Balochistan Time (@BalochistanTM) header
Balochistan Time (@BalochistanTM) profile picture

Trusted Source for Balochistan | Breaking News • Independent Journalism • Ground Reports • Latest Updates.

Quetta, Balochistan
Joined April 2026
بل نگور: مچات میں تعمیراتی کمپنی کے مین کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، ہیوی مشینری اور گاڑیاں نذرِ آتش تربت: ضلع کیچ کے علاقے بل نگور کے مچات میں تربت–بل نگور روڈ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی صالح ٹیکنو انٹرپرائزز (Saleh Techno Enterprises) کے مین کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے ہیوی مشینری اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں کمپنی کو کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے سے شاہراہ کی تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ رات تقریباً 8 بجے مچات میں قائم کمپنی کے مین کیمپ کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود مشینری اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے قیمتی تعمیراتی سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ #بلوچستان
12
ان کا یہ پاکستان دیکھنے کا شوق بہت پرانا ہے🙂
16
مستونگ۔۔۔۔کھڈکوچہ میں دھماکے سے تباہ ہونے والے رابطہ پل سے شہری سریا اور دیگر سامان نکالنے میں مصروف #بلوچستان
32
کار گل میں 600 سے زائد فوجی اہلکار گلاک ہوئے تھے مگر مشرف اپنے فوجی اہلکارروں کی لاش-/یں لینے سے انکار کر رہے تھے ور چہپارہے تھے۔۔!! کل سے لیکر آج تک اپنے لاش-/یں چہپانے یا غائب کرنے یا پھر کم دیکھانے و ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔!! بقول مرحوم سابق لیفٹنینٹ جنرل (شاھد عزیز)
26
ھون میچلیں بلوچستان ءُ رستریں شھدگ بلوچ وومن فورم
1
3
118
Mahrang, they may confine you, but they can never imprison the truth you stand for. Your struggle, your courage and your commitment to your people will never be forgotten. I am proud to be your sister. And I will continue to raise my voice until you are free. @MahrangBaloch_ @Edelstam #ReleaseBycLeaders
3
4
10
388
بریکنگ نیوز مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کوئٹہ کراچی تجارتی شاہراہ پر ریکی بوز کے مقام پر مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہلاک جبکہ کلینر زخمی ہوگیا۔۔۔ #بلوچستان
15
18 نومبر کو مستونگ کے علاقے دشت سے جبری لاپتہ ندیم کرد بازیاب ہوگئے۔
24
پنجگور: سی پیک لنک روڈ پر مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کا اسلحہ ضبط کرلیا #بلوچستان
23
خضدار: وڈھ میں سینارو کے مقام پر پاکستانی فورسز پر مسلح حملہ، مزید تفصیات آنا باقی #بلوچستان
29
کھڈکوچہ میں ایک اور پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر انجیری کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے ایک اور پل کو تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر منہدم ہوگیا اور شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب دھماکے کے نتیجے میں پل کو شدید نقصان پہنچا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی، جس کے باعث سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر راستے میں پھنس گئے۔ دھماکے کی شدت سے پل کے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان زمینی رابطہ متاثر ہونے سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ کھڈکوچہ کے علاقے میں پلوں کو تباہ کرنے کے حالیہ واقعات کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر آمدورفت کا نظام مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔
143
تربت زبیدہ جلال روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی للین اور حیرآباد کے درمیان زبیدہ جلال پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نوشاد ولد نصیر، سکنہ ناصر آباد، اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
20
بریکنگ نیوز | ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو سویڈن کے عالمی ایڈلسٹام انسانی حقوق ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا سویڈن کی ہیرالڈ ایڈلسٹام فاؤنڈیشن نے بلوچ انسانی حقوق کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو سال 2026 کے باوقار ایڈلسٹام پرائز (Edelstam Prize) کا مستحق قرار دے دیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز انہیں جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے، سچائی اور انصاف کے لیے غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرنے اور انسانی حقوق کے دفاع میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ ایڈلسٹام پرائز سویڈش سفارت کار ہیرالڈ ایڈلسٹام کی یاد میں قائم کیا گیا ہے، جو دوسری جنگِ عظیم اور دیگر انسانی بحرانوں کے دوران مظلوم اور خطرے سے دوچار افراد کے تحفظ کے لیے اپنی جرأت مندانہ خدمات کے باعث شہرت رکھتے تھے۔ یہ ایوارڈ ہر دو سال بعد انسانی حقوق کے دفاع میں غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کی باضابطہ تقریب 3 دسمبر 2026 کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد ہوگی۔ فاؤنڈیشن کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ قید میں ہونے کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی، لہٰذا ان کی جانب سے میر بالاچ شیر یہ ایوارڈ وصول کریں گے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو اس عالمی اعزاز کے لیے منتخب کیا جانا جبری گمشدگیوں کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کی جدوجہد کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔
3
42
1,184
بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ایک طالب علم کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طیب ولد قیوم، جو پسنی کے وارڈ نمبر چھ، رشید باگ کے رہائشی اور طالب علم ہیں، کو 11 نومبر کو پسنی کے وارڈ نمبر پانچ سے پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ جبکہ واقعے کے دوران مزید دو افراد کے موبائل فون بھی فوجی اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔ طیب کی جبری گمشدگی کے بعد ان کے اہلخانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ طیب کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں منظر عام پر لایا جائے۔
20
بریکنگ نیوز نوشکی شہر، ریڈ زون میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ، راکٹوں و دیگر ہتھیاروں کا استعمال، شہر دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔ #بلوچستان
16
پنجگور میں تین افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل، لاشوں کی شناخت ہوگئی منگل کی صبح پنجگور سول ہسپتال میں تین لاشیں لائی گئیں جنہیں بعد میں لواحقین نے شناخت کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والوں میں وہاب ولد محمد حیات شہداد زئی ساکن جائین، ابراہیم ولد عزیزاللہ اور شہداللہ ولد نصیر شامل ہیں، جن کا تعلق گیشتی جائین سے بتایا جاتا ہے۔ تینوں لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کرنے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔ #بلوچستان
29
پاکستان فوج کے سربراہ عاصم منیر کا دورہ ملائیشیا اور ایک نئے ’علاقائی سکیورٹی ڈھانچے‘ کی بازگشت پاکستان کے آرمی چیف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سوموار کے روز ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ سکیورٹی شراکت داری کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ سوموار کے روز ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے اپنے ایکس ہینڈل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پاکستان کے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے موقع پر میں نے انھیں ملائیشیا کی مسلح افواج کے سٹاف کالج (ایم ٹی اے ٹی-MTAT) میں ’ہال آف فیم‘ میں شامل کیے جانے پر مبارک باد دی۔‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مغربی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، عالمی بحری سلامتی کو یقینی بنانے کی اہمیت، اور سرحدی کشیدگی کے حل کے لیے قومی خودمختاری کے احترام اور شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات اور تحمل کو ترجیح دینے کی ضرورت شامل تھی۔‘ ’ترکی کے ساتھ سہ فریقی تعاون‘ انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ ’ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ عزم بھی پایا جاتا ہے، جس میں ترکی کے ساتھ سہ فریقی تعاون کے علاوہ بحری سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں مشترکہ مواقع تلاش کرنا بھی شامل ہے۔‘ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ’قریبی تعاون خاص طور پر اس خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے فروغ کے لیے اہم ہے۔‘ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان کے آرمی چیف اور ملیشیا کے وزیرِ اعظم نے خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تعمیری کردار کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
20
مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کوئٹہ-کراچی تجارتی شاہراہ پر انجیری کراس کے قریب رات تقریباً 2 بجے نامعلوم افراد نے ایک اور پل کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر منہدم ہوگیا اور شاہراہ پر آمدورفت کا سلسلہ مکمل طور پر معطل ہوگیا۔ #بلوچستان
41
پنجگور/پولیس نے3 نامعلوم افراد کی نعشیں شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا #بلوچستان
14