضا اور محفوظ مقام پر مشورہ ہوا تو یہ دانش مندانہ نتیجہ نکلا کہ لڑائی کے وقت مکا ضرور استعمال ہونا چاہیے تھا!
چنانچہ اگلے دن ہر بھرتی شدہ سیاست دان مولانا فضل الرحمان کو ڈھونڈ رہا تھا۔ ہر ایک اپنے حصے میں تفویض کردہ گالم گلوچ کا کوٹہ پورا کرنے کے لیے بے تاب تھا، تاکہ مالک سے پورے نمبر حاصل کر سکے۔
مجھے نہیں معلوم کہ مولانا فضل الرحمان صاحب نے اسمبلی کے فلور پر جب کہا کہ ’’میں ایسی ریاست کے منہ پر تھوکتا ہوں‘‘ تو اُن کا اشارہ ریاست کی کس قسم کی طرف تھا؟ ذیلی یا اصلی؟ میری مشکل یہ ہے کہ پاکستان میں ریاست کے کئی معنی اور کئی تعبیریں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ مولانا کا اشارہ اُس ریاست کی طرف نہیں ہوگا جو قائداعظم نے ہمیں عطا کی تھی۔ وہ اصل ریاست تو دہائیوں سے گم شدہ ہے!
وطن کے عوام گواہ ہیں کہ جب بھی اِس ذیلی ریاست نے کسی سیاست دان سے اختیار چھین کر اپنے کسی ذیلی لیڈر کو زبردستی مسند پر بٹھایا، اقتدار سے بے دخل ہونے والے نے اُسے کم و بیش ایسے ہی الفاظ میں ’’خراجِ تحسین‘‘ پیش کیا۔ جواباً اُس کے حصے میں غداری کی سند آئی۔ چنانچہ ہماری سیاست میں ہر دور کا اپنا ’’غدار‘‘ موجود رہا ہے۔
بھٹو کو پاکستان توڑنے کے جرم میں شریک ٹھہرا کر ’’مستند غدار‘‘ قرار دیا گیا۔ بے نظیر کو ’’سکیورٹی رسک‘‘ کہا گیا اور دفاع و امورِ خارجہ سے دور رکھنے کی کوشش ہوئی۔ نواز شریف کو ملنے والی آخری سند تھی: ’’مودی کا جو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے۔‘‘ عمران خان کے حصے میں بھی غداری کے الزامات اور مقدمات آئے۔
مولانا جس ریاست سے ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں، وہ اپنے کرتوت بھی ملاحظہ فرمائے۔ آر ٹی ایس اور فارم ۴۷ سے لے کر قومی سیاست تک، عدالتوں سے لے کر عدالتی کارروائیوں تک، اُس نے اپنا تسلط قائم رکھنے کے لیے ہر شعبے کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ ایسی ذیلی ریاست کی تعظیم میں وہی لوگ پیش پیش ہوں گے جو دن رات اُس سے مستفید ہوتے ہیں اور جن کی اِس بندوبست کے بغیر دو ٹکے کی سیاسی حیثیت بھی نہیں۔ اس کے باوجود میرا دل چاہتا ہے کہ زور و شور سے نعرہ لگاؤں: ’’قدم بڑھاؤ، ریاست کے ٹھیکے دارو! مولانا پر پل پڑو!‘‘ مگر یہ خوش فہمی دور کر لو کہ قوم بھی تمہارے ساتھ کھڑی ہے۔ تمہاری باہمی یک جہتی اپنی جگہ، قوم کی یک جہتی تمہارے خلاف ہے! چاہے اسکو وطن سے غداری سمجھو یا ژیلی ریاست کے اپنے نامہ اعمال پر قوم کی بداعتمادی سمجھ۔
Ali retweeted
عمران خان کی بہن نورین نیازی کی طبیعت خراب، کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقلی:
""جیو نیوز کے مطابق، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو دل میں تکلیف کے باعث فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ نورین نیازی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نظربند ہیں۔""
عمران خان کی بہن نورین نیازی طبیعت بگڑنے پر کوٹ لکھپت جیل سے ہنگامی طور پر دل کے ہسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دن سے ان کی صحت کے بارے میں تشویشناک خبریں گردش کر رہی تھیں۔ ایک اطلاع دل کی تکلیف کی ہے، جبکہ دوسری کے مطابق ان کا بلڈ پریشر چند دنوں سے مسلسل بلند تھا۔
