ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں !
"اگر دنیا کی آزمائشیں اور مصائب نہ ہوتے، تو بندہ تکبر، خود پسندی، فرعونیت اور سخت دلی جیسی ایسی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا جو دنیا اور آخرت میں اس کی ہلاکت کا سبب بنتیں۔"
[زاد المعَاد از ابن القیم: 4/179]
پہاڑ پر چڑھنے والا ہمیشہ جھک کر چلتا ہے اور پہاڑ سے اترنے والا اکڑ کر
زندگی بھی یہی سبق دیتی ہے
جو عاجزی اختیار کرتا ہـے، وہ بلندیوں کی طرف بڑھتا ہے اور جو تکبر میں چلتا ہـے وہ زوال کے قریب ہوتا ہـے
🤍 ۔ ایک نیکی روزانہ لازمی
روزانہ ایک ایسا کام کریں
جس کا فائدہ کسی دوسرے انسان کو ہو
اور بدلے میں آپ کچھ نہ مانگیں۔
کبھی کھانا کھلا دیں،
کبھی کسی کی فیس میں حصہ ڈال دیں،
کبھی کسی غریب کی مدد کردیں،
کبھی صرف دل سے دعا کردیں۔
خیر کا سفر ایک چھوٹے قدم سے شروع ہوتا ہے۔
*رسول ﷲ ﷺ نےفرمایا:*
اے معاذ میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ہرنماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا:
*اللَٰهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ*
اے ﷲ اپنے ذکر ، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما۔
ابوداؤد: ۔۱۵۲۲
*✍️ سب کچھ میسر ہونا زندگی نہیں بلکہ جو کچھ میسر ہے اس پر خوش رہنا اور شکر ادا کرتے رہنا زندگی ہے ۔!!!🌴*
Atif Mehmood retweeted
جسکی کوئی گارنٹی نہیں اسکا نام "زندگی" ہے
اور جسکی فل گارنٹی ہے اس کا نام "موت" ہے
زندگی ایک کتاب ہے
پہلا صفحہ''پیدائش
آخری صفحہ''موت''
درمیانی صفحات خالی ہیں
اس میں جو پسند ہو لکھیں
بس ایسا کچھ لکھیں
کہ"الله"کو دکھاتے ہوئے
شرمندگى محسوس نہ ہو۔
جسکی کوئی گارنٹی نہیں اسکا نام "زندگی" ہے
اور جسکی فل گارنٹی ہے اس کا نام "موت" ہے
زندگی ایک کتاب ہے
پہلا صفحہ''پیدائش
آخری صفحہ''موت''
درمیانی صفحات خالی ہیں
اس میں جو پسند ہو لکھیں
بس ایسا کچھ لکھیں
کہ"الله"کو دکھاتے ہوئے
شرمندگى محسوس نہ ہو۔
اللہ خیر کرے، پچھلی سیٹ پر اس وقت جو حالات ہیں، لگتا ہے یہاں بھی مذاکرات کے لیے شہباز شریف کی خدمات حاصل کر لینی چاہیے۔
دونوں طرف سے بمباری شروع ہو چکی ہے۔
#ٹرین_کہانی
ایک عظیم الشان جھڑپ ہو چکی ہے۔ جس میں حضرت شوہر کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
صاحب اپنی سیٹ سے اٹھ کر راہداری میں کھڑے ہو چکے ہیں۔
ان کے انداز و اطوار کو دیکھ کر ٹرمپ کی یاد آتی ہے جو اتنا بےعزت ہونے کے بعد بھی ایسے اتراتا پھرتا ہے جیسے دنیا فتح کی ہو۔
#ٹرین_کہانی
Atif Mehmood retweeted
خدا سے ہر وقت صحت اور شفا مانگنی چاہئیے.
صرف بیماری سے ہی نہیں،
بلکہ حد سے بڑھتی خواہشات سے
کسی کے خلاف حسد سے
دل میں پیدا ہونے والے بغض اور کینہ سے
دماغ کو دھندلا دینے والی منفی سوچوں سے
کمزور فیصلہ سازی سے
اور ذہنی سکون چھین لینے والے انسانوں سے۔
Atif Mehmood retweeted
ایسا زمانہ آ گیا ہے کہ جو ہم محسوس کرتے ہیں
وہ ہم سوشل میڈیا پر تو کہہ سکتے ہیں مگر اپنوں سے نہیں.
Atif Mehmood retweeted
معاشرتی تنزلی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے
کہ لوگ اخلاقی برائیوں کا ازالہ
عبادت سے کرنا چاہتے ہیں۔
Atif Mehmood retweeted
حاسدین بھی ہوں گے.
تمہاری ذات کے سودے بھی ہوں گے .
تم پر بہتان بھی لگیں گے.
لیکن اس کے بعد منصب بھی بھی ملے گا.
وقت خود تمہارے حق میں کھڑا ہو کر گواہی دے گا.
بس ڈٹے رہو.
Atif Mehmood retweeted
انجنیئر مرزا کبھی بسنت کے سخت خلاف تھے۔ اور آج چونکہ ن لیگ حکومت بسنت کی اجازت دے رہی ہے، لہٰذا اب بسنت انجنیئر صاحب کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے۔ 😂😂
حکومت کسی کی بھی ہو، اصولی مؤقف تو بندے کو ایک رکھنا چاہئے۔ چاہے آپ کسی چیز کے حق میں ہوں یا اس کے خلاف۔