کوٹ لکھپت جیل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار قیدیوں کی پُراسرار اموات کی اطلاعات کے پس منظر میں یہ خبر اہلِ خانہ کے لیے مزید اضطراب کا باعث ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق، وہاں نظربند عمران خان کی تینوں بہنوں، نورین نیازی، علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو اب تک کسی فیملی ممبر یا وکیل سے نہیں ملوایا گیا۔ ظلم کی انتہا، اس حالت میں بھی نورین نیازی کو اسی جیل میں قید اپنے اکلوتے بیٹے، حسان خان نیازی، سے نہیں ملوایا گیا ، نہ ہی بیٹے کو ماں کی طبیعت بگڑنے اور ہسپتال منتقلی کی اطلاع دی گئی، نہ ان کی دونوں بیٹیوں کو آگاہ کیا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ لاہور کی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری نے پی آئی سی کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ایک گھریلو خاتون، وہ بھی بیمار حالت میں ،سے ایسا خوف کہ ہسپتال کے سینکڑوں کی تعداد میں ہسپتال اندر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں! شنید ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور بھی بنفسِ نفیس ہسپتال میں موجود ،کیا دل کے عارضے میں مبتلا نظربند خاتون کے فرار کا اندیشہ ہے؟
یہی مملکت:
بنوں جیل: 15 اپریل 2012، علی الصبح 384 قیدی فرار ہوئے۔😂
ڈیرہ اسماعیل خان جیل: 29 اور 30 جولائی 2013 کی درمیانی رات 253 قیدی فرار ہوئے۔😂
احسان اللہ احسان: 11 جنوری 2020 کو فوجی حصار کو توڑ کر فرار ہوگیا😂
مگر ایک بیمار خاتون کے لیے اس قدر مستعدی، اتنے پہرے اور ایسا حصارکہ دودھ کی جلی ریاست۔
عمران خان کا سیاسی خوف ریاست کے اعصاب پر اس حد تک سوار ہے کہ اسکی بہن کی علالت بھی اہلِ خانہ کو اطلاع دینے اور ملاقات کرانے کے بجائے پہرے بڑھانے پر توجہ مرکوز کہ ریادت خوفزدہ ہے۔
کوٹ لکھپت جیل جس میں پچھلے چند ہفتوں دوران چار قیدیوں کی پُراسرار موت کی خبریں آ چکی ہوں، وہاں کسی عزیزہ کی بیماری کی اطلاع اہلِ خانہ میں سے کسی کو نہ دینا اور میڈیا کے ذریعہ معلوم ہونا ، گھر والوں پر کیا قیامت ڈھاتا ہے، اس کا اندازہ بالم نہیں کر سکتا؟ اقتدار کی لالچ اعر نشہ وقتی تسکین کے سامنےآئین ، اقدار، جان، رشتے اور بنیادی حقوق سب بے وقعت ہیں؟
اے سہل اقتدار! اپنا انجام دیوار پر لکھا دیکھو پڑھو۔ آج شاید دکھائی نہ دے تو بھی تاریخ کا حساب مٹ نہیں جاتا۔ اللہ مجھے اتنی زندگی دے کہ ظلم کرنے والوں کو اپنے کیے کا حساب دیتے اپنی آنکھوں سے دیکھ سکوں۔ پہلوں کا ہم سب دن دھاڑے دیکھ چکا ہوں، ماضی میں بُرے انجام کو پہنچنے والوں کے نام نہیں لیتا کہ پھر بات ذاتیات تک جا پہنچے گی۔
جب مشرف کے خلاف نعرہ بلند ہوا، مکیا تیرا شو، تب جنرل مشرف کے تب وہم وگمان میں نہ ہو گا کہ 2008 اور وفات تک اُن پر کیا بیتنے وسلی تھی۔
باقی رہے نام اللہ کا۔۔
Ali retweeted
الإخوة والأخوات..
نحتفي الأسبوع المقبل، في الثالث من نوفمبر، بلحظة وطنية مهمة تجسد محبتنا وفخرنا وولاءنا لوطننا.. نحتفي بيوم العلم.
ندعو الجميع.. مواطنين ومقيمين.. مؤسسات ووزارات.. مدارس وجامعات.. بيوت في كافة الإمارات.. لرفعه عالياً شامخاً عزيزاً خفاقاً في سماء بلادنا..
لحظة وطنية واحدة.. يقف فيها الوطن وأبناء الوطن ..أمام رمز عزتنا ومجدنا..
نفديه بأرواحنا.. ونبذل من أجل رفعته حياتنا ودماءنا..
عاش الوطن.. وعاش العلم.
Ali retweeted
In 1983, a BBC interviewer asked Richard Feynman why two magnets push each other apart — and he refused to answer it.
What he did instead is the best seven minutes on thinking ever filmed.
Bookmark & watch today, no matter what.
Ali retweeted
"بھڑیا اور میمنا" بمقابلہ "خیبر پختون خواہ میں گورنر راج"۔
ایک جنگل تھا، جہاں قاعدہ قانون نافذ تھا۔ قانون یہ تھا کہ طاقتور کو کمزور کا شکار کرنے سے پہلے کوئی وجہ بتانا پڑتی تھی۔ یعنی شکار کا فیصلہ پہلے ہوتا، پھر اس کے مطابق جواز تراشا جاتا اور دلیل ایجاد کی جاتی۔
جنگل کے قانون و ضوابط کا اعجاز کہ شیر اور بھڑیا کو کمزور نہتوں کا شکار کرنے کے لئیے قانون وضابطوں کا سئارا لینا پڑتا تھا۔
مثلا" ایک دفعہ ایک میمنا ندی سے پانی پی رہا تھا۔ بہاؤ کی اوپر والی جانب کھڑے بھیڑیے کی نظر اس پر پڑی تو وہ اسے کھانے کا بہانہ ڈھونڈنے لگا۔
بھیڑیا غرایا: ’’تمہاری جرات کیسی ، تم میرا پانی گدلا کیوں کر رہے ہو؟‘‘
میمنا منمنایا:: "بزرگو! پانی تو آپ کی طرف سے میری طرف آ رہا ہے، میں آپ کا پانی کیسے گدلا کر سکتا ہوں؟‘‘
بھیڑیا غصہ سے لال پیلا:: ’’اچھا تم بتاؤ، تم نے پچھلے سال مجھے گالی کیوں دی تھی!‘‘
میمنے پھر منمنایا: ’’میری عمر تو ابھی آٹھ ماہ ہے، پچھلے سال تو میں پیدا ہی نہیں ہوا تھا۔‘‘
"او ہو مجھے یاد آ گیا تو پھر وہ تمہاری ماں ہو گی!‘‘ یہ کہہ کر بھیڑیا میمنے کو کھا گیا۔
پاکستانی مقتدرہ کو بہرحال داد دینی پڑے گی کہ خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی حکومت ہڑپ کرنے، گورنر راج لگانے اور ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے ایسے ایسے دلائل تراشے ہیں کہ حکایت کا بھیڑیا اپنی دلیل پر شرمندہ، بلکہ دلیل سمیت منہ چھپائے پھرتا ہے!
Ali retweeted
جو شخص اذیت پسند ، سنگدل ، پست فطرت، ممنتقم المزاج اور تنگ نظر ہو اُس سے اللہ کی پناہ مانگو۔
Ali retweeted
میرا آج کا کالم! "پاکستان"ہمیشہ" زندہ باد"۔
میں تین تحریکوں کا عینی شاہد ہوں اور ان تحریکوں میں باقاعدہ لمحہ بہ لمحہ سڑکوں پر موجود رہا ۔ ہر بار شروع میں آوازیں ، وطن عزیز میں چاروں طرف ایک ہی چرچا کہ عوام سڑکوں پر نہیں نکلتے اور پھر یکدم جب عوام نکلتے ہیں تو سامنے جو حکومت بھی، گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔
حکمرانُو! عوام کی نبض پر ہاتھ رکھو اور آنکھیں کھولو ، عوام آپ سے روٹھے نظر آتے ہیں۔ اپنے مستقبل کا انحصار فارم 47 یا RTS پر ہرگز نہ رکھیں ۔ میری خواہش ہے کہ جب آپ ’’پاکستان‘‘ کا نعرہ بلند کریں تو کراچی تا خیبر تا چترال جواب " ہمیشہ زندہ باد " کے فلک شگاف نعروں میں آئے۔
share.google/0eRxsXAbz21ETxL…
Ali retweeted
میرے پیارے بیٹے حسان خان خان نیازی!
الحمدللہ، ہر گزرتے دن کے ساتھ تم مجھے فخر اور امید کی نئی وجہ دیتے ہو۔ تمہارا ایمان مزید پختہ، تمہارا عزم مزید مضبوط، اور تمہارا صبر اللہ پر تمہارے گہرے بھروسے کا آئینہ دار ہے۔ علم سے تمہاری لگن، تمہارا وقار اور تمہاری بڑھتی ہوئی حکمت ایک بامقصد زندگی، بامعنی خدمت اور عمل سے قیادت کی مضبوط بنیاد رکھ رہی ہے۔
میرے پیارے بیٹے، سچی عزت دیانت، علم اور کردار سے جنم لیتی ہے۔ یہ قران اور سنت سے کے بتائے سچائی کے اصولوں پر استوار ہے جن پر تم چلنے قائم رہنے کے لئیے کوشاں ہو۔ اور دلجمعی سے ل تم اپنے ساتھی قیدیوں تک پہنچاتے ہو، اور اس اخلاص سے جس سے تم انے والے دنوں میں مخلوق خدا کی خدمت کرنی ہے۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ سے تمہاری وابستگی تم میں شفقت، حسنِ تدبیر اور پختگی کو پروان چڑھا رہی ہے جو یقینا" تمہیں اعلیٰ مقاصد کی جانب لے جائے گی۔
جیل کے ان اڑتیس (38) مہینوں میں تم نے اپنے لئیے جو راستہ چنا ہے وہ علم و روحانیت کا ایک شاندار باب ہے جو اپ نے رقم کرنا ہے۔ خشوع و خضوع کے ساتھ نماز، دین میں غور و فکر اور کتاب سے اپکے گہرے تعلق اور مسلسل مطالعے کے ذریعے اپ نے ہر دن کو اپنی شخصیت کی تعمیر میں سرمایہ بنایا ہے۔ علم سے تمہاری محبت نے تمہاری فکر میں گہرائی، تمہارے مقصد میں وضاحت، اور زندگی کے بارے میں تمہاری سمجھ بوجھ میں جو وسعت پیدا کی ہے، اس کا تصور جیل سے باہر ہرگز ممکن نہ تھا۔
جیل سے پہلے جو بوجہ تمہارا مزاج اور لاپرواہی، بے اعتنائی اور غیر منظم زندگی جس برح تمہاری خُو اور عادت بن گئی تھی، میں شرطیہ کہتا ہوں جہاں اج اپ کھڑے ہو یہاں تک تمہارا پہنچنا ناممکن تھا
سچ بتاو کیا جیل کے باہر یہ ممکن تھا؟ کہ آپ تفہیم القرآن کی چھ جلدیں پڑھ پاتے، تین سال تو درکنار تیس سال میں بھی دلجمعی کے ساتھ نہ پڑھ پاتے؟ کیا یہ ممکن تھا کہ پورا تیسواں پارہ، سورہ مزمل، سورہ یسین، سورہ ملک اور کئی رکوع حفظ کر پاتے؟، درجنوں موضوعات پر بیسوں کتابیں پڑھ لیں جو مطالعہ جیل کے اندر کیا ہے وہ جیل سے باہر ہرگز " ممکن نہ تھا
میں سوچتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری زندگی کو مکمل طور پر ضائع ہونے سے بچانے کے لیے، تمہاری دینی و دنیاوی تعلیم اور تربیت کے لیے تمہیں آج ایک مشکل وقت میں ڈالا ہے جو بظاہر ایک ڈراؤنا خواب ہے، مگر ان شاء اللہ یہی وقت تمہاری باقی کی انشاءاللہ لمبی زندگی کا ایک سہانا، پرلطف اور بامقصد سفر بنے گا اور ضرور بنے گا۔اسی بنیاد پر اپنے کردار اور افکار کی تعمیر جاری رکھو۔
میرے پیارے بیٹے! تمہارا ایمان تمہاری امنگوں کو جِلا بخشے، تمہارا علم تمہارے عمل کی رہنمائی کرے، اور تمہاری شفقت تمہاری کامیابیوں کو بامقصد بنائے۔ اللہ تمہاری کاوشوں میں برکت دے، ہر گزرتا دن تمہیں بہترین صحت سے نوازے، ہر گزرتا دن تمہاری حکمت میں اضافہ اور پختگی عطا فرمائے، اور تمہیں دوسروں کے لیے خیر اور دین و دنیا میں بھلائی کا سرچشمہ بنائے۔
میرے آسودگی کے لئیے یہی کافی ہے کہ تمہاری جیل کے اندر صحیح سمت میں پروان چڑھتی یہ نشوونما ہے جو میرے دل کو مسرت سے بھر دیتی ہے۔ میں پوری امید اور اعتماد کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں تمہارے اس کردار کا منتظر ہوں جو ان شاء اللہ تم سرانجام دو گے۔ اور آنے والے دنوں میں بھی نہ تو ذاتی مفادات کی خاطر اصولوں پر سمجھوتہ کرو گے اور نہ ہی ڈرو گے اور دبو گے۔ ان شاء اللہ مستقبل تمہارا ہے۔
آج جو سیاستدان، جج اور جرنیل تمہارے ساتھ زیادتی میں ملوث ہیں، وہ چند سالوں بعد یا شاید اس سے بھی پہلے، میرے ہمراہ قبروں میں ہوں گے، اور اللہ کے حضور جب ہم سب پہنچیں گے ان کا گریبان ہوگا اور میرا ہاتھ ہوگا، اور اللہ تعالی سب بڑا منصف اور انصاف اور حق پر فیصلہ دینے والا ہے۔
Ali retweeted
غصہ نہ کریں میری معروضات پر ہمدردانہ غور کریں۔
مقتدرہ اپنی بدنصیبی سمجھے کہ اس کے پاس پاکستان کو بچانے کے لیے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس موجود ہی نہیں ہے۔
نظام کے انہدام (collapse) کا رونا رونے والوں کو بتانا ہے کہ وطن عزیز پر تنی قیامت کی اس گھڑی میں نظام کو مارو گولی، ریاست بچانے کی فکر کرو۔ وطن کی فکر کر ناداں، مملکت کا شیرازہ بکھرنے کو ہے۔
دو رائے نہیں کہ جمہوریآئینی، پارلیمانی، عدالتی نظام یقیناً کھنڈر بن چکا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کھنڈر بنایا کس نے؟ گستاخی معاف، یہ انہدام آپ لوگوں کی محنت اور کاوشوں کا مرہونِ منت ہی تو ہے۔ قائداعظم کا پاکستان قصۂ پارینہ بننے کو ہے۔
بلوچستان مسلسل جل رہا ہے، دہائیوں سے سلگ رہا تھا، آج آسمان کو چھوتے الاؤ میں ہے۔ کشمیر میں پہلی دفعہ پاکستان کے خلاف احتجاج اور پاکستان سے چھٹکارے کے حق میں نعرے بلند ہو رہے ہیں۔ چند سال پہلے گلگت بلتستان سے بھی پاکستان کے خلاف ایک ٹریلر چل چکا ہے۔ سندھ سے کوئی قومی منصوبہ پاس کروانا اب آپ لوگوں کے لیے جوئے شیر لانا ہے، پکی ناں ہی سمجھیں۔ زرداری اور بلاول نظامِ ریاست چلانے والوں کی کمزوریوں سے آگاہ ہیں۔ ان کا فائدہ اٹھا کر نظام کے گھس بیٹھیوں کے سندھ میں گھسنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اب جبکہ خیبر پختونخوا فتح کر لیا ہے، ساری زمین قبضے میں ہے، مگر ساڑھے چار کروڑ عوام، 99 فیصد، ریاست کے خلاف یکسو ہو چکی ہے۔ پنجاب کے اندر آپ جناب لوگوں کی قدرومنزلت بھی اُترائی کے آخری زینے پر ہے۔ تیرا بنے گا کیا؟ مجھے اس کی فکر ہےنہ پروا، مجھے اپنے وطن کی فکر گھائل کر رہی ہے۔
جو کوئی بھی ہے، جو نظامِ ریاست چلا رہا ہے، اُس کے گوش گزار کرنا ہے کہ پاکستان عدم استحکام کے آخری درجے کو چھو چکا ہے اور اب disintegration کی طرف سرک رہا ہے۔
نظام کھنڈر بن چکا ہے، بحال کیسے ہو گا ۔
خدا کے واسطے! پاکستان کو Unity, Faith, Discipline کی آڑ میں اپنی ذاتی ترقیاں حاصل کرنے کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ التجا ہے کہ پاکستان کو اپنی نوکری پر ترجیح دیں۔ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔
نظام کو منہدم کرنے والے ذمہ داران سے درخواست ! پاکستان کھلونا نہیں ہے آپ کے ذاتی غصے، عناد اور ego کی تسکین کے لیے استعمال میں رہے۔ سانحہ 1971 آپ کے غصے اور عناد کی نذر چڑھا تھا۔ اگر آپ 25 کروڑ عوام الناس سے مخلص ہیں تو مملکت آپ کی ترجیح ہوتی، تو جو ملکی حالات جس نہج پر ہیں، مملکت آپنی ترجیح بنایں۔
قومی قیادت کھڈے لائن یا اپنے اپنے مفادات میں اپ لوگوں کی تابعداری میں ہے۔نواز شریف مایوس اور لاتعلق ، داتھی نوکری پیشہ اختیار کر چکے ہیں۔ بلاول کے پاس زرداری صاحب کااسکرپٹ ہے، صوبۂ سندھ کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ سندھ میں داخلے پر پابندی کے بعداب آپ لوگوں کو خیبر پختونخوا کی دلدل میں اہتمام کے ساتھ دھکیل چکا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کو آپ لوگ پچھلی تین دہائیوں سے دوسری سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں توہین کا نشانہ بنوا کر مولانا کی قومی سیاست کو کمزور کر چکے ہو۔ جماعتِ اسلامی کنفیوزڈ ہے۔
عمران خان کو آپ لوگوں کی طرح اپنی ذات سے عشق ہے،وہ اپنی ذات کے حصار میں بند کہ اس کی تربیت ہی یہی رہی ہےکہ عمران خان کی ذات، مملکت، نظریے، ہر چیز پر مقدم ہے۔ وہ اپنی ذات کے سحر سے نکلے گا، ناممکن ہے کیونکہ اب وہ مقبولیت کے جس مقام پر ہے ایسی مقبولیت فکشن اور ناولوں میں جبکہ تاریخ کی کتابوں میں صدیوں زندہ رکھتی ہے ۔ ذہنی طور پر وہ آپ لوگوں سے زیادہ مضبوط ہے، لڑ کر مر جائے گا، ذہنی طور پر نہیں ٹوٹے گا۔
آپ لوگوں کا عمران خان پر غصہ بجا، مگر آپ پاکستان کی خاطر اپنا غصہ تھوک پائیں گے، بظاہر ناممکن ہے، کیوں کہ آپ لوگ بھی اپنی ego اور عناد کے حصار میں ہیں۔ عمران خان اپنی سیاسی مقبولیت کے عروج پر ہے، مقبولیت ساتویں آسمان پر ہے۔ ماننے میں شرم و حیا مانع نہ ہو تو وطنی تاریخ میں پہلا پاکستانی جو بلوچستان، سندھ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے گاؤں گاؤں، قریہ قریہ، پہاڑوں، گھاٹیوں، صحراؤں اور کچے کی دلدلوں میں بدرجۂ اتم موجود ہے، غیر معمولی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے ہوئے ہے۔
مان لیں؛ عمران خان کی مقبولیت آپ لوگوں کی محنتِ شاقہ اور کوششوں نتیجہ ہے۔ اب فرسٹریٹ ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ لوگ عمران خان کے مرجعِ خلائق ہونے اور غیر معمولی مقبولیت کے مقام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، بہتر ہے کہ پاکستان کے حق میں عمران خان مقبولیت کے استعمال کی ترکیب بنائیں ۔
مملکت بچانے کا واحد راستہ عمران خان کو آن بورڈ کرنا اورایک قومی حکومت بنانا ہے۔ اگر قومی حکومت نہ بنی تو مملکت کو بچانا مشکل، خوابِ خیالی ہی رہنی ہے۔ باقی؛ قومی مایوسی بہت جلد ہم آپ سب کے گلے دبوچنے کو ہیں، اور پھر داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں۔
میری آسودگی اتنی پہلی دفعہ ”ہماں یاراں دوزخ“۔
Ali retweeted
بلاول بھٹو زرداری کی آج گورنر راج اور ایمرجنسی پر تقریر اگرچہ جارحانہ مگر ایک مدافعانہ اورapologetic زذہن کی عکاس تھی، شاید صدر پاکستان آصف علی زرداری کی دستخط والی تقریر پر جو شور اٹھا اس کی حارحانہ وضاحت تھی
چند ماہ بعد کے پی کے جس صورت حال سے دوچار رہنا ہے سب دیوار پر سب کنندہ ہے، صرف طاقت کا نشہ اُسے پڑھنے میں مانع ہیں
گورنر جنرل محسن نقوی اسلام آباد یا صوبہ خیبر پختون خواہ کے ریڈ زون کی اونچی فصیلوں میں مقید ایک مستقبل کا لائحہ عمل دے رہے تھے اور مقبول پارٹی کے بارے میں یہ باور کرا رہے تھے کہ اگر کوئی اس کا حمائتی سپورٹر ہوتا تو سڑکوں پر نکلتا تو اس وقت صوبہ کے بڑے شہروں کی سڑکوں پر فوج 245 کے تحت مارچ پاسٹ اور مٹر گشت کر رہی تھی جبکہ صوبہ بھر مکین اپنے کے گھر وں میں حکومت کی مزاحیہ گفتگو پر ٹھٹھہ اور ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو رہے تھے کیونکہ اس قسم کے حکومتی ڈائیلاگ یا بول بچپن گفتگو سے ہر دہائی کے بعد پاکستانی عوام الناس سے مستفید ہوتے آ رہے ہیں
۔ 1970 کے انتخاب میں عوامی لیگ نے قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کی۔ اس مینڈیٹ کو اقتدار کی منتقلی کا راستہ بنانے کے بجائے 25 مارچ 1971 کی رات فوجی آپریشن شروع کیا گیا اور شیخ مجیب الرحمٰن گرفتار ہوئے۔ اس سے پہلے مشرقی پاکستان میں عدم تعاون اور ہڑتالوں کی تحریک چل رہی تھی؛ آپریشن پر عوام خاموش رہی جسے تائید دمجھ لیا گیا۔ بعد میں کرفیو، سنسرشپ اور شئخ مجیب الرحمن ، سیاستدانوں و صحافیوں کی گرفتاری پر احتیجاج نہ ہونا سمجھا گیا سب اچھا ہے، طاقت کا نشہ زمینی صورتِ حال سے دور لے گیا ۔
عوامی لیگ پر پابندی اور خالی نشستوں پر
یٰحییٰ خان نے عوامی لیگ کے ارکان کی نشستیں خالی قرار دے کر 78 قومی اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان کیا۔ 63 امیدوار بندر بانٹ کے تزززحت بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے، جبکہ باقی 15 نشستوں پر پولنگ مقرر ہوئی؛ مگر جنگ کے باعث یہ انتخابی عمل مکمل نہ ہو سکا۔ کاغذ پر کامیابی کے دعوے اپنی جگہ، مگر سیاسی بحران حل نہ ہوا اور 16 دسمبر کو پاکستان ٹوٹ گیا۔
تاریخ ایک اور سبق بھی دیتی ہے: طاقت کی سرپرستی میں وجود پانے والی پارٹیاں عوامی ساکھ سے یکسر محروم رہتی ہیں ۔ ایوب خان کی حامی کنونشن مسلم لیگ ان کے زوال کے بعد بکھر گئی؛ مشرف دور کی مسلم لیگ قاف 2002 کی 162 اور پھر 2008 کی 54 نشستوں سے 2013 میں دو نشستوں تک آ گئی۔ آج تحریکِ انصاف سے الگ ہونے والوں اور اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھی جانے والی جماعتوں کے لیے بھی 2024 کا انتخاب فارم 47 ایک ڈراونا خواب ہے
مشرقی پاکستان اور آج کے خیبر پختونخوا میں ایک اہم مماثلت یہ بھی ہے کہ دسمبر 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان کی بڑی جماعتوں کی مشرقی پاکستان میں قومی اسمبلی کی نمائندگی تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی، جبکہ آج خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نمائندگی معمولی سے بھی کم ہے۔
دوسری مماثلت داخلی سیاسی کشیدگی کے ساتھ خارجی مداخلت کا خطرہ ہے، تاہم مشرقی پاکستان کی مسلح مزاحمت کو بھارتی مدد کا واضح دستاویزی ثبوت 1971 کا ہے، جس کی شروعات 1948 سے شروع ہو چکی تھی۔
پاکستان کے مغربی سرحدی علاقوں میں افغانستان نے ابتدائی برسوں ہی سے پشتونستان کی مہم چلائی اور کم از کم 1948 سے ریڈیو کابل اس تصور کی تشہیر کررہا تھا۔
جلال آباد میں بھارت کی مدد سے ’’ریڈیو پختونستان‘‘ قائم کرنے اور خیبر پختونخوا و بلوچستان کو destabilise کرنے کی کوشش تب سے شروع کر چکا تھا۔
اب جبکہ خیبر پختون خواہ کے عوام عمران خان کے ساتھ جڑے ہیں گورنر راج لگانے والے عوام میں فقط اجنبی رہیں گے یعنی اپنے ہی ملک میںکے ایک حصہ میں بے گانے
خدا را!
اہلِ سیاست اور اہلِ دانش، تاریخ سے سبق لیجیے: عوامی مینڈیٹ کو نظرانداز کرنا اور سیاسی وفاداریاں اوپر سے ترتیب دینا بحران کو ختم نہیں کرتا، اسے گہرا کرتا ہے۔ کیا آج خیبر پختونخوا میں بھی ہم 1971 کی غلطیاں دہرانے جا رہے ہیں؟ میرے منہ میں خاک، کہیں یہ آگ پھر کسی کا امتحان نہ بن جائے۔
یا اللہ، میرے ملک کو مفاداتیوں اور اقتدار کے نشے میں تاریخ بھلا دینے والوں سے محفوظ رکھ۔
Ali retweeted
گورنر جنرل پاکستان محسن نقوی صاحب اور گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی صاحب نے سوموار کو پشاور گورنر ہاوس سے ایک دھواں دار پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ کہخیبر پختون خواہ سے پاکستان تحریک انصاف کا خاتمہ کر دیا گیا ہےاور ہمارے اس اقدام پر PTI کی حمائت میں چندلوگ بھی نہیں نکلے کوئی احتجاج نہیں ہوا؛ کہیں جوں تک نہ رینگی اور نہ ہی چڑیا نے پر مارا۔
قطع نظر اس کے کہ چند ہفتہ پہلے لاہور میں گورنر فیصل کریم کندی کی آمد پر ان کے ساتھ ایک بے تکلف بیٹھک ہوئی تو وہاں پر گورنر صاحب سمیتحاضرین میں اتفاق رائے تھا کہ
"خیبر پختون خواہ کی بھاری اکثریت عمران خان کے نام کی دیوانی ہے اور مخالفت میں ایک لفظ سننے پر تیار نہیں"۔
میری دونوں صاحبان سے گزارش ہے عمران خان کی مقبولیت کا اٹر زائل کرنے کے لئیے گوری طور پر ایک کام کریزن ، چند دن بعد جمعہ آ رہا ہے۔ اللہ کے فضل سے پشاور میں ہر مسلک کی درجنوں مساجد موجود ہیں جہاں ہر طبقہ ہر عمر کے متفرق لوگ موجود ہوں گے۔ آپ دونوں بھائی اپنی مرضی کی کسی مسجد میں جمعہ پڑھنے جائیں چونکہ اب KPK حکومت بعذریہ آئین اور طاقت دونوں اپ کے رحم و کرم پر ہے اپ پر لازم ہے کہ چلو بھیس بدل کر ہی سہی جمعہ کے مبارک دن نماز میں شامل ہونے کے بعد مسجد میں موجود ہر طبقہ کے عوام سے گھل مل جائیں اور ان سے نعمتیں،رحمتیں، عنایتیں، نوازشیں،دعائیں، نیک تمنائیں سمیٹیں بلکہ نقد وصول کریں۔ اگر دونوں بھائی کے پی کے گلی بازاروں مسجدوں عوامی جگہوں پر جانے کی ہمت نہیں رکھتے اور نہ رکھ سکتے ہیں اور نہ رکھیں گے تو پھر معاملہ عام فہم ہے کہ حکومت اونچی اونچی فصیلوں کے اندر مقید اور مورچوں میں بیٹھ کر اپ اپنے جان مال آبرو کی حفاظت تو کر پائیں گے ریڈ زون میں اپنے اپ کومحفوظ کر لیں گے مگر عوام الناس میں جانا ناممکن اور خطرہ جان رہنا ہے، ساڑھے چار کروڑ عوام پر حق حکمرانی ذرا دور کی کوڑی ، تھوڑا ناممکن کام رہنا ہے
کاش دونوں بھائی ہمت کرتے اور اپنی سکیورٹی کے ساتھ ہی سہی کسی بھی بڑی مسجد میں پہلا جمعہ ادا کر تے تو اپ پر عوام کا اعتماد اور عوام پر اپ کا اعتماد بڑھتا، عوام میں گھل مل جاتے خبریں لگتیں پورا ملک مستفید ہوتا اور کراچی تا GBملک جھوم اٹھتا۔
خیبر پختون خواہ کے لئیے مقرر کی گئی نئی نویلی
پریوی کونسل(Privy Council)
یعنی کہ شاہی مشاورتی کونسل یعنی کہ بادشاہ کی نجی رازدارانہ مجلسِ مشاورت😊کے اہم نمائندے اگر عوامی اجتماعات اور مقامات پر جاتے جیسا کہ سہیل آفریدی چند دن پہلے جلوس لے شہر بہ شہر جا رہا تھا عوام میں گھل مل جاتے توعوام کا اعتماد دوچند آسمان پر ہوتا اور دہشت گرد بھی لرزہ بر اندام رہتے
دہشت گرد کے پی سے دور بھاگتے۔
The ongoing bad luck continues to our country in such a way !
The Government and its Allies exhausted every avenue
of parliamentary engagement, direct dialogue and back channel diplomacy with the KP Government and PTI Leadership.
KP has borne a heavy burden of terrorism and our security forces and civilians have made immense sacrifices. In these circumstances, cooperation should have been the priority not confrontation.
This was neither a political decision nor an easy step. It was a difficult CONSTITUTIONAL course made necessary by the circumstances on the ground. When every avenue for cooperation has been exhausted, the Constitution and Pakistan should be the priority.
May Allah protect Pakistan and bless our nation with lasting peace.
16
Dear Prime Minister Ambani,
Please accept my humble apologies for not realizing that you are the real boss of India.
Naturally, you would prefer to maintain your monopolistic exploitation of the great people of India, but would you nonetheless consider allowing Starlink to compete?
There are many areas of India, as there are in all countries, with no Internet access, which denies children the opportunity for education and for small businesses the opportunity to sell their goods to a global market. Starlink would change their lives for the better.
Thank you 🙏












